بشری مانیکا کا اعتراف!

یہ لطیفہ کہیں اگر میری بیوی نے پڑھ لیا تو میرے گھر سے مولانا رُومی کی مثنوی غائب ہو جانی ہے اور رُومی کے ذکر پر بھی پابندی لگ جانی ہے، خان صاحب کو سوچ کر منہ کھولنا چاہیئے! :)
خان صاحب نے کل ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بشریٰ عرف روحانی پیشوا عرف پیرنی انتہا درجہ کی پرہیز گار، باپردہ خاتون ہیں۔ بندہ ان سے پوچھے کہ پھر یہ کون ہے؟
1515749513.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
خان صاحب نے کل ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بشریٰ عرف روحانی پیشوا عرف پیرنی انتہا درجہ کی پرہیز گار، باپردہ خاتون ہیں۔ بندہ ان سے پوچھے کہ پھر یہ کون ہے؟
1515749513.jpg
پوچھ لو جی اگر پوچھ سکتے ہو، خان صاحب نے یہی کہنا ہے کہ آپ سب کے لیے نامحرم!
 
محمد وارث

لائبریرین
اور اب مولانا رُومی کے ساتھ ساتھ شیخِ اکبر ابنِ عربی بھی! کافی پڑھی لکھی خاتون ہیں یہ محترمہ، بھئی واہ۔ اللہ شاگردوں میں اضافہ فرمائے! :)

26229622_10159798148570023_8587790292190874973_n.jpg
 
پوچھ لو جی اگر پوچھ سکتے ہو، خان صاحب نے یہی کہنا ہے کہ آپ سب کے لیے نامحرم!
عمران خان پاکستان کی وہ ہستی ہے جسکی ذاتی زندگی سے لیکر معاشی زندگی تک پاکستان کا بچہ بچہ خبر رکھتا ہے۔ اُدھر نہ شریف برادران کی ٹوٹل بیویوں کی تعداد کسی کو معلوم ہے نہ بچوں کی۔ اوپر سے انکی معاشی زندگی آج تک سوالیہ نشان ہے کہ کہاں سے کتنا کمایا اور کہاں کہاں جمع کر رکھا ہے وغیرہ۔ ان سب اٹل حقائق کے باوجود عوام ووٹ خفیہ برادران کو ڈال آتی ہے جبکہ روز روشن کی طرح عیاں خان ذلیل وخوار ہو رہا ہے۔
 
زیک

مسافر
بظاہر محفل پر تو رومی کے نام سے آپ کو کوئی تنگ نہیں کرتا، دفتر یا گھر میں کوئی ہو سکتا ہے! :)
رومی ایک mascot بن گیا ہے۔ جسے دیکھو سوشل میڈیا پر رومی کا کوئی جذباتی شعر یا قول بری انگریزی ٹرانسلیشن میں شیئر کرتا نظر آتا ہے
 
رومی سے میں بہت تنگ ہوں

رومی ایک mascot بن گیا ہے۔ جسے دیکھو سوشل میڈیا پر رومی کا کوئی جذباتی شعر یا قول بری انگریزی ٹرانسلیشن میں شیئر کرتا نظر آتا ہے
اس میں بے چارے رومی کا کیا قصور۔
ان کے چاہنے والوں کی ہی کم عقلی کہیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
رومی ایک mascot بن گیا ہے۔ جسے دیکھو سوشل میڈیا پر رومی کا کوئی جذباتی شعر یا قول بری انگریزی ٹرانسلیشن میں شیئر کرتا نظر آتا ہے
آپ نے درست کہا زیک، بقول حسان خان اصل رومی اور اس ٹرانسلیشن والے رومی میں وہی فرق ہے جو اصل اقبال اور ایس ایم ایس یا فیس بُکی اقبال میں ہے۔ :)
 
Top