برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

ایم اے راجا

محفلین
وارث بھائی اسلام و علیکم۔
بھائی میں مندرجہ بالا غزل کے شعروں کو کوشش کے باوجود ریوائیز تو نہ کر سکا لیکن اس کوشش میں ایک مطلعہ اور دو شعر اور ایک مقطعہ مزید سرِ قرطاس آگیا ہے، ذرا ملاحظہ فرمائیں۔

حیاتی گئی پر اداسی گئی نہ
خزائوں کی رت یہ پیاسی گئی نہ

رہے ہیں مراسم بڑی دیر لیکن
ہماری یہ رنجش اساسی گئی نہ

چلاتوگیاوہ مرے گھر سے کبکا
مگرکیوں یہ خشبوقیاسی گئی نہ

اگرچہ کٹھن ہے بہت ہی یہ ساگر
مگر یہ فرائض شناسی گئی نہ

برائے کرم بحر کے ساتھ ساتھ متن، خیال اور تغزل پر بھی ماہرانہ نظر کی ضرورت ہے۔ شکریہ۔

محترم اعجاز صاحب جانے کس دنیا میں مگن ہیں یہاں انکی بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے، حضورِ والا ذرا دیدار تو کروائیں۔ کوئی ناراضگی ہے کیا ؟ :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پہلے تو ہم ابن سعید صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ بھی ہماری کلاس میں تشریف لائے ہیں
اس کے بعد ساگر بھائی کی طرف آتے ہیں ساگر بھائی بہت خوب جناب کیا کمال کر دیا ہے آپ نے میں دو دن نہیں‌ آیا آپ نے تو غزلوں کی بارش کر دی ہے ہا ہا ہا
بہت خوب جناب بہت اچھے جا رہے ہیں اب خیال کرنا کہی بہت ہی آگے نا چلے جانا
یہ سب شوق کی بات ہے ساگر بھائی آپ بحر سے بحر ملاتے جا رہے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی آپ خود اصلاح کرنے کے قابل ہو جائے گے پھر میں بھی آپ کے پاس آیا کروں گا بہت خوب
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب وارث صاحب میں نے پہلی دفعہ کوشش کی ہے نعت لکھنے کی بہت ڈر بھی لگ رہا ہے کہی کوئی غلطی نا ہو جائے پہلے ہی بہت گنہگار ہوں اگر اس میں کوئی زرّہ سی بھی غلطی ہوئی تو مہربانی فرما کر فوراََ بتا دے تاکہ اس کو درست کیا جا سکتے بلکہ آپ خود ہی ٹھیک کر دے شکریہ

محبت پکارے محمد ہمارے
ہیں سب کے سہارے محمد ہمارے

سمندر میں طوفاں مگر ڈر نہیں ہے
میں نیّا کنارے محمد ہمارے

یہی ہیں اجالے میرے بھی تیرے بھی
چمکتے ستارے محمد ہمارے

مرے لب سے ہر دم صدا آرہی ہے
محمد ہمارے محمد ہمارے

یہ خرم ترے راستے پر سکوں ہیں
ہیں جب یہ سہارے محمد ہمارے
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اسلام و علیکم۔
بھائی میں مندرجہ بالا غزل کے شعروں کو کوشش کے باوجود ریوائیز تو نہ کر سکا لیکن اس کوشش میں ایک مطلعہ اور دو شعر اور ایک مقطعہ مزید سرِ قرطاس آگیا ہے، ذرا ملاحظہ فرمائیں۔

حیاتی گئی پر اداسی گئی نہ
خزائوں کی رت یہ پیاسی گئی نہ

رہے ہیں مراسم بڑی دیر لیکن
ہماری یہ رنجش اساسی گئی نہ

چلاتوگیاوہ مرے گھر سے کبکا
مگرکیوں یہ خشبوقیاسی گئی نہ

اگرچہ کٹھن ہے بہت ہی یہ ساگر
مگر یہ فرائض شناسی گئی نہ

برائے کرم بحر کے ساتھ ساتھ متن، خیال اور تغزل پر بھی ماہرانہ نظر کی ضرورت ہے۔ شکریہ۔

