بول ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

محمداحمد

لائبریرین
شنید ہے کہ بول ٹی وی چینل اپنی نشریات کا آغاز آج سے کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ بول ٹی وی نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ صاحب جعلی ڈگریوں کے کیس میں دھر لئے گئے تھے۔ نہ جانے ان کے کیس کا کیا بنا؟

بول ٹی وی نیٹ ورک کی 'خوبی' یہ ہےکہ یہ اپنے ملازمین کو بھاری مشاہرہ دیا کرتے ہیں۔ اُمید ہےکہ پہلے کی طرح ہماری صحافی برادری کے شہزادے جو سارا دن ٹی وی پر بیٹھ کر نظریات کی بات کرتے نہیں تھکتے، اپنے نظریات کو پسِ پشت ڈال کر 'نظریہء ضرورت' کو فوقیت دیتے ہوئے پھر سے اس نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

خبر کا حوالہ
 
تو بول نا بول تیرے بولنے کا غم نہیں ۔۔۔۔نوٹ اچھے دیتا رہا ہے ویسے
اپنے نظریات کو پسِ پشت ڈال کر 'نظریہء ضرورت' کو فوقیت دیتے ہوئے پھر سے اس نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
عموماً نظریہ ضرورت ہی ذاتی نظریات ہوتے ہیں بس کسی خوش رنگ فریب دیتے پہناوے میں لپیٹ لپیٹ لپیٹ کر پیش کیے ہی چلے جاتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا ! ویسے اس کی بولتی تو اس کے بولنے سے پہلے ہی بند کر دی گئی تھی ۔
جی!

بول ٹی وی کے مقابل ٹی وی اداروں نے اس کام کے لئے کافی زور لگایا تھا۔

لیکن ہماری عدالت کے پاس سب طاقتور مجرموں کے لئے سب سے سخت ترین جواب یہی ہوتا ہے کہ:

ابھی معاملہ گرم ہے کچھ دنوں کے لئے "اندر" ہو جائیے۔ :)

ویسے کیا سرگروشی پر بھی سائبر قانون لاگو ہوتے ہیں؟؟؟ :)

اب دوبارہ دیکھو کیا کرتا ہے ۔

وہی جو دوسرے پیسے کے پُجاری کر رہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ان ٹی وی چینل والوں کو لکھنا چاہیے تھا کہ یہ "بول" اردو کا لفظ ہے ورنہ ہماری طرح کوئی عربی فارسی کا مارا اسے "بول" عربی والا ہی سمجھتا رہے گا :)
 
ان ٹی وی چینل والوں کو لکھنا چاہیے تھا کہ یہ "بول" اردو کا لفظ ہے ورنہ ہماری طرح کوئی عربی فارسی کا مارا اسے "بول" عربی والا ہی سمجھتا رہے گا :)
اور اگر کسی نے شیخ رشید والا سمجھ لیا تو پھر تو کام ہو گیا چینل کا:heehee:
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے اردو میں بھی استعمال ہوتا ہی ہے!!
بول وبراز
جی اسی کی طرف اشارہ تھا، یہ دونوں لفظ عربی کے ہیں، ترکیب کے طور پر اردو میں بھی استعمال ہوتے ہیں، علیحدہ علیحدہ اردو میں شاید استعمال نہیں‌ ہوتے۔
 

ابن توقیر

محفلین
بول ٹی وی کے بارے میں یہ خبر نہیں تھی کے اے آر وائی نیٹ ورک نے اسے خرید لیا ہے؟ کیا اب وہ اے آر وائی کی ایڈمنسٹریشن کے انڈر چل رہا ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
بول ٹی وی کے بارے میں یہ خبر نہیں تھی کے اے آر وائی نیٹ ورک نے اسے خرید لیا ہے؟ کیا اب وہ اے آر وائی کی ایڈمنسٹریشن کے انڈر چل رہا ہے؟

ان کی ڈیل ابھی ابتدائی مراحل میں تھی کہ اے آر وائی والوں سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے ٹی وی پر آ کر بتا دیا کہ یہ ہم نے لے لیا ہے۔ بعد میں ڈیل بنی نہیں۔
 

ٹرومین

محفلین
جی اسی کی طرف اشارہ تھا، یہ دونوں لفظ عربی کے ہیں، ترکیب کے طور پر اردو میں بھی استعمال ہوتے ہیں، علیحدہ علیحدہ اردو میں شاید استعمال نہیں‌ ہوتے۔
کوئٹہ کی پشتو میں استعمال ہوتا ہے اور باقاعدہ اسی معنی میں مستعمل ہے۔ :)
اس کے علاوہ پشتو کے دیگر چند ایک لہجوں میں بھی مستعمل ہے۔:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا ہے۔۔۔ اب اگر انہوں نے اپنا سافٹ وئیر ہاؤس دوبارہ شروع کیا تو میں بھی جاب کر لوں گا وہاں۔۔۔۔ پچھلی بار کی تصاویر دیکھ کر دل للچا رہا ہے۔
 
Top