علی وقار

محفلین
اور آپ کا طریقہ کیا تھا ؟
میں تو بس سات کا ٹیبل پڑھتا رہا اور طاق عدد کی تلاش میں تھا (دو میں تقسیم نہیں ہو سکتی تھیں اس لیے جفت عدد تو ہو نہیں سکتا تھا یعنی میں 21، 35، 49، اور اسی طرح آگے بڑھتا رہا)؛ دیگر شرائط بھی ذہن میں تھیں۔ اور اس میں کافی وقت لگ گیا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
غیرمتفق۔ ضرب کو ضرب ہی کیوں رہنے دیا؟ تقسیم میں کیوں نہیں بدلا؟
اگر آپ نے میتھ میں binary operators پڑھے ہیں تو اس سوال کا جواب ممکن نہیں ہے
کیونکہ ضرب کو ہم نے تینوں جوابوں کے مطابق خود اختیار کیا ہے اس کا ذکر سوال میں نہیں ۔نہ ہی تقسیم کا ذکر سوال میں ہے ۔البتہ جمع اور تفریق سوال میں واضح کیے گئے ہیں اور ہم نے اپنے اسی ضرب کے طریقے کو جاری رکھا جس سے پچھلی تینوں حالتوں پر صادق آرہا تھا۔
ویسے یہ کونسا میتھ کا سوال ہے ؟ اور ہمیں کونسا اب وہ میتھ یاد ہے !
ویسے کبھی کبھی بہت دل چاہتا ہے کہ فورئیر اور لیپلاس ٹراسفارم دوبارہ پڑھی جائیں ۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کیونکہ ضرب کو ہم نے تینوں جوابوں کے مطابق خود اختیار کیا ہے اس کا ذکر سوال میں نہیں ۔نہ ہی تقسیم کا ذکر سوال میں ہے ۔البتہ جمع اور تفریق سوال میں واضح کیے گئے ہیں اور ہم نے اپنے اسی ضرب کے طریقے کو جاری رکھا جس سے پچھلی تینوں حالتیں صادق آرہا تھا۔
ویسے یہ کونسا میتھ کا سوال ہے ؟ اور ہمیں کونسا اب وہ میتھ یاد ہے !
ویسے کبھی کبھی بہت دل چاہتا ہے کہ فورئیر اور لیپلاس ٹراسفارم دوبارہ پڑھی جائیں ۔
دی گئی مثالوں میں صرف + آپریٹر ہے۔ ان سے ایک nonunique اصول وضع کیا۔ لیکن سوال میں - آپریٹر ہے۔ اس کی کوئی مثال نہیں دی گئی لہذا اسے حل کرنے کا اصول معلوم کرنا ممکن نہیں۔ اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں تو صرف یوں:
کوڈ:
a + b = c
a = c - b
b = c - a
 
Top