محترم اعجاز صاحب جانے کس دنیا میں مگن ہیں یہاں انکی بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے، حضورِ والا ذرا دیدار تو کروائیں۔ کوئی ناراضگی ہے کیا ؟ :)

ساگر صاحب نہ جانے کیوں، پی ٹی وی پر دیکھی ہوئیں ایڈز یاد آ گئیں کہ 'تیز رفتاری جان لیوا ہوتی ہے' ;)

'نہ' کے بارے میں ایک بات کہ کلاسیکی اساتذہ اسے 1 باندھتے تھے اور 2 کیلیئے جو آپ کی ضرورت ہے، 'نے' یا 'نا' کا استعمال کرتے تھے، ھم عصر اساتذہ 'نہ' کا وہ استعمال جو آپ نے کیا اس کو بھی روا سمجھتے ہیں۔

'پیاسی' کا وزن غلط باندھا ہے یہ 'پ یا سی' نہیں ہے، 'پیاسا' کے بارے میں اوپر میری پوسٹس پھر مطالعہ کریں۔

وزن کے بارے میں عرض کر دیا ہے اور خیال، تغزل وغیرہ وغیرہ تک آتے تو میرا قلم سر بگریباں ہو گیا ہے، سو اجازت چاہتا ہوں۔

والسلام، خوش رہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم جناب وارث صاحب میں نے پہلی دفعہ کوشش کی ہے نعت لکھنے کی بہت ڈر بھی لگ رہا ہے کہی کوئی غلطی نا ہو جائے پہلے ہی بہت گنہگار ہوں اگر اس میں کوئی زرّہ سی بھی غلطی ہوئی تو مہربانی فرما کر فوراََ بتا دے تاکہ اس کو درست کیا جا سکتے بلکہ آپ خود ہی ٹھیک کر دے شکریہ

محبت پکارے محمد ہمارے
ہیں سب کے سہارے محمد ہمارے

سمندر میں طوفاں مگر ڈر نہیں ہے
میں نیّا کنارے محمد ہمارے

یہی ہیں اجالے میرے بھی تیرے بھی
چمکتے ستارے محمد ہمارے

مرے لب سے ہر دم صدا آرہی ہے
محمد ہمارے محمد ہمارے

یہ خرم ترے راستے پر سکوں ہیں
ہیں جب یہ سہارے محمد ہمارے

بہت خوبصورت نعت ہے خرم صاحب، بہت خوب۔

سکوں کو آپ نے سرخ کیا ہے، لیکن 'سکوں' نون غنہ کے ساتھ صحیح ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوبصورت نعت ہے خرم صاحب، بہت خوب۔

سکوں کو آپ نے سرخ کیا ہے، لیکن 'سکوں' نون غنہ کے ساتھ صحیح ہے۔

بہت شکریہ سر جی بہت شکریہ سر جی مجھے سکوں پر شک تھا اب تو شک ٹھیک لکھا ہے نا وزن میں بھی تلفظ میں بھی اور املا میں بھی ہی ہی ہی بہت
 
الف عین

لائبریرین
میں آ گیا ہوں واپس۔ اب نئی تخلیقات پر ہی اپنی رائے دوں گا۔ پرانی تخلیقات پر تو وارث نے درست تجزئے کر ہی دئے ہیں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
ساگر صاحب نہ جانے کیوں، پی ٹی وی پر دیکھی ہوئیں ایڈز یاد آ گئیں کہ 'تیز رفتاری جان لیوا ہوتی ہے' ;)

'نہ' کے بارے میں ایک بات کہ کلاسیکی اساتذہ اسے 1 باندھتے تھے اور 2 کیلیئے جو آپ کی ضرورت ہے، 'نے' یا 'نا' کا استعمال کرتے تھے، ھم عصر اساتذہ 'نہ' کا وہ استعمال جو آپ نے کیا اس کو بھی روا سمجھتے ہیں۔

