گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر گھر کی مرغی دال برابر ہو تو گھر کا مرغ چھولے کے برابر ہو گا ؟
نہیں عاطف بھائی گھر کا مرغا بھی دال برابر ہی ہو گا۔
اور بہت ساری باتوں میں مرغ اور مرغی دونوں کے ساتھ ہی بہت زیادتی ہو چکی ہے۔ جیسے کوئی کسی کا بھلے مرغا ہی کیوں نہ چرا لے کہلاتا مُرغی چور ہے۔
پلاؤ میں مُرغی کی گردن پر چھری پھیر کر اس کی بوٹیاں شامل کی جاتی ہیں لیکن مُرغ پلاؤ کا نام دیا جاتا ہے۔ اسی طرح مُرغ کڑاہی لے لیجئیے، مُرغی کی کڑاہی ہونے کے باوجود اس بیچاری کا نام ڈش میں شامل نہیں۔ البتہ مُرغی خانہ میں مُرغ ہونے کے باوجود ان کا ذکر نہ کرتے ہوئے اسے مرغی خانہ کا نام دیا جاتا ہے۔ غور کریں تو مزید کئی باتیں سامنے آتی جائیں گی۔ جن میں ہر دو کے ساتھ کوئی نہ کوئی کسر رہ گئی ہے۔ اب جب کہ بات ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے تو کم از کم یہاں انھیں ایک نام ہی دینا چاہئیے
گھر کا مرغا ہو یا مرغی۔۔۔ دونوں دال برابر
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
کسوٹی کھیلنے والی اور بوجھنے والی ٹیم ایک بار پھر نئے جوش و جذبے اور ایک نئی شخصیت کے بارے بوجھنے کے لئے تیار ہیں۔
کسوٹی کی شخصیت فرضی خاتون ہیں۔ اور فہد اشرف ہیں جو اکیلے ایک طرف ہیں اور دوسری طرف ہیں محفل کے باقی اذہان۔
اور ہم یعنی کہ گُلِ یاسمیں آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے گیم کی صورتِ حال سے
آج ہے یکم جون 2021 اور دن ہے منگل کا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موجودہ صورتِ حال کچھ اس طرح ہے
ایک خیالی کردار جو کسی عورت کا ہے اس کو بوجھنے کے لئے 15 سوالات کا سہارا لینا ہے۔
پہلا سوال آ چکا ہے۔ ابھی تک اس کے بارے ہاں یا ناں نہیں بتایا گیا کہ گیم آگے چلاے۔

کوئی ایک عورت کو بوجھ کے دکھاؤ۔
ایک خیالی کردار ہے۔
سوال 1: کیا اس خیالی کردار کا تذکرہ اردو ادب میں ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فہد اشرف بھائی دو سوال آ چکے ہیں۔ جواب دیجئے تا کہ اگلے سوال سوچ سمجھ کر دئیے جا سکیں۔
سوال 1: کیا اس خیالی کردار کا تذکرہ اردو ادب میں ہے؟
2۔ تخیلاتی عمر تقریبا 60 سال سے زائد ؟
 
Top