بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

عرفان سعید

محفلین
شاہی محل کی موجودہ عمارت کی تعمیر 1783 میں شروع ہوئی اور تقریبا 150 سال میں مکمل ہوئی۔ موجودہ عمارت سے پہلے یہاں گیارھویں صدی کے ایک قلعہ نما محل کے باقیات تھے۔

 

زیک

مسافر
بلجیم کا شاہی محل:
تقریبا 400 میٹر کے پیدل فاصلے پر شاہی محل تھا۔ شاہی محل کی گلی میں داخل ہوئے۔ تصویر میں فرانسیسی زبان میں سڑک کا نام "شاہی محل کی گلی" لکھا ہے۔

Rue Royale کا مطلب تو شاہی گلی ہوا۔ محل کا تو ذکر نہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
برسلز بلجیم کا دارالحکومت تو ہے ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس شہر کو یورپین یونین، کمیشن اور پارلیمنٹ کے سرکاری دفاتر یہاں ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اگرچہ سرکاری طور پر یورپین یونین کا کوئی دارالخلافہ نہیں ہے، لیکن ان دفاتر کی موجودگی کے باعث عوام الناس میں برسلز بحثیت یورپی یونین کے دارالخلافے کی حیثیت سے مشہور ہے۔

دفاتر کی طرف جاتے ہوئے
 

زیک

مسافر
زبردست!

یہ آپ کیا یورپ اور جاپان کے درمیان بار بار سفر کرا رہے ہیں۔ فریکونٹ فلائر مائلز کافی ہو گئے اب تو
 
Top