بوجھو تو جانیں

فہیم

لائبریرین
میری ‌‌‌‌ کے جس جس نے بھی جواب لکھے
وہ سارے کے سارے غلط ہیں

میں خود ہی صحیح جواب لکھ دیتا ہوں

جواب ہے
ایک کے سر پر ٹوپی وہ ہے انار
ایک کے سر پر بال وہ ہے ناریل
ایک کے پیٹ میں گودا وہ ہے کیلا
ایک کے پیٹ میں دانت وہ ہے امرود
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
fahim نے کہا:
ڈاکٹر عباس نے کہا:
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

بس جناب
دیر آمد
درست آمد

بھلے دیر سے ہی سہی بس آمد کو آید سے بدل لیں۔ دیر آید درست آید۔

دیر آید
وہ کیوں شمشاد بھائی
دیر آئے تو سنا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
fahim نے کہا:
شمشاد نے کہا:
fahim نے کہا:
ڈاکٹر عباس نے کہا:
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

بس جناب
دیر آمد
درست آمد

بھلے دیر سے ہی سہی بس آمد کو آید سے بدل لیں۔ دیر آید درست آید۔

دیر آید
وہ کیوں شمشاد بھائی
دیر آئے تو سنا تھا

وہ اس لیے میرے بھائی کہ محاورہ یہی کہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب پچھلے صفحے کے آخر میں ایک سوال لکھا ہوا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔ اور ایک سوال “ ذہانت آزمائیں“ میں بھی لکھا ہوا ہے۔ ابھی تک دونوں کا جواب نہیں آیا۔

س) س) قرآن کریم میں کل کتنے انبیاء کے نام آئے ہیں؟
 

تفسیر

محفلین
ریچھ کے رنگ کا مسئلہ

  • ایک ریچھ ایک کلو میٹر جنوب میں گیا اور اس کے بعد ایک کلومیٹر میل مغرب میں گیا پھر ایک کلو میٹر شمال میں ۔ اتنا چلنے کے بعد وہ اُسی جگہ پہونچ گیا۔ جہاں سے اس نے چلنا شروع کیا تھا۔

    اب آپ بتائیں اُس ریچھ کا رنگ کیا تھا؟
 

تیشہ

محفلین
۔ ۔ ۔
000200D8.gif
سفید کلر ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے تو آپ نے ملٹی کلر لکھا تھا، تو کیا 4 کلو میٹر چلنے کے بعد اس کے رنگ اتر گئے، کچے تھے کیا؟
 

تفسیر

محفلین
دونوں کے جواب صحیح ہیں۔
اچھا باجو آپ وجہ بتائیں کہ آپ کا جواب کے صحیح ہونے کی کیاlogic ہے
پھر زکریا بتائیں گے کہ انہوں نے کسطرح اس پہلی کو حل کیا ۔

پھر شمشاد فیصلہ کریں گے کہ کس کے جواب کے نکات بہتر ہیں۔
اس وقت تک میں غائب ہوجاؤں گا۔
:p
 

تفسیر

محفلین

  • اوپر اور نیچے

    صبح 8 بجے باجو نے پہاڑ کے دامن سے آہستہ آہستہ پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا۔ جب وہ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں تو شام کے 6 بج رہے تھے ۔ وہ رات کو چوٹی پر خیمہ لگا کر سوگئیں۔ دوسری صبح 8 بجے باجو نے پہاڑ پر سے آہستہ آہستہ اترنا شروع کیا اور بالکل وہ ہی راستہ اترنے کے لئے استعمال کیا جس راستہ سے وہ اوپر گئی تھیں۔ 2 بجے سہ پہر کو وہ پہاڑ کے دامن پہنچ گئیں۔

    کیا پگڈنڈی پر ایسی جگہ ہے جہاں باجو دونوں دن ایک ہی وقت (گھڑی کا وقت) میں تھیں؟

    نوٹ : زکریا آپ دوسروں اراکیں کو 8 گھنٹوں کی lead دے دیں، مجھے پتہ ہے کہ آپ کے پاس جواب موجود ہے :( :p :lol:
 

تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:
دونوں کے جواب صحیح ہیں۔
اچھا باجو آپ وجہ بتائیں کہ آپ کا جواب کے صحیح ہونے کی کیاlogic ہے
پھر زکریا بتائیں گے کہ انہوں نے کسطرح اس پہلی کو حل کیا ۔

پھر شمشاد فیصلہ کریں گے کہ کس کے جواب کے نکات بہتر ہیں۔
اس وقت تک میں غائب ہوجاؤں گا۔
:p



بڑے بھیا ، آپکو تو اچھے سے پتا آپکی ننھی منی کتنی ذہین ہے :p تو میں نے لکھنا اصل میں سفید ہی تھا مگر میں یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ اگر میں ، میں ملیٹی کلر (جان بوجھ کر )
لکھوں تو زکریا نے جھٹ پٹ آکے صیح جواب لکھنا ہے کہ نہیں ؟ :lol: :lol: تو میری یہی وجہ تھی ملیٹی کلر لکھنے کی ۔ اور وہی ہوا زکریا نے آکر سفید لکھا :lol: :lol:
 

تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:

  • اوپر اور نیچے

    صبح 8 بجے باجو نے پہاڑ کے دامن سے آہستہ آہستہ پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا۔ جب وہ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں تو شام کے 6 بج رہے تھے ۔ وہ رات کو چوٹی پر خیمہ لگا کر سو گئیں۔ دوسری صبح 8 بجے باجو نے پہاڑ پر سے آہستہ آہستہ اترنا شروع کیا اور بالکل وہ ہی راستہ اترنے کے لئے استعمال کیا جس راستہ سے وہ اوپر گئی تھیں۔ 2 بجے شام کو وہ پہاڑ کے دامن پہنچ گئیں۔

    کیا پگڈنڈی پر ایسی جگہ ہے جہاں باجو دونوں دن ایک ہی وقت میں تھیں؟

    نوٹ : زکریا کو جواب دینے میں دوسروں اراکیں کو 8 گھنٹوں کی lead دینی چاہئے :( :p :lol:



اسکا جواب بھی مجھے آتا ہے ۔ ابھی میں شاپنگ پر نکل رہی ہوں واپس شام کو آکر جواب دیتی ہوں ۔
:chalo:
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو شام سے بھی زیادہ کا وقت ہو گیا، آپ جواب دے رہی ہیں کہ میں بتاؤں؟
 
Top