زیک

مسافر
آج کی ہائیکنگ: ساڑھے تیرہ کلومیٹر

تین دن کی کل ہائیکنگ: 46 کلومیٹر
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
جب ہمارے گروپ کے تمام ہائکر پہنچ گئے تو ہم بس میں روانہ ہوئے۔ راستے میں وہ علاقہ بھی دیکھا جسے لارڈ آف دا رنگز میں آئزنگارڈ کے طور پر فلمایا گیا تھا۔

کچھ دیر بعد گلینورکی میں ایک ریستوران رکے جہاں کچھ کھایا پیا، گپ شپ لگائی اور گروپ فوٹو بانٹی گئی۔

یہاں سے سڑک کے ساتھ ساتھ واکاٹپو جھیل کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جھیل کے مناظر دیکھتے ہم کوینزٹاؤن پہنچے۔

وہاں ہمیں گائیڈنگ کمپنی کے دفتر کے سامنے اتار دیا گیا۔ ہم پیدل اپنے ہوٹل واپس پہنچے۔
 

زیک

مسافر
شام کو ہم شیطان کا برگر (Devil’s Burger) کھانے گئے۔ وہاں شیطان کی آنت جتنی لمبی لائن تھی۔ برگر مزے کا تھا۔

یوں تیرہواں دن بھی ختم ہوا۔
 

شاہد شاہ

محفلین
شام کو ہم شیطان کا برگر (Devil’s Burger) کھانے گئے۔ وہاں شیطان کی آنت جتنی لمبی لائن تھی۔ برگر مزے کا تھا۔
نم نم
img-20180221-wa0001-largejpg.jpg
 

زیک

مسافر
بیگم کے غائب ہونے کی وجہ سے مصروفیت زیادہ ہے اور آخری دو دنوں کی تصاویر چھانٹنے کا موقع نہیں ملا۔

ان تصاویر میں پہاڑ سے چھلانگ کی تصاویر اور ویڈیو بھی آئیں گی لہذا خاطر جمع رکھیں
 

زیک

مسافر
2 جنوری
ناشتے کے بعد ہم نکلے اور سکائی لائن گنڈولا (کیبل کار) میں بیٹھ کر کیونزٹاؤن کی ایک پہاڑی کے اوپر پہنچ گئے۔

اوپر پہنچ کر ہمیں دور یہ پیرا گلائیڈر نظر آیا۔

 
Top