برائے اصلاح

عباد اللہ

محفلین
تکرار کا حظ اٹھا رہے ہیں
ہم بات یونہی بڑھا رہے ہیں
پیمانِ گزشتۂ محبت
یاد آ کے بہت ستا رہے ہیں
خود اپنے قرار و قول ہیں جو
آئینہ ہمیں دکھا رہے ہیں
اب ہوش نہیں رہا ہے ساقی
سنبھل کے ذرا !! بتا رہے ہیں ( فعو تسلیم کرنے کو دل نہیں چاہتا)
لمحات کی قدر ہم سے پوچھو
ہم عمر یونہی گنوا رہے ہیں
یہ جن کی ہے آج حکمرانی
یہ بھی کبھی خاکِ پا رہے ہیں
کس سمت مرے پڑے ہو یارو
ہم کب سے تمہیں بلا رہے ہیں
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
اچھی ہے ۔
بحر و اوزان سے قطع نظر چند فروگزاشت ھیں ۔
"اب ہوش نہیں رہا ہے ساقی
سنبھل کے ذرا !! بتا رہے ھیں "
اتنا ہوش ہے کہ ساقی کو متنبہ کر سکیں ؟
" لمحات کی قدر ہم سے پوچھو
ہم عمر یونہی گنوا رہے ھیں "
یہ تو متضاد بیانات ھیں اگر وقت کی واقعی قدر ہوتی تو عمر یونہی نہ گزارتے ۔
"کس سمت مرے پڑے ہو یارو " ،دوستوں سے بات کرنے کا یہ اندازِ تخاطب! حیرت ہے۔
باقی ایک عمدہ کاوش ہے ۔
 

عباد اللہ

محفلین
لا علمہ جی اول تو بہت شکریہ اور پھر
بحر و اوزان سے قطع نظر
کیوں سنبھل کے علاوہ بھی کہیں مسئلہ ہے ھے؟
اتنا ہوش ہے کہ ساقی کو متنبہ کر سکیں ؟
جی یہ میری کیفیت ہے اسے میں ہی سمجھ سکتا ہوں!!
یہ تو متضاد بیانات ھیں اگر وقت کی واقعی قدر ہوتی تو عمر یونہی نہ گزارتے
صنعت تضاد

دوستوں سے بات کرنے کا یہ اندازِ تخاطب!
آپ کو غالباََ ایسے دوستوں سے واسطہ نہیں پڑا !!

باقی ایک عمدہ کاوش ہے
ان


کے بعد عمدہ ہونے کا کیا سوال؟
آپ کے توجہ فرمانے پر بہت شکریہ
 

عباد اللہ

محفلین
یوں بھی سنبھل میں شائد میری قرات غلط ہو جس کی وجہ سے غلط باندھا
میں اسے سمبھل پڑھتا ہوں سبھل نہیں
آپ رہنمائی فرمائیں
 

الف عین

لائبریرین
باقی تو درست کہا جا سکتا ہے، لیکن سب سے ہلکا شعر وہی ہے جس میں سنبھل کے درست تلفظ کو ماننے کو جی نہیں چاہ رہا!! یہ ’سبل‘ ہی تقطیع ہو گا۔
اس شعر پر ہی اتنا زور کیوں؟ ساقی کا کام ہی جام دینا ہے، اس کو سنبھلنے کا مشورہ؟ اس کے علوہ ’بتانا‘ لفظ بھی اچھا نہیں۔ کوئی چیز بتائی جاتی ہے، کسی کے دام، یا نام، یا سول کا جواب۔ یہاں کیا بتایا گیا ہے؟
 

عباد اللہ

محفلین
باقی تو درست کہا جا سکتا ہے، لیکن سب سے ہلکا شعر وہی ہے جس میں سنبھل کے درست تلفظ کو ماننے کو جی نہیں چاہ رہا!! یہ ’سبل‘ ہی تقطیع ہو گا۔
اس شعر پر ہی اتنا زور کیوں؟ ساقی کا کام ہی جام دینا ہے، اس کو سنبھلنے کا مشورہ؟ اس کے علوہ ’بتانا‘ لفظ بھی اچھا نہیں۔ کوئی چیز بتائی جاتی ہے، کسی کے دام، یا نام، یا سول کا جواب۔ یہاں کیا بتایا گیا ہے؟
اس شعر کو ترک کر دیا سر
 
عباد اللہ ، قدرتِ کلام کی بہت داد۔
سنبھل والا شعر مجھے معناً پسند آیا۔ مگر وزن کا معاملہ تکدر پیدا کرتا ہے۔
اس بحر میں شعر کہنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ اور اتنے رواں شعر کہ سبحان اللہ!
 
Top