باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

سید عمران

محفلین
والدصاحب کو مونگ کی خشک دال بہت پسند تھی۔ اچار، لیموں اور پیاز کی سلاد، رائتے کے ساتھ گرما گرم روٹیوں کے ساتھ مزا آجاتا تھا۔ کیا یاد دلا دیا آپ نے!
ہمیں بھی یہ سب پسند ہے مگر بھنی ہوئی دال ماش کی ہو اور گرم روٹیوں پہ دیسی گھی لگا ہو!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہمیں بھی یہ سب پسند ہے مگر بھنی ہوئی دال ماش کی ہو اور گرم روٹیوں پہ دیسی گھی لگا ہو!!!
ٹھیک کہا ماش کی دال کی تو کیا بات ہے۔ کبھی دیسی گھی کی روٹی کے ساتھ نہیں کھائی مگر اب ٹرائی کروں گی۔ ویسے گرم روٹی پر بہت سا دیسی گھی چائے کے ساتھ کھانا مجھے بہت پسند ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک کہا ماش کی دال کی تو کیا بات ہے۔ کبھی دیسی گھی کی روٹی کے ساتھ نہیں کھائی مگر اب ٹرائی کروں گی۔ ویسے گرم روٹی پر بہت سا دیسی گھی چائے کے ساتھ کھانا مجھے بہت پسند ہے۔
کبھی گرم چائے میں بھی دیسی گھی ڈال کر پیجئے اور پھر بتائیے کہ کیسا لگا۔
بعد میں ہم بھی پی کر دیکھیں گے گھی والی چائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نوٹ: اس رزق روٹی والی لڑی میں ہم پر امن طریقے سے شامل رہنا چاہتے ہیں۔ کسی کا بھی کوئی اعتراض میدان جنگ سجانے کا باعث بنا تو ذمہ دار ہم نہ ہوں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کبھی گرم چائے میں بھی دیسی گھی ڈال کر پیجئے اور پھر بتائیے کہ کیسا لگا۔
بعد میں ہم بھی پی کر دیکھیں گے گھی والی چائے۔
چائے میں بالائی ڈال لو ۔ دیسی گھی سے روٹی چُپڑ لینا۔
گھی گرم چائے میں حل کیسے ہو گا ؟
اور ہاں ! یہ ایک پرامن مشورہ ہے بھئی ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے میں بالائی ڈال لو ۔ دیسی گھی سے روٹی چُپڑ لینا۔
گھی گرم چائے میں حل کیسے ہو گا ؟
اور ہاں ! یہ ایک پرامن مشورہ ہے بھئی ۔
مشورہ مانگے بنا مشورہ دینا بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔
حل تھوڑی کرنا ہے گھی۔ اس طرح تو ملاوٹ ہو جائے گی۔ بس پگھل کر اوپر تیرتا رہے جل پری کے جیسا۔
بالائی تو بکریوں کا حق ہے۔ ہم کیسے حق تلفی کریں ان کی بھلا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صابرہ بہن مجھ سے بڑی ہیں اسی لیے احترام کو ملحوظ رکھنا پڑتا ہے۔
احترام تو ہم بھی کرتے ہیں ان کا۔
اللہ پاک سلامت رکھیں آپ کو، انھیں بھی، سب ہی کو۔ مذاق مذاق ہی میں آپ سارے اپنوں جیسے ہو گئے ہیں۔
مگر ایک بات ہے کہ سب ہمارےخلاف ڈٹے رہتے ہیں نجانے کیوں۔
 
Top