بزبانِ یوسفی، جیو ٹی وی کا ایک یادگار پروگرام

محمد وارث

لائبریرین
بزبانِ یوسفی

عظیم ترین مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی جیو ٹی وی کے ایک یادگار اور لاجواب پروگرام میں۔

 

محمد وارث

لائبریرین
کمرشل ازم کا دور ہے فرخ صاحب، یوسفی نے بھی مفت میں نہیں پڑھا ہوگا کچھ بھی اور جیو نے بھی ٹکٹ لگائی ہوگی، کیا فرق پڑتا ہے۔ اس سے بڑی بات کیا ہوگی کہ مشتاق احمد یوسفی کی تصویر اور آواز اور تحریر محفوظ ہو گئی۔
 

خوشی

محفلین
وارث جی بہت زبردست شئیرنگ ھے میں اس کے لئے‌آپ شکر گزار ہوں یقینا آپ کی یہ شئیرنگ مزاحیہ ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے اییک انمول ثابت ہو گی
 

الف عین

لائبریرین
یوسفی کے کئی اور کلپس بھی یو ٹیوب میں‌موجود ہیں، جو اس قسم کے کمرشیلزم سے پاک ہیں، یعنی یہاں امریکہ میں اعزازی جلسوں سے لئے گئے ہیں اور عوام الناس نے یو ٹیوب میں پوسٹ کر دئے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا ان میں بھی یوسفی کو "مسخرے" ہی کی طرح پیش گیا ہے اعجاز صاحب، جب کہ بقول یوسفی ان شاموں کی ٹکٹ پندرہ ڈالر فی کس تھی۔ ;)

(بے تکلفی کیلیے معذرت خواہ ہوں) :)
 
Top