بوچھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم بوچھی ، ایک سال بہت زیادہ ہوتا ہے اس میں پورے بارہ مہینے ہوتے ہیں اور ہفتے مہینوں سے زیادہ ہوتے ہیں اور دن ہفتوں سے بھی زیادہ اور گھنٹے دنوں سے زیادہ اور منٹس گھنٹوں سے زیادہ اور سیکنڈز ۔ ۔ ۔ :(:(

بوچھی آپ جلد واپس آجائیں ناں ۔ ۔ ۔ تو کتنا اچھا ہو جائے ۔ ۔ ۔ آپ کی اتنی کمی محسوس ہوتی ہے ۔ ۔۔ :(:(:(

یہ تھریڈ آپ کے لیے ہے جب آپ واپس آئیں گی تو دیکھیے گا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



بوچھی آپ کے لئے :)


دعا کی صورت میں اس کی خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلیں
جو میری آنکھوں سے اشک نکلیں
انھی کے بدلے میں اے خدایا
تو جب بھی اس کا نصیب لکھنا
عروج لکھنا ، کمال لکھنا
کبھی نہ حرفِ زوال لکھنا


'آمین'



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پرندے شام ہوتے گھونسلوں کو لوٹ آتے ہیں
مگر کیوں لوٹ آتے ہیں
جہاں دن بھر سُلگتی جلتی تپتی دُھوپ میں ہنس ہنس کے رہتے ہیں
فضا کے راز سینے میں چُھپائے گنگناتے ہیں
بہت تانیں اُڑاتے ہیں
وہاں شب کو بھی بسرام کر لیں
دو گھڑی منقارِ زیرِ پر رہیں
آرام کر لیں
دھندلکے آخر اتنے جان لیوا تو نہیں ہوتے
اندھیرے منتقم کب ہیں
کہ دن کے سارے ہنگاموں کا شب کی سرد تنہائی سے بدلہ لیں
پرندوں کو تو اُڑنا ہے
پرندے اُڑتے رہتے ہیں
درختوں کی گھنی شاخوں سے لے کر مقبروں کے اُونچے گنبد تک
انہیں اپنے پروں کو آزمانا ہے
اُجالے ہوں کہ تاریکی
انہیں تو چہچہانا ہے
دلوں کو گدگدانا ہے
ہوا سے باتیں کرنی ہیں
ہوا کے گیت گانا ہیں
پھر اس کے بعد اُدھر اُس پار جب کوئی نہ ہو ، اُن کو
کسی چلمن کے پہلو سے لپٹ کر شب کو سونا ہے
اندھیرے سے اجالے کا خراجِ زیست لینا ہے
اور اپنی ناؤ کو خود اپنے آپ کھینا ہے



کلام : اختر ہوشیار پوری
 

تیشہ

محفلین



بوچھی آپ کے لئے :)


دعا کی صورت میں اس کی خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلیں
جو میری آنکھوں سے اشک نکلیں
انھی کے بدلے میں اے خدایا
تو جب بھی اس کا نصیب لکھنا
عروج لکھنا ، کمال لکھنا
کبھی نہ حرفِ زوال لکھنا


'آمین'







