فراز برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا - فراز

شمشاد

لائبریرین
پھر یہ ہوا کہ ساون سے آنکھوں میں آبسے تھے ​
پھر یوں ہوا کہ جیسے دل بھی تھا آبلہ سا​
​
یہاں بھی ٹائپو ہے​
پھر یوں ہوا کہ ساون سے آنکھوں میں آبسے تھے ​
 

شمشاد

لائبریرین
اب سچ کہوں تو یاروں ہم کو خبر نہیں تھی​
بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا ​
​
​
یہاں بھی ٹائپو ہے :​
اب سچ کہيں تو يارو ہم کو خبر نہيں تھی
​
 

شمشاد

لائبریرین
اسی غزل کا ایک اور شعر

ہم دشت تھے کہ دريا ہم زہر تھے کہ امرت ​
ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہیں تھا پیاسا​
 
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں ​
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستا سا ​
​
اب یہ تو اساتذہ کرام ہی بتا سکتے ہیں کہ یہاں راستا صحیح یا راستہ؟​
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستہ سا​
جی کتاب سے کنفرم کیا ہے یہ راستا ہی ہے
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top