1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

عرفان صدیقی بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میں - عرفان صدیقی

ظفری نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 27, 2008

  1. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question

    بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میں
    کہ چھو رہا ہوں تجھے ، اور پگھل رہا ہوں میں

    تجھی پہ ختم ہے جان میری زوال کی رات
    تُو اب طلوع بھی ہوجا کہ ڈھل رہا ہوں میں

    بلا رہا ہے میرا جامہ ِ زیب ملنے کو
    تو آج پیرہنِ جاں بدل رہا ہوں میں

    غبارِ رہ گذر کا یہ حوصلہ بھی تو دیکھ
    ہوائے تیز ! تیرے ساتھ چل رہا ہوں میں ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    غبارِ راہ گذر کا یہ حوصلہ بھی تو دیکھ
    ہوائے تیز، ترے ساتھ چل رہا ہوں میں

    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    اچھی غزل ہے:):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    غزل
    (عرفان صدیقی)
    بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میں
    کہ چھو رہا ہوں تجھے ، اور پگھل رہا ہوں میں

    تجھی پہ ختم ہے جاناں میری زوال کی رات
    تُو اب طلوع بھی ہوجا ، کہ ڈھل رہا ہوں میں

    بلا رہا ہے میرا جامہ ِ زیب ملنے کو
    تو آج پیرہنِ جاں بدل رہا ہوں میں

    غبارِ رہ گذر کا یہ حوصلہ بھی تو دیکھ
    ہوائے تیز ! تیرے ساتھ چل رہا ہوں میں

    میں خواب دیکھ رہا ہوں کہ وہ پکارتا ہے،
    اور اپنے جسم سے باہر نکل رہا ہوں میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  5. پپو

    پپو محفلین

    مراسلے:
    6,999
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بہت اچھی شیئرنگ ہے بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    آج یہ غزل پتا نہیں کیوں یاد آگئی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    میں خواب دیکھ رہا ہوں کہ وہ پکارتا ہے،
    اور اپنے جسم سے باہر نکل رہا ہوں میں

    شکریہ کاشفی ۔۔۔۔ سب سے اہم شعر تو میں نے اپنے مراسلے میں شامل ہی نہیں کیا ۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بھول کیسےگئی محترم بھائی ۔۔؟
    تجھی پہ ختم ہے جان میری زوال کی رات
    تُو اب طلوع بھی ہوجا کہ ڈھل رہا ہوں میں
     
    آخری تدوین: ‏اگست 7, 2013
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب۔۔۔۔ بے حد خوبصورت کلام۔۔۔۔ شراکت کے لیئے شکریہ ظفری صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر