akhtarwaseem

محفلین
الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
-----------
نہیں مِل رہا بڑی دیر سے مِری ذات کا ہی پتا مجھے
میں کسے کہوں کہ خبر کرے، میں کسے کہوں کہ بتا مجھے

وہ سبق میں پڑھ کے بُھلا چُکا کہ اُصول تھامے رہو صدا
کوئی منتقی سی دلیل دے، یہ مُحاورے نہ سُنا مجھے

میں تو شاد تھا تِرے ساتھ سے کہ خوشی مِلی تِری ذات سے
مجھے کیا خبر تھی کہ ایک دن تُو بھی زخم دے گا نیا مجھے

نہیں کچھ گِلہ کہ یہ سب ہے کیا، بھلے کچھ عجب ہے یہ ماجرا
مِرے ایک جرم پہ بار بار وہ دے رہا ہے سزا مجھے

مِرے ہم نوا بھلا میں کہاں تِرے واسطے مُجھے بھول جا
تُو نے خواہشوں کی کتاب میں کہیں لِکھ دِیا تو مِٹا مُجھے

یہ دِیے نہ دے مِرے ہاتھ میں کہ کٹیں گے پھر نہ یہ راستے
کہیں روک لیں گی یہ بارشیں، کہیں تنگ کرے گی ہوا مُجھے

کٹا زندگی کا کٹھن سفر، بڑی مُفلِسی میں مرا مگر
میں کہ گلشنوں کا مکین تھا، ذرا پتیوں سے سجا مجھے
 
نہیں مِل رہا بڑی دیر سے مِری ذات کا ہی پتا مجھے
میں کسے کہوں کہ خبر کرے، میں کسے کہوں کہ بتا مجھے
مجھے دوسرے مصرعے میں کچھ سقم محسوس ہوتا، بتا مجھے کے بجائے بتائے مجھے کہنا زیادہ مناسب ہوگا ۔۔۔ قافیہ کی مجبوری کی وجہ سے شاید قابل قبول ہو۔

وہ سبق میں پڑھ کے بُھلا چُکا کہ اُصول تھامے رہو صدا
کوئی منتقی سی دلیل دے، یہ مُحاورے نہ سُنا مجھے
پہلے پہل میں سمجھا کہ آپ نے ’’متقی‘‘ سی دلیل کہا ہے، اور میں اس سوچ میں پڑ گیا کہ دلیل کا تقویٰ کیسے جانچا جائے گا؟ :)
پھر غور کرنے پر احساس ہوا کہ یہاںک غالباً ٹائپ کی غلطی رہ گئی ہے، اور یہاں دراصل منطقی دلیل کا تقاضا کیا گیا ہے۔
تاہم دلیل یا تو منطقی ہوگی یا غیرمنطقی ۔۔۔ ’’منطقی سی‘‘ سے یوں لگتا ہے کہ کوئی نیم منطقی دلیل نما شے بھی ہوتی ہے!
مختصراً یہ کہ یہاں ’’سی‘‘ بھرتی کا لفظ، اس سے احتراز کرنا بہتر ہے۔

میں تو شاد تھا تِرے ساتھ سے کہ خوشی مِلی تِری ذات سے
مجھے کیا خبر تھی کہ ایک دن تُو بھی زخم دے گا نیا مجھے
’’میں تو‘‘ کا محض ’’مَتو‘‘ تقطیع ہونا اچھا نہیں۔ علاوہ ازیں ’’تُو‘‘ بطور ضمیر آئے تو واؤ کا اسقاط اچھا نہیں ہوتا۔ دوسرے مصرعے میں ’’تو بھی‘‘ محض ’’تُبھی‘‘ تقطیع ہو رہا ہے، جو ٹھیک نہیں۔

نہیں کچھ گِلہ کہ یہ سب ہے کیا، بھلے کچھ عجب ہے یہ ماجرا
مِرے ایک جرم پہ بار بار وہ دے رہا ہے سزا مجھے
یہاں عجب کے بجائے عجیب کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔ دوسرے مصرعے کی بندش بھی اتنی چست معلوم نہیں ہوتی۔
نہیں کچھ گلہ، کہ یہ سب ہے کیا، گو عجیب لگتا ہے ماجرا
کہ وہ بار بار اسی اک خطا کی ہی دے رہا ہے سزا مجھے!

