ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اللہ اللہ! اتنے پیارے اشعار اور اس قدر دلکش غزل۔
سبحان اللہ!
بہت بہت بہت ۔۔۔ خوب!
بہت شکریہ ، نوازش ، کرم نوازی ہے ، خواہرم جاسمن! ممنون ہوں اس پذیرائی کے لیے۔
لیکن بہت اداس کرنے والی بھی ہے۔ میں ہفتے بھر کے لیے اداس ہونے جا رہی ہوں۔ :D
لطیفوں کی کوئی کتاب ساتھ لے جانا مت بھولیے گا ۔ وقت اچھا کٹے گا۔
ویسے اداسی میں لطیفے پڑھنے کا بھی ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہے ۔ لطیفہ پڑھنے کے بعد پچیس منٹ تک آدمی سوچتا ہی رہتا ہے کہ اس میں ہنسنے والی کیا بات تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
اس شعر کو جتنا پڑھتا ہوں، جتنا سوچتا ہوں، اتنا ہی اس کی حقیقت میں گم ہو جاتا ہوں، اللہ اللہ

بام و در بھی ہیں میسر مجھے دستار بھی آج
یہ الگ بات کہ سر پر کوئی سایا نہ رہا
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
اس شعر کو جتنا پڑھتا ہوں، جتنا سوچتا ہوں، اتنا ہی اس کی حقیقت میں گم ہو جاتا ہوں، اللہ اللہ

بام و در بھی ہیں میسر مجھے دستار بھی آج
یہ الگ بات کہ سر پر کوئی سایا نہ رہا
آداب ، بہت نوازش، وارث صاحب قبلہ!
آپ کا حرفِ ستائش ہمیشہ ہی باعثِ صد افتخار ہوتا ہے ۔ قدر افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں۔ شعر خود اُن سخن فہم نظروں کو دا د د یتا ہے کہ جو بین السطور پڑھ سکیں ۔ سو بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
واه واہ لاجواب غزل ایک ایک شعر کے ساتھ زبان سے واہ اور دل سے آہ نکل رہی ہے، ❤️❤️
آج کل اداس ہونے کی کوشش کررہا تھا یہ غزل خوب کام آئی.
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واه واہ لاجواب غزل ایک ایک شعر کے ساتھ زبان سے واہ اور دل سے آہ نکل رہی ہے، ❤️❤️
آج کل اداس ہونے کی کوشش کررہا تھا یہ غزل خوب کام آئی.
بہت شکریہ ، عبداللّٰہ! بہت نوازش ۔ داد کے لیے مشکور ہوں ۔

بس زیادہ دیر تک اداس مت رہنا ورنہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے تفتیش شروع ہوسکتی ہے۔ :)
 
Top