بُھونگ مسجد - بُھونگ (صادق آباد)

محمد وارث

لائبریرین
جی بالکل بہت خوبصورت ہے۔ زرداری کی نظر نہیں پڑی ابھی اس پر ورنہ کم از کم سونا تو اتروا لیتا:ROFLMAO:

بات کی آپ درست ہے لیکن مسجد پہ جتنی لاگت آئی ہے اس سے کوئی ہسپتال، کئی سکول، بے روزگاروں کے کئی چھوٹے موٹے کاروبار، کئی یتیم لڑکیوں کی شادیاں۔۔۔۔۔۔کیا کچھ نہیں ہو سکتا تھا اور ثواب بھی شاید زیادہ ہی ہوتا۔ :)
 
ایسے تو بے شمار ’’کارنامے‘‘ ہمارے ’’حکمرانوں‘‘ کے کھاتہ میں ہیں۔ آج انہی عمارتوں نے تو ان کا نام باقی رکھا ہوا ہے ورنہ تو کب کے ناپید ہوچکے ہوتے، آپ بھلا ان کی ’’ارواح قدسیہ‘‘ کو پہونچنے والے ’’ایصال ثواب‘‘ سے محروم کرنا چاہ رہے ہیں؟! :) :ROFLMAO:
 
نیلم

محفلین
ویسے ہماری نیلم اپیا ہر بات پر لڑائی کا ذکر کیوں چھیڑتی ہیں؟ :laugh:
وہ اتنا تو مجھ سے ضرور کہتے...او ناہنجار لڑکی آپ نے ہماری توہین کرنےکاسوچابھی کیسے ہم آپ کو سناُر لگتےہیں جو ہم سونے میں کھوٹ ڈالےگے...ہم نواب ہیں نواب...
 
وہ اتنا تو مجھ سے ضرور کہتے...او ناہنجار لڑکی آپ نے ہماری توہین کرنےکاسوچابھی کیسے ہم آپ کو سناُر لگتےہیں جو ہم سونے میں کھوٹ ڈالےگے...ہم نواب ہیں نواب...
ویسے لکھنؤ کے نواب تو اب سڑکوں پر اتر آئے ہیں!! اللہ، یہ نظارہ بھی چشم فلک نے دیکھنا تھا!!
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ جناب بے حد دلکش تصاویر - اسلامی فن نقاشی کے نادرنمونے جو کاریگروں کے فن کی بہترین اوریادگارمثال کہے جاسکتے ہیں
شئیرکرنے کا بہت شکریہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بات کی آپ درست ہے لیکن مسجد پہ جتنی لاگت آئی ہے اس سے کوئی ہسپتال، کئی سکول، بے روزگاروں کے کئی چھوٹے موٹے کاروبار، کئی یتیم لڑکیوں کی شادیاں۔۔۔ ۔۔۔ کیا کچھ نہیں ہو سکتا تھا اور ثواب بھی شاید زیادہ ہی ہوتا۔ :)

بہت اچھی شئیرنگ ہے۔ جزاک اللہ۔ تاہم وارث بھائی کی بات بالکل بجا ہے

یہ بات تو پھر تاج محل پر بھی صادق آتی۔ مگر وارث بھائی اگر ہر بندہ یہی کرنے لگا تو ایسے نادر نمونے کون بنائےگا:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ
یہ ہے پاکستان۔
بہت خوب اشتراک۔
ویسے میری خالہ کی شادی صادق آباد میں ہی ہوئی ہے لیکن مجھے کبھی بھی صادق آباد جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔
آج ان سے بھی پوچھوں گا اس مسجد کے بارے میں مزید باتیں۔
 
ہاں یار ضرور۔۔۔ اور اگر وہ نہیں گئیں تو انہیں کہو کہ پہلی فرصت میں پہنچ جائیں:)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہاں یار ضرور۔۔۔ اور اگر وہ نہیں گئیں تو انہیں کہو کہ پہلی فرصت میں پہنچ جائیں:)

آج ہی کہتا ہوں، وہ رہتے تو ساہیوال میں ہیں کیونکہ خالو کی ڈیوٹی ساہیوال میں ہے۔
مگر ان کے سسر جی آئے ہوئے ہیں تو اُن سے تو کافی معلومات ملیں گی۔
 
یوسف-2

محفلین
نیرنگ خیال بھائی! بہت عمدہ سلسلہ ہے۔ اگر اللہ توفیق دے تو اسی طرح عالم اسلام کی مشہور مساجد کی تصاویر یہاں پیش کرتے رہیں۔ میں سن اسی تا چوراسی، سندھ، پنجاب کے ایک سرحدی اسٹیشن پر بسلسلہ ملازمت مقیم تھا۔ تب ہم نے ایک بار اس مسجد کو بھی دیکھا تھا۔ صادق آباد تو اکثر آنا جانا رہتا تھا۔
 
عالم اسلام کی مساجد والا خیال بھی زبردست ہے۔ ورنہ پہلے میرا خیال پاکستانی مساجد جو میں نے دیکھ رکھیں ہیں۔ جیسے ٹھٹہ مسجد، مسجد وزیر خان اور پشاور والی مسجد کو پیش کرنے کا تھا۔ صادق آباد تو چھوٹا سا شہر ہے مگر جغرافیائی طور پر بے مثال اہمیت کا حامل ہے۔اور تجارتی نقطہ نظر سے بھی
 
Top