'پیاسی' کا وزن غلط باندھا ہے یہ 'پ یا سی' نہیں ہے، 'پیاسا' کے بارے میں اوپر میری پوسٹس
پھر مطالعہ کریں۔

وزن کے بارے میں عرض کر دیا ہے اور خیال، تغزل وغیرہ وغیرہ تک آتے تو میرا قلم سر بگریباں ہو گیا ہے، سو اجازت چاہتا ہوں۔

والسلام، خوش رہیں :)

بہت شکریہ، وارث بھائی۔
بھائی تیز رفتاری واقعی خطرناک ہوتی ہے ( مجھ سے بہتر کون جانتا ہے کیونکہ اسکے نشان میرے چہرے پر اب بھی باقی ہیں :) )
بحرحال کبھی کبھی منزل پر پہنچنے کے لیئے تیزرفتاری کی اشد ضرورت پڑتی ہے خاص طور پر جب وقت کم ہو اور منزل بہت دور :)
خرم بھائی ماشاءاللہ بہت پیاری نعت شریف لکھی ہے، سبحان اللہ، مبارک ہو۔
اعجاز صاحب آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید، امید ہیکہ اب بہت دیر تک آپ کا ساتھ رہےگا،شکریہ۔
ابنِ سعید صاحب آپ کا بھی بہت بہت شکریہ کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ساتھ بہت دور تک قائم رہے گا۔ شکریہ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی ساگر بھائی کچھ لکھ کر بھی لائے نا آج کل مجھ سے تو کچھ لکھنے لیں ہو رہا ہے مصروف ہوں آج کل آپ تو جانتے ہیں پھر بھی کوشش کر رہا ہوں لیکن نہیں لکھنے ہو رہا ہے جلدی سے کچھ لکھے یا پھر کوئی سوال کرے تاکہ سلسلہ تو چلتا رہے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب وارث صاحب اور اختر صاحب
میری آج ساگر بھائی سے بات ہو رہی تھی اور ہم دونوں کا خیال ہے کہ ہم دونوں کو بحرِ متقارب مثمن سالم کی کافی حد تک سمجھ آ گئی ہے اس لیے دوسری بحر شروع کی جائے لیکن مجھے کچھ شک بھی ہے کہ شاید کچھ باتیں ایسی ہیں جو مجھے اور ساگر کو نہیں پتہ ہیں کیوں کہ غلطیاں سامنے آئیں گی تو کچھ پتہ چلے گا میں نے سوچا ہے کیوں نا آپ دونوں ہم دونوں سے سوال کریں اس بحر کے حوالے سے کیوں کے آپ تو جانتے ہیں ہم کتنے پانی میں ہیں اس لیے جو چیز آپ سمجھتے ہیں ہم دونوں کو پتہ نہیں ہے وہ ہمیں پتہ ہونی چاہے اس لیے آپ سوالوں کا سلسلہ شروع کریں مطلب یہ کہ ہمارا ٹیسٹ لیا جائے اگر ہم اس میں پاس ہو جاتے ہیں تو پھر دوسری بحر کی طرف چلیں گے ٹیسٹ میں آپ کچھ سوال بھی کریں اور کچھ اشعار یا غزلیں تقطیع کے لے بھی دیں تاکہ ہمارا پتہ چل سکے۔ شکریہ۔ اس کے بعد دوسری بحر کی طرف جایں گے وہ بھی اسی طرح آپ ایک شعر کی تقطیع کریں گے اور ہم کو بتاتے جایں گے۔ شکریہ۔

کیا خیال ہے ایسا ٹھیک ہے ساگر بھائی آپ کیا کہتے ہیں ؟

خرم بھائی کیا ہی زبردست نقطہ ہے، واقعی یہ بہت ضروری ہے، میں آپ کی رائے سے صد فیصد متفق ہوں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
لیجیئے خرم صاحب آج پھر ایک غزل (ٹوٹی پھوٹی) آپکے بے حد اصرار پر، آپ کی نظر کرتا ہوں دو مزید قطعات کے ساتھ۔ وارث بھائی اور الف عین صاحب کی نظرِ عنایت درکار ہے۔

