بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

عرفان سعید

محفلین
اگلی منزل: مونٹے دس آرٹس
برسلز کے گرینڈ پلیس
بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر
اور شاہی محل کے درمیان تقریبا 900 میٹر کا پیدل فاصلہ ہے۔ دونوں کے وسط میں ایک پہاڑی آتی ہے جس سے برسلز شہر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ پندرھویں سے انیسویں صدی تک یہ ایک گنجان آباد علاقہ تھا۔ بیسویں صدی کے آگاز سے ہی اس علاقے کو ایک آرٹس کمپلکس میں بدلنے کی تجاویز موجود تھیں۔ منصوبے کو حتمی شکل ملنے کے بعد 1958 میں یہ منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ تبھی اس ٹکڑے کو مونٹے دس آرٹس (فن کی پہاڑی) کا نام دیا گیا۔
یہاں سے برسلز شہر کا منظر: ٹاؤن ہال کا مینارہ واضح نظر آرہا ہے۔

 

عرفان سعید

محفلین
البرٹ اول بلجیم کا تیسرا بادشاہ تھا جس کا دورِ حکومت 1909 سے 1939 تک تھا۔ البرٹ اول نے ہی 1910 اس جگہ کو آرٹس کمپلیکس بنانے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ یہاں گھوڑے پر اس کا مجسمہ اس کے اسی فیصلے اور اس پر عمل درآمد کی یاد دلاتا ہے۔

 

عرفان سعید

محفلین
بلجیم کا شاہی محل:
تقریبا 400 میٹر کے پیدل فاصلے پر شاہی محل تھا۔ شاہی محل کی گلی میں داخل ہوئے۔ تصویر میں فرانسیسی زبان میں سڑک کا نام "شاہی گلی" لکھا ہے۔

 
آخری تدوین:
Top