شکریہ شگفتہ ،

مجھے بلآخر آج صرف اور صرف آپکی وجہ سے یہاں آنا ہی ہے ناں ، ل و ل ،
 

تیشہ

محفلین
مجھے اتنے زیادہ میسیج ای میل ، مل رہی ہیں کہ میں وخشت زدہ ہوکر ادھر آئی سب کہہ رہے باجو شگفتہ آپکو بہت بہت یاد کر رہی ہیں ،۔ حسن کے ایس ایم ایس ، ۔ :( ماورہ کی ای میل ،۔ :( چھوٹے بھیا کی ای میل ، سارہ حجاب اور بڑے بھیا کی ،۔
مگر شگفتہ میں نیٹ ہی یوز نہیں کررہی بلکل بھی ، نا ہی کسی سے رابطہ ہے فون پر ، نا ٹیکسٹ :(
میرا ہر طرح سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے سب سے ۔ وقت ہی نہیں رہا اب کے ،، اور جب میں بتا کر گئی ہوں کہ کم سے کم سال بھر نہیں آسکتی تو مطلب یہ ہے کہ نہیں آسکتی :( مذاق تھوڑی نا کر رہی ہوں :( میں بچوں والی ہوں اپنا گھر بار ہے سو طرح کے مصروفیات آتیں رہتی ہیں کہ نہیں :confused:؟ :(
جتنا وقت تھا آتی رہی ہوں ، سب سے گپیں لگانے ۔ مگر اب واقعی اگر میں نہیں آسکتی تو مطلب تو یہی ہوا نا کہ نہیں وقت دے سکتی محفل کو اور دوستوں کو ۔ :(
جب سے میں گئی ہوں ایک دن بھی میں ریلیکس نہیں ہو پائی ۔ ہر دوسرے تیسرے دن کسی نا کسی کا مجھے پیغام ملتا رہا ہے کہ کہاں ہیں ؟ محفل پر کیوں نہیں آرہیں ۔ سب بہت یاد کر رہے ہیں ۔ :(
مگر میں جب نیٹ ہی یوز نہیں کر رہی تو کیسے آتی ۔ :confused:؟ اور نا ہی آئیندہ آنے کے چانسز ہیں میرے ۔
سو پلیز ، پلیز مجھے سمجھنے کی کوشیش کی جائے اور مجھے فورس نا کیا جائے :( ہر وقت ، بھی اب بندہ فارغ نہیں ہوتا کہ محفل ، محفل اور محفل :( ،
اور بھی کئی کام ہیں محفل کے علاوہ بھی ۔
میں امید کرتی ہوں اب مجھے کوئی ایسا پیغام نا دے کہ کہاں گئیں ۔ ؟ محفل پر کیوں نہیں آرہیں ۔ :(
 

تیشہ

محفلین
شگفتہ آپ کو میں جلد کسی وقت فون کرون گی ۔ مگر پلیز اب میرے لئے مزید کچھ اور مت لکھئیے گا ،
میں بڑی مشکل سے اتنا سا وقت ، اور کام چھوڑ کر آئی ہوں صرف آپکے لئے ۔
آپ سے رابطہ رہے گا میرا مگر فون پر ،۔ ۔۔
یہاں کے لئیے فلحال مجھے بھول جائیے ۔

حسن ،، ماورہ ،۔۔ اور قصیرانی بھیا آپ سب سے بھی یہی درخواست ہے میری ۔
اگر آپ سب چاہتے ہیں باجو خوش رہیں تو اب کے کوئی مجھے یاد نا کرے یہاں ،۔۔
البتہ فون رابطہ رہے گا اور ملنا جلنا بھی ،۔ مگر نیٹ پر آنے کو وقت نہیں ہے ۔

سو پلیز ، ۔۔ ۔۔
 

تیشہ

محفلین
سلام کیسے ہیں شمشاد ص ؟ آپ اس موضوع کو مقفل کر دیں اب اسکی ضرورت نہیں رہی ۔ کہ میں آج آخری بار یہاں آئی تھی ،

شگفتہ سے میں فون پر بات کر لوں گی ۔ :grin: آپ اسکو لاک لگا دیں ،۔۔

شکریہ ۔

اگلے سال اگر زندگی رہی تو ملاقات ہوگی ۔ تب تک کے لئے بائے ۔ ۔
 

بلال

محفلین
باجو۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔ اور آپ کی مصروفیت کچھ کم کرے تاکہ محفل پر آ سکو۔ میرا تو ابھی آپ سے کچھ خاص تعارف نہیں تھا لیکن پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ آپ کے بغیر محفل ۔۔۔۔۔۔ دعا ہے کہ آپ جلد واپس آؤ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top