بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

تقریبا اڑھائی سو سال کے عرصے میں اس کی تعمیر 1439 میں مکمل ہوئی۔

کلیسا کے برج کی اونچائی 466 فٹ ہے اور 1647 سے 1874 تک، تقریبا سوا دو سو سال، اسے یورپ کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل رہا ہے۔
1439 سے 1647 تک کیوں نہیں تھی؟
 
عرفان سعید

محفلین
1439 سے 1647 تک کیوں نہیں تھی؟
بہت اچھا سوال ہے۔ اس کلیسا کی بابت میرے پاس بالکل واضح معلومات تو نہیں ہیں۔
جہاں تک یورپ کے بڑے بڑے کلیساؤں کی تعمیر کی تاریخ کا تعلق ہے تو میرے مطالعے کے مطابق کم و بیش ان میں یہ چیز مشترک نظر آتی ہے کہ اضافے اور توسیع کا کام کم و بیش ہر دور میں جاری رہا ہے۔ میرا گمان غالب ہے کہ 1439 میں کلیسا کی عمارت کی تعمیر تو مکمل ہو گئی تھی، لیکن برج کو بلند کرنے کا کام بعد کی صدیوں میں بھی جاری رہا (وجوہ و اسباب کچھ بھی ہو سکتے ہیں)، اور 1647 میں اس کے برج کو یورپ میں بلند ترین بنا دیا گیا۔ مزید تحقیق کی جائے تو زیادہ صحیح معلومات بھی مل سکتی ہیں۔
 
کیا مجھ کو کوئ بات سکتا ہے کہ س فورم میں کیا محاوروں کے لیے کوئی سلسلہ ہے اگر ہے تو مجھ کو بتا دیں نہیں تو میں محاوروں کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں کہاں پر شروع کروں
 
عرفان سعید

محفلین
کیا مجھ کو کوئ بات سکتا ہے کہ س فورم میں کیا محاوروں کے لیے کوئی سلسلہ ہے اگر ہے تو مجھ کو بتا دیں نہیں تو میں محاوروں کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں کہاں پر شروع کروں
میں ذرا سیر سے فارغ ہو لوں پھر یہاں جا سکتے ہیں۔

محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!
 
کیا مجھ کو کوئ بات سکتا ہے کہ س فورم میں کیا محاوروں کے لیے کوئی سلسلہ ہے اگر ہے تو مجھ کو بتا دیں نہیں تو میں محاوروں کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں کہاں پر شروع کروں
اگر آپ محاوروں کے بارے میں معلومات دینا چاہ رہے ہیں۔ تو ادبیات و لسانیات کے زمرہ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
کیتھریڈل کے بعد اگلی منزل سٹراس برگ کا تاریخی علاقہ لا پٹیٹے فرانس تھا جو بے شمار اہم تاریخی وجوہات کے سبب یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کا اعزاز رکھتا ہے۔

راستے میں ایک چھوٹی سی نہر

Top