بلاگرز ڈاٹ کام پر اردو میں بلاگ لکھنا

ابو کاشان

محفلین
کیا ہوا کاشان بھائی؟ کہاں بلاگ بنارہے ہیں؟ اس بندے کو یاد کرلیا ہوتا۔ :)

بھیّا بلاگر پر بنا رہا ہوں۔ سچ پہلے تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا بلا ہے۔ مگر 3 دن کی محنت سے یہ بنایا ہے

کسی نے اردو بلاگز پر گوگل ایڈسینس کے سلسلے میں گوگل اعلانات کی شکایت کی تھی۔ میں نے کچھ مواد انگریزی کا بھی ڈال دیا تو اب اعلانات کی جگہ پھر سے اشتہارات نے لے لی ہے۔
میری ان لوگوں کو جو ایڈسینس کا استعمال چاہتے ہیں یہ صلح ہے کہ اپنے بلاگ میں کچھ نہ کچھ مواد انگریزی کا بھی ڈال دیا کریں تو اشتہارات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ

دوست بھائی، میں نے urdutech پر بھی بلاگ بنانے کی کوشش کی تھی پر لاگ اِن کے بعد کہاں جانا ہے کچھ پتا نہیں چل رہا۔:(

بہت سارے بلاگ دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے ذاتی طور پر خوبصورت اور اسٹائلش ماوراء کا بلاگ لگا۔
مضامین کے لحاظ سے میرے خیالات محفوظ ہیں:):cool:
 
ماوراء

محفلین
ابوکاشان، سارا سال میں اس کی خوبصورتی پر ہی توجہ دیتی رہی تھی۔ اسی لیے۔:grin:
مضامین کے بارے میں بھی بتا دیتے۔
 
ابو کاشان

محفلین
کسی نے اردو بلاگز پر گوگل ایڈسینس کے سلسلے میں گوگل اعلانات کی شکایت کی تھی۔ میں نے کچھ مواد انگریزی کا بھی ڈال دیا تو اب اعلانات کی جگہ پھر سے اشتہارات نے لے لی ہے۔
میری ان لوگوں کو جو ایڈسینس کا استعمال چاہتے ہیں یہ صلح ہے کہ اپنے بلاگ میں کچھ نہ کچھ مواد انگریزی کا بھی ڈال دیا کریں تو اشتہارات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ

معذرت، میری یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے۔:(

آپ دوستوں کا بلاگ پر جانے کا شکریہ:)
 
اردو ٹیک پر بلاگ بنانے کے سلسلہ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو حکم کیجئے۔۔۔ ویسے حکم تو مجھے ایک سبق لکھنے کا بھی ہوا ہے اس بارے میں بس سستی اور کاہلی نے گھیرا ہوا ہے۔ :(
 
ابو کاشان

محفلین
اردو ٹیک پر بلاگ بنانے کے سلسلہ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو حکم کیجئے۔۔۔ ویسے حکم تو مجھے ایک سبق لکھنے کا بھی ہوا ہے اس بارے میں بس سستی اور کاہلی نے گھیرا ہوا ہے۔ :(

لیجیئے مسئلہ درپیش ہو گیا۔ الحمد للہ:)

urdutech.net کے create a new log پر گیا تو verification code کے خانے کے لیئے امدادی تصویر ندادر:(
کئی دن سے نہیں آ رہی۔ بتائیں کیا کیا جائے۔

یاروں اوروں کی سہولت کے لیئے راہنمائی اسباق تو لکھ مارے ہوتے۔ میں تو سمجھا تھا لکھ ہی دیئے ہوں گے ۔بھلا ہو جاتا۔ اب دستِ نگر ہونا پڑ رہا ہے۔ خیر آپ ہو نا

بلاگر کا layout بدل ڈالا اب اردوانے کا اختیار محدود ہو گیا ہے۔ اِب کیا ہووے گا:confused:

میری asp کی ہوسٹنگ سائیٹ پر جگہ اور ذخیرہ گاہ (database) موجود ہیں۔ اردو بلاگ کوڈ کہاں دستیاب ہے۔

باقی پھر کبھی پوچھ لوں گا۔:grin1:
 
لیجیئے مسئلہ درپیش ہو گیا۔ الحمد للہ:)
فکر ناٹ۔۔۔ ہم فورا سے پیشتر حاضر ہوگئے۔ سبحان اللہ۔ ;)

urdutech.net کے create a new log پر گیا تو verification code کے خانے کے لیئے امدادی تصویر ندادر:(
کئی دن سے نہیں آ رہی۔ بتائیں کیا کیا جائے۔
یہ شکایت پہلے ہی منتظم کو موصول ہوچکی ہے اور اطلاع تھی کہ اسے ٹھیک کیا جاچکا ہے۔ بہرحال! اسے دوبارہ چیک کرواتے ہیں۔

یاروں اوروں کی سہولت کے لیئے راہنمائی اسباق تو لکھ مارے ہوتے۔ میں تو سمجھا تھا لکھ ہی دیئے ہوں گے ۔بھلا ہو جاتا۔ اب دستِ نگر ہونا پڑ رہا ہے۔ خیر آپ ہو نا
لیں، آپ کو لائیو مدد فراہم کررہے ہیں، اس سے بڑی کیا بات ہوگی :lll:

بلاگر کا layout بدل ڈالا اب اردوانے کا اختیار محدود ہو گیا ہے۔ اِب کیا ہووے گا:confused:
بلاگر کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔۔۔ تجربہ کار بتائیں گے۔

میری asp کی ہوسٹنگ سائیٹ پر جگہ اور ذخیرہ گاہ (database) موجود ہیں۔ اردو بلاگ کوڈ کہاں دستیاب ہے۔
asp کی ہوسٹنگ لکھ کر مجھے کنفیوژ کردیا ہے۔۔۔ ویسے آپ کے پاس اگر اپنی ویب ہوسٹنگ اور ڈیٹابیس موجود ہے تو آپ ورڈ پریس کی سائٹ سے ورڈ پریس ڈاؤنلوڈ کرکے اسے اپ۔لوڈ کردیں۔۔۔ وہ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں۔ ورڈ پریس کا اردو ورژن بھی آپ کو محفل ہی سے مل جائے گا۔ اس بارے میں معلومات یہاں سے مل سکتی ہیں۔

باقی پھر کبھی پوچھ لوں گا۔:grin:
بالکل۔۔۔ موسٹ ویلکم :)
 
اردو ٹیک پر بلاگ بنانے میں جو مشکل آرہی ہے، اس کے بارے میں انفارم کردیا ہے آگے۔۔ ان شاء اللہ کل سب اوکے کا بیان جاری کروں گا۔ ;)
 
ابو کاشان

محفلین
آپ کے بر وقت جوب کا شکریہ،
مجھے انتظار رہے گا۔

یہ تو بتائیں کہ میری پوسٹس خودکارانہ یا رضاکارانہ طور پر urdutech.net/venus پر آ جاتی ہیں، یہ کیا راز ہے؟ میں نے تو ان کو درخواست نہیں دی تھی، دیکھ کر حیرت ہوئی پر اچھا بھی لگا کہ اس طرح سب کو پتہ لگ جاتا ہے۔
ضرور کوئی خاص کوڈنگ ہے جو یہ کام کرتی ہے
 
آپ کے بر وقت جوب کا شکریہ،
مجھے انتظار رہے گا۔

یہ تو بتائیں کہ میری پوسٹس خودکارانہ یا رضاکارانہ طور پر Urdutech.net/venus پر آ جاتی ہیں، یہ کیا راز ہے؟ میں نے تو ان کو درخواست نہیں دی تھی، دیکھ کر حیرت ہوئی پر اچھا بھی لگا کہ اس طرح سب کو پتہ لگ جاتا ہے۔
ضرور کوئی خاص کوڈنگ ہے جو یہ کام کرتی ہے
کوشش ہوتی ہے کہ تمام بلاگرز کو وینس پر یکجا رکھیں اس لیے وینس پر از خود بلاگز شامل کردیے جاتے ہیں۔
اب آپ اردو ٹیک پر بلاگ بناسکتے ہیں۔ تصویری کوڈ والا مسئلہ حل ہوچکا ہے۔
 
مغزل

محفلین
یہ لڑٰ ی تو ہم نے اب دیکھی ۔ بھئی یعنی کہ خاصے عرصے سے اردو اظہاریہ پر کام ہورہا ہے ۔ بہت خوب
 
گرائیں

محفلین
اردو ٹیک انتظامیہ نے آپ کا بلاگ وینس پر شامل کیا ہے، اسی لیے پوسٹس نظر آتی ہیں۔

مجھے علم نہیں میرا کبھی اردو ٹیک انتظامیہ کے ساتھ کوئی جھگڑا ہوا ہو۔
ہماری کوئی مقدمے بازی بھی نہیں ہو رہی، زر زن اور زمین کا چکر بھی نہیں ۔۔ :confused:

پھر بھی یہ ربط اردو ٹیک وینس پہ نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
گرائیں۔ کوئی بھی فیڈ ایگریگیٹر از خود آپ کے بلاگ کا ربط شامل نہیں کرے گا۔ آپ کو اس کی انتظامیہ کو اپنے بلاگ کا ربط بھیجنا ہوگا۔ اور اردو سیارہ میں شمولیت کا طریقہ اس ربط پر موجود ہے۔
 
ماوراء

محفلین
عباسی صاحب،وہ شاید دوسرا بلاگ تھا آپ کا۔ لیکن یہ شامل کرنے کے لیے ایڈمن کو کہنا ہو گا۔میں آپ کا بلاگ شامل کرنے کو کہہ دیتی ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
میری کوشش کرتی ہوں، کہ جونہی مجھے کسی بلاگ کا پتہ چلے اس کو منظر نامہ پر اردو بلاگرز کی لسٹ میں شامل کر دوں۔ لیکن پھر بھی شاید کچھ بلاگ اس میں سےمِس ہو سکتے ہیں۔
لسٹ یہاں ہے۔
 
Top