برائے اصلاح

عباد اللہ

محفلین

عباد اللہ

محفلین
اصلاح شدہ و اضافہ شدہ صورت
تکرار کا حظ اٹھا رہے ہیں
ہم بات یونہی بڑھا رہے ہیں
اس طور وہ لڑکھڑا رہے ہیں
کتنوں ہی کے ہوش جا رہے ہیں
پیمانِ گزشتۂ محبت
یاد آ کے بہت ستا رہے ہیں
خود اپنے قرار و قول ہیں جو
آئینہ ہمیں دکھا رہے ہیں
ساقی ذرا اک ہمیں سنبھالو
اب ہوش نہیں بتا رہے ہیں(اگر چہ مضمون فوت ہو گیا اور اس مضمون کو اس زمیں میں بیان کرنے پر میں قدرت نہیں رکھتا)

لمحات کی قدر ہم سے پوچھو
ہم عمر یونہی گنوا رہے ہیں
یہ جن کی ہے آج حکمرانی
یہ بھی کبھی خاکِ پا رہے ہیں
کس سمت مرے پڑے ہو یارو
ہم کب سے تمہیں بلا رہے ہیں

 
ساقی ذرا اک ہمیں سنبھالو
اب ہوش نہیں بتا رہے ہیں(اگر چہ مضمون فوت ہو گیا اور اس مضمون کو اس زمیں میں بیان کرنے پر میں قدرت نہیں رکھتا)
اچھی غزل ہے ماشا اللہ۔
ذرا اسے دیکھیں، شاید بات کچھ بنتی نظر آئے ۔
ہوش نہیں ہے، یہ ساقیا کو
سنبھل کےاب ہم بتا رہے ہیں !
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ
پیمانِ گزشتۂ محبت
یاد آ کے بہت ستا رہے ہیں
ایک ہی پیمان ہو تو یاد آ رہا ہے ہونا چاہئے۔ جمع کی سورت میں دوسرا مصرع درست ہو سکتا ہے۔ جیسے
سب وعدہ ہائے عشق ماضی
 

عباد اللہ

محفلین
اچھی غزل ہے ماشا اللہ۔
ذرا اسے دیکھیں، شاید بات کچھ بنتی نظر آئے ۔
ہوش نہیں ہے، یہ ساقیا کو
سنبھل کےاب ہم بتا رہے ہیں !
یہ شعر آپکا ہوا بھیا ایک مطلع اور 3 اور شعر کہہ کر غزل مکمل کر لیجئے
اس لڑی کو رونق بخشنے پر میں آپ کا ممنون ہوں
بہت عنایت
 

عباد اللہ

محفلین
مزید یہ
پیمانِ گزشتۂ محبت
یاد آ کے بہت ستا رہے ہیں
ایک ہی پیمان ہو تو یاد آ رہا ہے ہونا چاہئے۔ جمع کی سورت میں دوسرا مصرع درست ہو سکتا ہے۔ جیسے
سب وعدہ ہائے عشق ماضی
سر پیمان کیا جمع کے طور پر بھی مستعمل نہیں؟
 

عباد اللہ

محفلین
مشورہ کا شکریہ۔
آئندہ خیال رکھونگا !
جزاک اللہ
کاشف اسرار احمد بھیا آپ کی دل آزاری مقصود نہیں
آپ کی تجویز عمدہ ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ اس کا پہلا مصرع
ہوش نہیں ہے ساقیا کو
میں اپنی کم علمی کے باعث اس کی بحر نہیں جان سکا
شاید تقطع کچھ یوں ہو
ہوش نہیں (مفتعلن) ہے ساقیا کو ( مفاعلاتن )
جبکہ دوسرا مصرع
سنبھل کے اب ہم بتا رہے ہیں
مفاعلاتن مفاعلاتن
شاید عروض میں اس کی گنجائش ہو مجھے اس کی خبر نہیں لیکن صاحب یہ میری غزل کی بحر اور ہے
مفعول مفاعلن فعولن
2212121122
اب بھیا اگر چہ مجھے آپ کا شعر پسند آیا لیکن اسے اختیار نہیں کر سکتا
میری مجبوری بھی تو سمجھئے
امید ہے آپ درگزر سے کام لیں گے:)
 
آخری تدوین:
Top