غزل
ہوا یخ ہے اور سائباں بھی نہیں ہے
کسی سمت کوئی نشاں بھی نہیں ہے

ہوا ہے حوالے بدن جس کے میرا
وہ ہے پاس پر درمیاں بھی نہیں ہے

مقابل ہے طوفاں سمندر میں لیکن
کسا تو کوئی بادباں بھی نہیں ہے

سبھی کو پڑی کیوں ہے اپنے سروں کی
قیامت کا تو یہ سماں بھی نہیں ہے

ملے گی کہاں اب اماں سر کوساگر
محافظ تو کوئی یہاں بھی نہیں ہے

قطعہ
غموں کی ہی پھر تو تمازت رہے گی
مرے سنگ جو تیری رفاقت رہے گی

نہ لٹنے سے خیما بچے گا کوئی بھی
جو قزاق ہاتھ حفاظت رہے گی

قطعہ

میں تو بس دعائے سفر مانگتا ہوں
ترے شہر میں کب میں گھر مانگتا ہوں

گذرتا جو ہوں اب گلی سے تری میں
نہ آئوں نظر وہ گذر مانگتا ہوں

بغاوت نہیں ہے حکومت سے تیری
میں مزدور ہوں بس اجر مانگتا ہوں

بہے جو لہو کی صورت نس میں تیری
وہ لفظوں میں اپنے اثر مانگتا ہوں​
بہ صد شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
وارث سے پہ لے میں ہہی کچھ فرما دوں:

ہوا یخ ہے اور سائباں بھی نہیں ہے
کسی سمت کوئی نشاں بھی نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔بہت خوب، مکمل وزن میں اور خیال بھی اچھا ہے۔۔

ہوا ہے حوالے بدن جس کے میرا
وہ ہے پاس پر درمیاں بھی نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔ اوزان درست ہیں، لیکن الفاظ کی بندش نامانوس ہے، پہلا مصرعہ بدل دو تو بہتر ہے، دوسرا مصرعہ۔۔۔و اہ بہت خوب ہے۔۔

مقابل ہے طوفاں سمندر میں لیکن
کسا تو کوئی بادباں بھی نہیں ہے
۔۔۔۔۔اوزان درست۔۔۔ لیکن ’کسا تو‘ کھٹک رہا ہے۔۔

سبھی کو پڑی کیوں ہے اپنے سروں کی
قیامت کا تو یہ سماں بھی نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔ یہاں بھی دوسرے مصرعے میں ’کا تو یہ‘ اچھا نہیں لگ رہا۔ عروض کے لحاظ سے ’تو‘ کا اشاع جائز تو ہے، یعنی بر وزن ’فَع‘ لیکن کانوں کو بھلا نہیں لگتا۔۔۔

ملے گی اب کہاں اماں سر کوساگر
محافظ تو کوئی یہاں بھی نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔پہلے مصرعے کی تقطیع تو کریں۔۔ کیا لکھنے میں غلط لکھ گئے ہو؟ ملے گی کہاں اب اماں۔۔۔ بحر میں آتا ہے۔

قطعہ
غموں کی ہی پھر تو تمازت رہے گی
مرے سنگ جو تیری رفاقت رہے گی
۔۔۔۔دوسرے مصرعے میں گڑبڑ ہے، یہاں ’سنگ‘ کا گاف گرنا جائز نہیں۔

نہ لٹنے سے خیما بچے گا کوئی بھی
جو قزاق ہاتھ حفاظت رہے گی
۔۔۔۔۔۔دوسرا مصرعہ اوزان میں نہیں آتا۔ اگر قزاق کے ہاتھ‘ لکھنا چاہ رہے تھے تو اس صورت میں حفاظت کی ح گرتی ہے۔ بڑی چھوٹی کوئی ہ/ھ گرنا جائز نہیں۔/

