بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

سید عاطف علی

لائبریرین
مقصود صرف اتنا ہے کہ احیائے اردو کے حمایتی حلقوں میں فارسی اور عربی سے اردو میں در آنے والے الفاظ کو قربت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جبکہ لفظ کا ماخذ اگر انگریزی زبان ہو تو اسے غیر اردو قرار دے کر مسترد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
وزیر اعظم کا لفظ یقینا کمزور مثال تھی۔ ڈپٹی کمشنر ، کمشنر وغیر کے متعلق کیا خیال ہے۔ یہ الفاظ اردو لغات میں موجود رہے ہیں۔ نیز برصغیر میں ایک تاریخی پس منظر رکھتے ہیں۔
آپ اسے یقیناََ درست کہہ سکتے ہیں لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ بر صغیر میں سیاسی و انتظامی ڈھانچہ فرنگی طرز پر استوار رہا اور یہ کمشنر وغیرہ کے الفاظ مجبوراََ رائج ہوئے ورنہ اردو زبان میں شاعری میں فارسی اور نثر میں عربی زبان کا سہارا لے کر بطورزبان ترقی کی ہے ۔اور یہ ہی اس کے اجزائے ترکیبی ہیں ۔ لغات کی بات کریں تو آپ کو اکسفورڈ میں بھی بہت سے اردو الفاظ ملیں گے۔سو اس طرح انگریزی یا فرنگی الفاظ کا اردو میں اجنبیت کا عنصر فطری ہے۔ممکن ہے آپ کو پسند نہ آئے لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔اسے میری رائے کہہ سکتے ہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
صاحب کوئی خاص بیج ہونا چاہیئے جو نظر آئے کہ آپ لوگ منتظمین میں سے ہیں اور منتظمین ِ اعلٰی ہیں

ویسے ابن سعید محفل کے خادم کب سے ہوگئے ۔

اس بارے میں آپ سے متفق ہوں ۔ میرا مشورہ ہے کہ ہر منتظم ہاتھ میں موٹا سا ڈنڈا لیکر اپنی تصویر کھنچوائے اور اسے سر ِ تعارف پر استعمال کرے۔ پہچان میں بھی آسانی رہے گی اور ذرا رعب بھی پڑے گا ۔:):):)
اور خادمِ اعلیٰ اگر ڈنڈے کے بجائے ہاتھ میں تلوار لے لیں تو یہ بھی عین مناسب ہوگا ۔ :):):):)
 
آخری تدوین:

وجی

ارے بھائی ہمارا یہ مقصد نہیں تھا پہچان کے لیئے اور بھی طریقے ہیں
میرے خیال میں بہترین طریقہ ممبر کے نام کے مختلف رنگ میں ہونا ہوسکتا ہے ۔

مثال کہ طور پر منتظم لال رنگ کا اور خادم جو کہ ایک ہی ہے ویسے ابن سعید صاحب تو کسی اور کے خادم ہیں کو ہرا رنگ دے دیں
 
نظام الدین

محفلین
آپ نے تو ان کام چوروں کو کھلی چھٹی دے دی!
نیت کا کھوٹ بھی کرپشن ہے،اخلاص کا نہ ہونا بھی بد دیانتی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع کرنا بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر ہمارا ملک تباہ ہورہا تو چھوٹے موٹے ان پڑھ چوروں کی وجہ سے نہیں بلکہ پڑھے لکھے کام چوروں کی وجہ سے۔
 
arifkarim

معطل

ان پڑھے لکھوں میں منظم دھاندلی کرنے والے اور منظم طریقہ سے قومی معیشت کو تباہ کرنے والے بھی شامل کر لیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نیت کا کھوٹ بھی کرپشن ہے،اخلاص کا نہ ہونا بھی بد دیانتی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع کرنا بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر ہمارا ملک تباہ ہورہا تو چھوٹے موٹے ان پڑھ چوروں کی وجہ سے نہیں بلکہ پڑھے لکھے کام چوروں کی وجہ سے۔

درست کہا آپ نے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ نے درج ذیل جملے میں ناقص املا کا کہا ہے تاہم نشاندہی نہیں کی، اس بارے میں نشاندہی کر دیجیے۔
سیدہ شگفتہ بہن ! معلوم نہیں یہ کیسے ہوا ۔ ماؤس کی شرارت لگتی ہے۔ لگتا ہے کہ براؤز کرتے وقت غلط بٹن دبادیا ۔ یہ تو صاف ظاہر ہے کہ آپ کی تحریر میں کوئی املا کی غلطی نہیں ہے اور نہ ہی میں پڑھتے وقت کسی تحریر میں ان باتوں پر توجہ دیتا ہوں ۔ اس نادانستہ دل آزاری اور زحمت کے لئے میں معذرت خواہ ہوں ۔
 
ظہیر احمد بھائی، آپ میرے لیے بزرگ اور بڑے بھائی کی مانند ہیں مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا کہ آپ معذرت کا لفظ استعمال کریں، مجھ سے غلطی ہوئی مجھے یہ بات مکالمہ میں آپ سے پوچھ لینی چاہیے تھی، میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ بحیثیت انسان مجھ سے یقینا غلطی سرزد ہو سکتی ہے آپ نہ صرف نشاندہی کر سکتے ہیں بلکہ ڈانٹ بھی سکتے ہیں، میرے لیے محترم ہو گا۔

ویسے آپ کا ماؤس بے حد خطرناک ہے اسے پہلی فرصت میں بدل ڈالیں پلیززز، اس نے عین املا کی جگہ جا کر حملہ کیا ہے جس معاملے میں میں حد سے زیادہ حساس ہوں۔ :)
 
Top