اگلے دو اشعار ٹھیک لگتے ہیں۔

دعاگو،

راحلؔ۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے تو اس کا ٹیگ ہی نہیں ملا!
راحل نے درست کہا ہے، اس کے علاوہ
کہیں روک لیں گی یہ بارشیں، کہیں تنگ کرے گی ہوا مُجھے
تنگ کے گ کا اسقاط گوارا نہیں
 
akhtarwaseem

محفلین
مجھے تو اس کا ٹیگ ہی نہیں ملا!
راحل نے درست کہا ہے، اس کے علاوہ
کہیں روک لیں گی یہ بارشیں، کہیں تنگ کرے گی ہوا مُجھے
تنگ کے گ کا اسقاط گوارا نہیں

ٹیگ میں نے دو بار لگائے، لیکن پتہ نہیں کیا وجہ ہوئی کے جنہیں ٹیگ کیا گیا اُن تک الرٹ نہیں پہنچا۔

"تنگ" والے فقرے کو تبدیل کرکے پیش کروں گا۔

آپ کے وقت کے لیئے بےحد شکریہ۔
 
akhtarwaseem

محفلین
مجھے دوسرے مصرعے میں کچھ سقم محسوس ہوتا، بتا مجھے کے بجائے بتائے مجھے کہنا زیادہ مناسب ہوگا ۔۔۔ قافیہ کی مجبوری کی وجہ سے شاید قابل قبول ہو۔

پہلے پہل میں سمجھا کہ آپ نے ’’متقی‘‘ سی دلیل کہا ہے، اور میں اس سوچ میں پڑ گیا کہ دلیل کا تقویٰ کیسے جانچا جائے گا؟ :)
پھر غور کرنے پر احساس ہوا کہ یہاںک غالباً ٹائپ کی غلطی رہ گئی ہے، اور یہاں دراصل منطقی دلیل کا تقاضا کیا گیا ہے۔
تاہم دلیل یا تو منطقی ہوگی یا غیرمنطقی ۔۔۔ ’’منطقی سی‘‘ سے یوں لگتا ہے کہ کوئی نیم منطقی دلیل نما شے بھی ہوتی ہے!
مختصراً یہ کہ یہاں ’’سی‘‘ بھرتی کا لفظ، اس سے احتراز کرنا بہتر ہے۔

’’میں تو‘‘ کا محض ’’مَتو‘‘ تقطیع ہونا اچھا نہیں۔ علاوہ ازیں ’’تُو‘‘ بطور ضمیر آئے تو واؤ کا اسقاط اچھا نہیں ہوتا۔ دوسرے مصرعے میں ’’تو بھی‘‘ محض ’’تُبھی‘‘ تقطیع ہو رہا ہے، جو ٹھیک نہیں۔

یہاں عجب کے بجائے عجیب کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔ دوسرے مصرعے کی بندش بھی اتنی چست معلوم نہیں ہوتی۔
نہیں کچھ گلہ، کہ یہ سب ہے کیا، گو عجیب لگتا ہے ماجرا
کہ وہ بار بار اسی اک خطا کی ہی دے رہا ہے سزا مجھے!

اگلے دو اشعار ٹھیک لگتے ہیں۔

دعاگو،

راحلؔ۔

راحل بھائی آپ کی توجہ کے لیئے بہت شکریہ۔ "منتقی" والی بات پہ شرمندہ ہوں، اتنی
بار غزل پڑھی لیکن دھیان میں نہیں آیا کہ لفظ غلط لکھا ہوا ھے۔

منطقی کے آگے "سی" کو بھرتی والا ہی سمجھئے، مجھے لگا مصرعہ مناسب سا ہو
گیا ھے تو ایک بھرتی برداشت کر لی جائے، لیکن آپ نے بجا طور پر نشاندہی فرمائی۔
شاید اسے کسی اور طرز پر باندھنے کی ضرورت ھے۔

باقی اشعار میں آپ نے جو نکات اٹھائے ہیں اُنہیں مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں کرنے
کے بعد پھر سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گا۔ ایک بار پھر آپ کا بہت شکریہ۔
 
Top