قطعہ

میں تو بس دعائے سفر مانگتا ہوں
ترے شہر میں کب میں گھر مانگتا ہوں
۔۔۔۔میں تو‘ بر وزن فعولن کیا کانوں کو چھا لگ رہا ہےَ خود ہی سوچیں۔۔۔

گذرتا جو ہوں اب گلی سے تری میں
نہ آئوں نظر وہ گذر مانگتا ہوں
دوسرا مصرعہ میرے اوپر سے گزر گیا۔ گذر کیا شے ہے جو مانگئی جا رہی ہے؟

بغاوت نہیں ہے حکومت سے تیری
میں مزدور ہوں بس اجر مانگتا ہوں
۔۔۔۔۔ اجر میں ج متحرک نہیں، بالفتح نہیں یہ بالسکون ہے۔ یعنی اجر بر وزن فعل۔۔۔۔ لیکن یہ لکھنے کے عد خود مجھے شک ہونے لگا ہے۔ اب لغت دیکھنے کی بجائے وارث سے ہی پوچھتا ہوں کہ اجر کا درست تلفظ کیا ہے؟

بہے جو لہو کی صورت نس میں تیری
وہ لفظوں میں اپنے اثر مانگتا ہوں
۔۔۔۔ یہاں صورت کی واؤ کے ساتھ بہت ظلم کر دیا ہے بھائی۔ صُرت قطعی درست نہیں مانا جا سکتا۔ یہاں طرح کر دیں ینی ’بہے جو لہو کی طرح نس میں تیری‘۔ میں بھی طرح کا یہ بر وزن فعو تلفظ درست مان لیتا ہوں، ثقہ تو طرح کو بر وزن فعل ہی درست سمجھتے ہیں۔

اب وارث کو دعوت ہے
 
ایم اے راجا

محفلین
ملے گی اب کہاں اماں سر کوساگر
محافظ تو کوئی یہاں بھی نہیں ہے
اعجاز صاحب معافی چاہتا ہوں لکھنے میں غلطی ہو گئی تھی درست مصرعہ یوں ہے۔

ملے گی کہاں اب اماں سر کوساگر
محافظ تو کوئی یہاں بھی نہیں ہے

ایڈٹ کردیا ہے۔
مزید وارث بھائی کا انتظار کرتے ہیں، پھر تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کروں گا۔ شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب کے بعد اب میری باری :)

غزل
بھئی پسند اپنی اپنی، اعجاز صاحب کو جو غزل کا مطلع بہت اچھا لگا ہے وہ مجھے ایک آنکھ نہیں بھایا :)

ہوا یخ ہے اور سائباں بھی نہیں ہے
کسی سمت کوئی نشاں بھی نہیں ہے

بھئی سائباں تو گرم اور تپتی ہوئی لُو میں ڈھونڈا جاتا ہے نہ کہ یخ بستہ ہواؤں میں، اور خالی سائبان سے سردی تھوڑی جائے گی اس کیلیئے تو گرمائش چاہیئے، بقول یوسفی کیا سردی روئی سے جاتی ہے یا دوئی سے؟ :)۔ میں اگر اسی قافیہ ردیف کی قید میں مجبوراً کہوں تو شاید کچھ یوں ہو یا اس سے ملتا جلتا کچھ (مثال ہے، سیریس مت لیں)

ہوا یخ ہے، آتش فشاں بھی نہیں ہے
ستم تو یہ ہے دل جواں بھی نہیں ہے

(میری حالت آج کل کچھ ایسی ہی ہے ;))

باقی اعجاز صاحب کی باتوں پر غور کریں، صائب مشورے ہیں اور جہاں اوزان کی غلطیاں ہیں درست کریں۔

قطعات
'سنگ' کی جہاں تک بات ہے تو شاید آپ نے درست استعمال کیا ہے، سنگ میں مخلوط نون ہے جس کو گرا کر اساتذہ نے باندھا ہے، مثال ڈھونڈنے سے مل بھی سکتی ہے۔ لیکن شعر کیا ہے، سنگ کا مطلب بھی ساتھ اور رفاقت کا مطلب بھی ساتھ؟

'اجر' کا قافیہ آپ نے بالکل غلط باندھا ہے، اجر میں جیم ساکن ہے جیسے صبر اور قبر میں دوسرا حرف ساکن ہے، صحیح تلفظ بہت ضروری ہے وزن کی غلطی سے بچنے کیلیئے۔

اور ان قطعات میں بھی اعجاز صاحب نے جو اوزان کی غلطیاں بتائی ہیں انکو درست کریں۔

خوشی اس بات کی ہے کہ آپ کی محنت رنگ لا رہی ہے اور ہر نیا کلام پہلے سے بہتر ہو رہا ہے اور غلطیاں بھی کم ہو رہی ہیں، بہت خوب، لگے رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
ایم اے راجا

محفلین
آتش فشاں تو جلا دے گا، خیال سردی کا ہے ناں اسلیئے، اور یہ کہ جب کچھ نہ ہو تو خالی سائباں بھی کافی ہوتا ہے سردی سے بچنے کے لیئے :) کیوں بھائی کیا میں ٹھیک عرض نہیں کر رہا، اعجاز صاحب اور میں یخ بستہ موسم میں خالی مکان ( سائبان) کی قدر سمجھتے ہیں شاید آپ اس تکلیف سے نہیں گذرے :) ( مذاق)

نہ لٹنے سے خیما بچے گا کوئی بھی
جو قزاق ہاتھ حفاظت رہے گی

وارث بھائی اس شعر کے دوسرے مصرعہ میں قزاق کے بارے میں ذرا فرمائیے گا، کیا تقطیع درست نہیں ہے ز پر شد نہیں یعنی قز زا ق ؟ اور ہاتھ کی ھ کا وزن لیا ہے۔
بہے جو لہو کی صورت نس میں تیری
وہ لفظوں میں اپنے اثر مانگتا ہوں

یہاں میں نے صورت کا و گرایا ہے کیا نہیں گرایا جاسکتا۔
شکریہ۔
 
ہوا یخ ہے، آتش فشاں بھی نہیں ہے
ستم تو یہ ہے دل جواں بھی نہیں ہے

لاجواب! :) آخر کو استاد ہی ٹھہرے۔ :)

بہے جو لہو کی صورت نس میں تیری
وہ لفظوں میں اپنے اثر مانگتا ہوں

میری تک بندی کی ترکیب مجھے سجھا رہی ہے کہ اس کو اس طرح بھی کہا جا سکتا ہے۔

بہے جو بطورِ لہو نس میں تیری
وہ لفظوں میں اپنے اثر مانگتا ہوں

میری ابے کھٹ کھٹ والی فن عروض کے مطابق اس طرح سے گرا ہوا لفظ اٹھ جانا چاہئے۔ ویسے کبھی وقت ملا تو فاعلاتن والی ترکیب بھی سیکھوں گا ضرور انشاء اللہ۔

میں نے تو یوں ہی ٹانگ اڑائی ہے۔ اساتذہ بہتر رہنمائی کر سکیں گے۔ (اور ظاہر ہے کہ میں بھی مستفید ہو لوںگا)
 
بہت شکریہ ابنِ سعید صاحب، کہاں گم تھے آپ؟
 
بہت شکریہ ابنِ سعید صاحب، کہاں گم تھے آپ؟

یہ نو عمر بوڑھا یہیں ہوتا ہے۔ بس خاموشی سے اساتذہ کے علم سے استفادہ کرتا رہتا ہے۔

بھئی میں جس علم سے سرے سے نا بلد ہوں اس میں بار بار ٹانگ اڑاؤں تو اچھا نہیں لگتا۔ ہاں کبھی کبھار کچھ سوجھ جائے تو بات اور ہے۔
 
Top