بلاگرز ڈاٹ کام پر اردو میں بلاگ لکھنا

پاکستانی

محفلین
دو چار دنوں میں مزید واضع ہو گا۔ کینوکہ ایسا ایک دو دنوں کے لئے کھلنا تو پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
دوست نے کہا:
تو لکھ ڈالو نا کچھ اس پر
مووایبل ٹائپ استعمال کرتے ہو تو لکھ بھی سکتے ہو اس پر۔

میں نے تمہیں بتایا بھی تھا کہ میں مووایبل ٹائپ پر کام کیوں نہیں کر رہا ۔
اب غصہ دلا دیا ہے تو دیکھنا ، کیا کرتا ہوں :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
ہاہاہا
قدیر انکل آپ تو ناراض ہو گئے۔
نہیں نہیں قدیر کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں
ابھی تک کام کر رہے ہیں۔
سر جھکا کر
 

AMERICAN

محفلین
بھیا نبیل جی میں تو بلاگر ڈاٹ کام پر بلا گ تو بنا چکا ہوں لیکن اس میں عجیب و غریب مسئلہ ہورہا ہے اس کے ایڈیٹر کی آپشنز کام نہیں کر رہیں اس میں فونٹ سٹائل کے علاوہ کوئی بھی آپشن کام نہیں کرتی نہ بولڈ، نہ آٹلایک ، نہ انڈر لائن اور نہ ہی پری ویو کوئی بھی نہیں کام کرتا۔
اس میں ایک عجیب و غریب پرابلم ہو گئی ہے وہ کچھ اس طرح کہ میں‌جب پہلی پوسٹ کی تو اس کا فونٹ کچھ اور تھا
لیکن جب دوسری پوسٹ کی اس کا فونٹ کچھ اور ہو گیا۔ جس کی وجہ سے اردو بالکل بھی غلط ملط نظر آرہی ہے۔
ایڈریس میں یہاں پر دے رہا ہوں۔

http://chuhdaryimranbajwa.blogspot.com/
 

باسم

محفلین
کیا محفل کے ڈاون لوڈ سیکشن میں ورڈ پریس اردو تھیم سمیت موجود نہیں ہے؟ اگر نہیں تو ایسا کیوں
اور یہ کہ کہیں یہ دیکھا تھا کہ ورڈ پریس کے نئے شمارہ میں دائیں سے بائیں کی سہولت دی گئی ہے اس کی کیا تفصیلات ہیں؟
انکی ویب سائٹ پر تو تفصیلات ملی نہیں
 

دوست

محفلین
دائیں سے بائیں کی سپورٹ تو شامل کی گئی ہے کچھ بات چیت ہو رہی ہے دیکھیں اب کب تک یہ کام ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے ایک عدد آر ٹی ایل سی ایس ایس فائل اور پی ایچ پی فائل درکار ہوگی جو خود سے لکھنا ہوگی۔ مجھے کوئی مثال نہیں مل سکی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس کی کچھ اردو تھیم یہاں موجود ہیں تو سہی:

ورڈ پریس کی اردو تھیمز

اس کے علاوہ اردو ہوم پر ورڈ پریس کی بہت سی اچھی تھیمز موجود ہیں جنہیں اردو کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے اور ان میں اردو ویب پیڈ بھی شامل ہے۔

اردو ہوم پر ورڈ پریس کی اردو ٹمپلیٹس

اور یہ دایئں سے بائیں سپورٹ والا کیا معاملہ ہے؟
 

دوست

محفلین
جب ترجمہ لاگو کیا جائے تو ایڈمن مواجے کا حلیہ بگڑجاتا ہے کلک کسی پر کریں کھلتا کچھ اور ہے۔ یعنی دائیں سے بائیں کی سپورٹ نہیں ہے ایڈمن مواجے کے لیے۔ اس کام کے لیے اس ورژن میں‌ کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ ورڈپریس ترجمہ لاگو ہونے کی صورت میں اس کی مدد سے بہتر انداز میں اردو عربی وغیرہ کو دکھاتا ہے۔
میٹ کے بلاگ پر پڑھا تھا ربط دیتا ہوں فراغت پر اس وقت تو کام پر ہوں۔
 

باسم

محفلین
میری مراد یہ تھی کہ ورڈ پریس کا مکمل پیکج
صارف ایک جگہ سے ورڈپریس اتارے پھر دوسری جگہ سے تھیم پھر تھیم میں بھی کچھ تبدیلیاں کرے
مکمل پیکج بنا کر رکھ دیا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آپ کی فرمائش جلد پوری کر دی جائے گی۔

شاکر، ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ میں فرصت ملنے پر اسے تفصیل سے دیکھتا ہوں۔
 
نبیل بھائی! میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ آپ مجھے بلاگ اسپاٹ کے لیے اردو ٹیمپلیٹ فراہم کردے۔ میں اسے سمجھنا چاہتا ہوں۔
 
Top