بشری مانیکا کا اعتراف!

محمد وارث

لائبریرین
کیا بشارات ہیں، کیا تخیلات ہیں، کیا تاویلات ہیں، کیا تفصیلات ہیں، مایا کو مایا ملے کر کر لمبے ہاتھ، واللہ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس تصویر میں جو خاتون ہیں شاید وہی "روحانی" صاحبہ ہیں، اور یہ سیلفی مرید یا پیر میں سے کسی نے لی ہے۔
26196479_1661428843922582_6979299387864153414_n.jpg
 
ہادیہ

محفلین
screenshot_118.png
میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ خاتون بشری مانیکا ہیں۔
ہیں!!! یہ پیر بھی پارلر سے تیار ہوتے ہیں۔۔واہ کیا نیچرل ٹی پنک میک اپ کیا ہوا ہے آئیز کا کچھ ڈارک میک اپ ہے اسموکی ہے تھوڑا ۔۔شاید لائنر گہرا لگایا ہے۔۔ دیکھا خواتین کے کام۔۔ میک اپ نہیں چھوڑنا۔۔:D
جدید دور ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے:ROFLMAO:
 
فہد اشرف

محفلین
کیا محترمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ اقدس کو پہچانتی ہیں؟ کس بنا پر کہہ رہی ہیں کہ خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے کوئی اور نہیں؟
 
یاز

محفلین
انٹرنیٹ پہ ایک خبر یہ بھی چل رہی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے ساتھ تیسری شادی کی خبروں نے جہاں سیاسی حلقوں کوششدر کر کے رکھ دیا تھا وہاں سیاسی مخالفین نے کپتان پر خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ تنقید کے بعد عمران خان اچانک ٹویٹر پر نمودار ہوئے اور شادی کی خبروں کی تردید کر دی اور اب خبر یہ ہے کہ بشریٰ بی بی سامنے آچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم صوفی ازم پر چلنے والے لوگ ہیں ۔ بشریٰ بی بی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی ہی خواب میں بشارتیں دیکھنے والی ہوتی تو کیا اپنا گھر نہ بچا لیتی؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ بزرگوں کا احترام اور ان کی بات ماننے والی خاتون ہیں ۔ واضح رہے کہ جیسے ہی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں تو میڈیا رپورٹس میں یہ بات کہی گئی کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور عمران خان سے شادی سے متعلق خواب میں بشارت حاصل کی تھی اسی لئے انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی لی اور عمران خان سے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی ہے تاہم اب بشریٰ بی بی نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا محترمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ اقدس کو پہچانتی ہیں؟ کس بنا پر کہہ رہی ہیں کہ خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے کوئی اور نہیں؟
یہ بھی عام طور پر ایک فقہی یا مذہبی مسئلہ ہے اور کہا یہ جاتا ہے کہ شیطان ہر کسی کا رُوپ دھار سکتا ہے لیکن حضورِ اقدس کا نہیں، اس لیے اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ اُسے خواب میں روئے مبارک کی زیارت ہوئی ہے تو حُسنِ ظن رکھتے ہوئے اس کی بات کا یقین کر لیا جاتا ہے!

اب یہ تو دعویٰ کرنے والے کا دین ایمان ہے!
 
لیکن چونکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صورت سے آشنا نہیں ہے تو شیطان کسی اور روپ میں آ کے ہمیں گمراہ تو کر سکتا ہے؟
 
ربیع م

محفلین
لیکن چونکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صورت سے آشنا نہیں ہے تو شیطان کسی اور روپ میں آ کے ہمیں گمراہ تو کر سکتا ہے؟
بہت سے علماء اسی کے قائل ہیں کہ شیطان نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شکل میں نہیں آ سکتا البتہ کسی اور انسان کی شکل اختیار کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم ہونے کا دعوٰی کر سکتا ہے.
 
Top