بشیر بلور شہید

اے این پی کے سنئیر وزیر بشیر احمد بلور، خود کش حملے میں ہلاک ہوگئے، ان سمیت سات افراد اور ہلاک ہوئے ۔ اللہ سب کی مغفرت فرمائے ۔ آمین​
 

سید زبیر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون​
اللہ کریم بشیر بلور اور تمام شہدا کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور وطن عزیز کو دہشت گردی سے اپنی پناہ میں رکھے آمین ثم آمین​
 

علی خان

محفلین
پشاور:سینئر صوبائی وزیر خود کش حملےمیں ہلاک

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر ہونے والے خود کش حملے میں سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس خود کش حملے میں بشیر بلور کے علاوہ ان کے پرائیوٹ سیکرٹری نور محمد، کابلی تھانہ کے ایس ایچ او ستار خان اور پانچ دیگر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی پشاور خالد ہمدانی نے ہمارے نمائندے دلاور خان وزیر کو بتایا کہ سینئر وزیر بشیر احمد بلور آپریشن کے دوران ہسپتال میں ہلاک ہوگئے۔
بشیر احمد بلور کے بھائی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور بھی اس جلسے میں موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ بشیر احمد بلور پر اس سے پہلے بھی کئے حملے ہو چکے تھے جن میں وہ بچ گئے تھے۔
تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خود کش دھماکہ پشاور میں قصہ خوانی کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں ہوا۔
پشاور کے ایس ایس پی کے مطابق دھماکے میں کابلی تھانہ کے ایس ایچ او ستار خان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ حملہ آور پیدل تھا اور ایک گلی سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ تک پہنچا گیا۔
انہوں نے مزید کہ اس دھماکہ میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے بی بی سی کو نامعلوم مقام سے فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مولانا نصیب خان کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے۔ مولانا نصیب خان کچھ عرصہ پہلے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی لاش ملی تھی۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر ماخذ
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جی ہی نہیں چاہتا کہ ایسی افسوس ناک خبروں پر یقین کیا جائے ۔۔۔
 

حسینی

محفلین
واقعی پاکستان میں وزیر محفوظ نہیں۔ عام لوگوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
اللہ مرحوم کی مغفرت کرے۔
 

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی ، مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر سے نوازے۔
 

سویدا

محفلین
عالمی طاقتوں کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے طالبان نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کرلی
 

arifkarim

معطل
عالمی طاقتوں کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے طالبان نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کرلی
لیکن انہی عالمی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلحہ لیس ’’ اسلامی جہاد‘‘ اور دہشت گردی کی تربیت دینے والی پاکستانی آئی ایس آئی جو بعد میں طالبان بن گئے، نے کبھی بھی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس آستین کے سانپ کی تخلیق میں اپنے کردار کی ذمہ داری قبول نہیں کی! کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟! بزرگ کہتے کہتے تھک گئے کہ قومیں وہی کاٹتیں ہیں جو بوتی ہیں۔ ہمارے حکمرانوں اور افواج کے سربراہوں نے فرقہ بندی، کرپشن، بدعنوانی، جھوٹ اور اقتدار پسندی کے جو بیج کئی سال قبل بوئے تھے انکے یہ پودے دہشت گردی، غنڈہ گردی، غربت، بھوک اور افلاس کی شکل میں پورا معاشرہ کاٹ رہا ہے۔
نہ ہمنے 80کی دہائی میں امریکہ کیلئے سوویت یونین کیخلاف افغان ’’جہاد‘‘ میں مداخلت کی ہوتی، نہ مجاہدین اور طالبان جیسی لاعلاج امراض موجود میں آتی۔ پھر جب ایک سُوراخ سے ڈسنا کافی نہیں تھا جو 2001 میں پھر اسی حضرت امریکہ کیلئے افغانستان میں کُود گئے اور افغانی طالبان پاکستانی طالبان کی صورت میں پاک عوام کے سروں پر مسلط کر دئے؟ خود تو حضرت امریکہ اپنی ہار تسلیم کر لینے کے بعد ویت نام کی طرح افغانستان چھوڑ دے گا، لیکن یہ جو طالبان، انتہاءپسندی اور نفاذ شریعت محمدی کا جن جو ہر طرف منڈلا رہا ہے، اسکو کون روکے گا؟
 
Top