بشری مانیکا کا اعتراف!

فاتح

لائبریرین
اگر ان محترمہ نے تردید کر دی ہے تو اس جاوید چوہدری کو اس بہتان تراشی پر قانونی سزا ملنی چاہیے
 
ربیع م

محفلین
اگر ان محترمہ نے تردید کر دی ہے تو اس جاوید چوہدری کو اس بہتان تراشی پر قانونی سزا ملنی چاہیے
اور لطف یہ کہ تردید والی خبر بھی جاوید چوہدری کی گھٹیا قسم کی سنسنی پھیلانے والی خبریں شائع کرنے میں مشہور ویب سائٹ "نئی بات" پر ہی شائع ہوئی ہے.
 
اور لطف یہ کہ تردید والی خبر بھی جاوید چوہدری کی گھٹیا قسم کی سنسنی پھیلانے والی خبریں شائع کرنے میں مشہور ویب سائٹ "نئی بات" پر ہی شائع ہوئی ہے.
دراصل اس قسم کی خبروں کی اشاعت کا مقصد عوام میں سنسنی پھیلانا ہوتا ہے۔مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے اس خبر کی اشاعت پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ عمران خان کی شادی کا شوشہ خودساختہ ہو اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہ ہو۔
 
لیکن چونکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صورت سے آشنا نہیں ہے تو شیطان کسی اور روپ میں آ کے ہمیں گمراہ تو کر سکتا ہے؟

میں اپنا تجربہ یہاں شئیر کرسکتا ہوں۔ مقصد دراز نفسی نہیں ہے۔ بلکہ ااس سوال کا جواب دینا ہے کہ یہ تجربہ کیسا ہوتا ہے اور پہچان کس طرح ہوتی ہے۔

" میری ایک خالہ زاد بہن ہیں جو میری والدہ کی عمر کی ہیں۔ اب بھی زندہ ہیں۔ میں نے لگ بھگ کوئی 25 سال پہلے خواب میں دیکھا کہ میں ان کے گھر میں ہوں اور ان کے ڈرائنگ روم میں نماز پڑھ رہا ہوں۔ گو کہ ان کے ڈرائنگ روم میں عام سا قالین ہے لیکن میں نے خواب میں دیکھا کہ ان کا قالین بہت ہی دبیز ہے جس میں پاؤں دھنس رہے ہیں۔ نماز کے دوران ہی، پیچھے سے ایک صاحب آئے اور میرے ہاتھ درست طریقے سے باندھے۔ مجھے کچھ کہا نہیں۔ سلام کے بعد، میں نے دیکھا تو ایک انتہائی شفیق قسم کے شخص، جو باریش ہیں اور چہرے پر بہت ہی طمانیت اور سکون ہے، دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھے تھے ، جنہوں نے میرا ہاتھ باندھنا درست کیا تھا۔ میں ان کو جانتا نہیں تھا۔ تو خواب میں ہی ، ان کو اپنے خاندان کا کوئی بزرگ سمجھ کر سلام کیا اور پوچھا، آپ کون ہیں؟، میں پہچانا نہیں جناب۔ جواب میں یہ بزرگ ہلکا سا مسکرائے اور جواب میں صرف اتنا کہا ، ' محمد ، رسول اللہ' " اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ اس وقت تک میں نے کسی بھی قسم کی کوئی حدیث یا روایت اس بارے میں نہیں پڑھی تھی۔

امید ہے آپ کے سوال کا جواب مل گیا ہوگا۔

اس خواب میں کوئی بشارت نہیں تھی، کوئی مکالمہ نہیں تھا ما سوائے ایک سوال اور ایک جواب کے۔ ایک بار پھر اس واقعے سے مجھے کچھ بھی دراز نفسی مطلوب نہیں، چونکہ فہد اشرف نے سوال کیا کہ ہم پہچانیں گے کیسے تو میرے خواب کا یہ تجربہ ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے

والسلام
 
خواب میں کسی کی بھی زیارت ہو جانا بڑی بات نہیں۔ اصل مسئلہ من گھڑت خواب بنا کر سنانا ہے۔ اور پھر اسکو سچ ماننا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
وہ لوگ جنہوں نے بنفس نفیس رسول اللہ کو دیکھا چودہ سو سال پہلے، اگر انہوں نے رسول اللہ کی بات نہیں مانی تو ان کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے. اتباع رسول ہی نجات کا رستہ ہے
 
یاز

محفلین
ہم کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ کس کا خواب سچا ہے اور کس کا جھوٹا اور من گھڑت
لیکن اگر کوئی اپنے خواب کی بنیاد پہ ایسے اقدامات کرنا چاہے جو اس کی اپنی ذات کی حدود سے متجاوز ہوں اور دوسروں پہ اثرانداز ہو رہے ہوں تو سوال تو اٹھ ہی سکتا ہے
 
یاز

محفلین
آج کا لطیفہ
مولانا رومی کو سمجھنے کے لیے بشری بی بی کے پاس جاتا تھا۔ عمران خان
 
فاخر رضا

محفلین
ایک آ
آج کا دوسرا لطیفہ
شادی پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے،عمران خان
ایک آدمی تیسری شادی کی تکلیف اٹھا رہا ہے اور آپ کو لطیفہ سوج رہا ہے، جب خود پر گزرے گی تب پوچھوں گا
لیٹیسٹ خبر یہ ہے کہ کپتان ریورس سونگ کی وجہ سے پرانی گیند کو ترجیح دیتے ہیں
 
ہادیہ

محفلین
آج کا لطیفہ
مولانا رومی کو سمجھنے کے لیے بشری بی بی کے پاس جاتا تھا۔ عمران خان

آج کا دوسرا لطیفہ
شادی پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے،عمران خان
یہ لطائف کی لڑی نہیں ہے۔ :timeout:
براہ مہربانی صحیح جگہ رجوع فرمائیں نہیں تو ایڈمنز کو مداخلت کرنا پڑے گی۔ :nailbiting::laugh:
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کا لطیفہ
مولانا رومی کو سمجھنے کے لیے بشری بی بی کے پاس جاتا تھا۔ عمران خان
یہ لطیفہ کہیں اگر میری بیوی نے پڑھ لیا تو میرے گھر سے مولانا رُومی کی مثنوی غائب ہو جانی ہے اور رُومی کے ذکر پر بھی پابندی لگ جانی ہے، خان صاحب کو سوچ کر منہ کھولنا چاہیئے! :)
 
فاخر رضا

محفلین
یہ لطائف کی لڑی نہیں ہے۔ :timeout:
براہ مہربانی صحیح جگہ رجوع فرمائیں نہیں تو ایڈمنز کو مداخلت کرنا پڑے گی۔ :nailbiting::laugh:
ہادیہ اس قدر سنجیدہ تبصروں کو لطیفہ کہنا ہی غلط ہے
یہاں بہت سارے لوگ اپنی نامکمل خواہشات اور عمران خان کی سحر انگیز شخصیت سے حسد میں آ کر تبصرے کر رہے ہیں
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ اس قدر سنجیدہ تبصروں کو لطیفہ کہنا ہی غلط ہے
یہاں بہت سارے لوگ اپنی نامکمل خواہشات اور عمران خان کی سحر انگیز شخصیت سے حسد میں آ کر تبصرے کر رہے ہیں
آپ کی نظر کمزور ہے یاپھر آپ کو آبجیکٹ صرف میرے تبصروں پر ہوتا ہے۔ لطیفہ میں نے نہیں کہا۔ دوبارہ تبصرے پڑھیں۔۔۔۔:oops:
 
Top