باغی نوازشریف

آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں اندھے ہو جاتے ہیں

لیکن دل کا ہونا بھی اس سلسلے میں ایک ضروری امر ہے ۔


دل میں ایک صنم رہتا ہے
نام ہے اسکا ضر ضرداری
ہمت کرکے ساتھ دیا تو
حرکت دیکھی ہمت ہاری
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی پہلے یہ کوریا میں کسی چکی کا آٹا کھاتے تھے، آجکل غالباً ملائشیا میں ہیں تو ظاہر ہے وہیں کسی چکی کا آٹا کھا رہے ہوں گے۔

پاکستان کی کسی چکی کا آٹا کھا رہے ہوتے تو اس قسم بیانات نہ دیتے۔
 

جوش

محفلین
یار جب دباؤ ضمیر کا ہو تو انسان کی مت ماری جاتی ہے ۔ وہ کچھ بھی "فرماتا"رہتا ہے ۔ غصہ نہیں کیا کرتے ۔


برادرم فیصل، اگر ضمیر نام کی چیز جیالوں کے پاس ہوتی تو آج صورت حال بہت مختلف ہوتی۔۔۔۔۔ آصف مداری ان کو بندروں کی طرح نہیں نچا رہا ہوتا ۔۔۔۔۔ جن میں تھوڑی سی بھی ضمیر کی رمق باقی تھی وہ استعفی دے کر جا رہے ہیں، باقی جیالے آصف مداری کی ڈگڈگی پر ناچ رہے ہیں۔۔۔۔۔
 
حیرت ہے میں پنجاب کا باسی ہونے کے باوجود ابھی تک اوکاڑہ خٹک نامی شہر سے ناواقف ہوں۔ ہمت بھیا ، یہ شہر پنجاب کے کس حصہ میں ہے؟؟؟۔ یا پھر ساجد اقبال صاحب فرمائیں کہ خٹکوں نے کہیں پنجاب کے کسی حصے پر کوئی شہر آباد تو نہیں کر لیا۔

اکورہ خٹک سرحد میں‌ہے پنجاب کی سرحد سے پرے۔ میرا قیام اپنے قیام کے دوران اسلام اباد اور پھر اکوڑہ خٹک میں تھا۔ جہاں سے پشاور نزدیک ہے۔
اکوڑہ خٹک اس لیے لکھا تھا کہ بتلانا مقصود تھا کہ تمام پنجاب گھوم چکا ہوں۔ شاید اپ سے زیادہ پنجاب دیکھا ہوا ہے۔
 
اکورہ خٹک سرحد میں‌ہے پنجاب کی سرحد سے پرے۔ میرا قیام اپنے قیام کے دوران اسلام اباد اور پھر اکوڑہ خٹک میں تھا۔ جہاں سے پشاور نزدیک ہے۔
اکوڑہ خٹک اس لیے لکھا تھا کہ بتلانا مقصود تھا کہ تمام پنجاب گھوم چکا ہوں۔ شاید اپ سے زیادہ پنجاب دیکھا ہوا ہے۔

لگتا ہے کہ صرف دیکھا ہی ہوا ہے ۔ کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی
 

ساجد

محفلین
اکورہ خٹک سرحد میں‌ہے پنجاب کی سرحد سے پرے۔ میرا قیام اپنے قیام کے دوران اسلام اباد اور پھر اکوڑہ خٹک میں تھا۔ جہاں سے پشاور نزدیک ہے۔
اکوڑہ خٹک اس لیے لکھا تھا کہ بتلانا مقصود تھا کہ تمام پنجاب گھوم چکا ہوں۔ شاید اپ سے زیادہ پنجاب دیکھا ہوا ہے۔
بہت اچھی بات ہے۔ میں سمجھا کہ آپ ڈونگہ بونگہ سے ہو کر ہی واپس آ گئے تھے۔:)
اوکاڑہ ایک شہر ہے پنجاب کا اور آپ نے جب (ابتدائی مراسلے میں) اوکاڑہ خٹک لکھا تو آدھا تیتر آدھا بٹیر ہو گیا تھا۔ بہر حال وضاحت کا شکریہ۔
 
ٹائپو ایرر تھا۔
اوکاڑہ بھی دیکھا بھالا ہے۔ جب مچلز فارم کی اڈٹ کررہا تھا تو اوکاڑہ سے اکثر گزرہوتا تھا۔

بہرحال حسب خصلت یہاں اب گالی گلوچ شروع ہوگئی ہے لہذا اب دور سے سب کو سللام۔
 

جوش

محفلین
آج کے جنگ اخبار سے لیا گیا ہے۔۔۔۔ آپ اس میں زرداری کی فرعونیت میں ڈوبی ہوی بڑھکیں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔


اسلام آباد (صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 25فروری سے پہلے کی پنجاب حکومت اور عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔صدر نے کہا کہ میں ثابت قدم ہوں اور ہر چیز میرے کنٹرول میں ہے لانگ مارچ اور شاہراہ دستور پر دھرنے کو روکنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور احتجاج کرنے والوں سے انتظامیہ نرمی نہیں برتے گی ۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے موجودہ صورتحال پر صدر سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں، جمعہ کو رات گئے اور پھر ہفتے کو ہونے والی طویل میٹنگز نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکیں ۔ انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا کہ قومی و بین الاقوامی فریقوں کی کوششوں کی وجہ سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے ۔ صدر نے اپنے مخالفین کے مطالبات کے جزواً حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان مطالبات پر دو ہفتوں میں جائزہ لیا جائے گا ۔ایوان صدر نے اس کے لئے ڈیڈ لائن کی پیشکش کی اور مصالحت کروانے والے افراد اس کے ضمانتی بنے ہیں ۔مسلم لیگ ن اور وکلاء ایوان صدر سے ہونے والی اس کم پیشرفت سے مطمئن نہیں ہیں یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ تمام اقدام وزیراعظم کے ذریعے ایگزیکٹو برانچ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں مخالف کیمپ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم کے گزشتہ ہفتے کے معاملات اور اپوزیشن کے لوگوں سے تعلقات کے حوالے سے صدر ناراض نظرآتے ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی یاددہانی کرائی کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ابتدا ہی سے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہفتہ کی رات بھی انہوں نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی تاکہ ایوان صدر کے خیالات سے آگاہ ہو سکیں وہ اپنے سابق پیشرو کی طرف سے کمزور کئے گئے فوج کے ا میج کو بہتر بنانے اورصورتحال کے حل کیلئے صدر اور وزیراعظم سے متعدد بار مل چکے ہیں۔ آرمی چیف ریاستی صورتحال کو اس نہج پر پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں جہاں سے دونوں فریق اس پوزیشن پر آ جائیں گے کہ بڑے تصادم کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ امریکی، برطانوی اور دوسرے مغربی سفارتکار ہفتہ کے روز بھی صورتحال کااندازہ لگانے اورہونے والی تبدیلیوں سے اپنے ملکوں کو آگاہ کرنے میں مصروف رہے وہ بھی مکمل طور پر مطمئن نہیں کہ دونوں بڑی سیاسی قوتوں کے درمیان جاری محاذ آرائی کم ہو گی۔ آج اتوارکا دن بھی ملک کے اندر اوربیرون ملک ان حلقوں کیلئے مشکل دن رہے گا جو امن دیکھنا چاہتے ہیں اور کسی مس ایڈونچر کیلئے کوئی امکان نہیں چھوڑنا چاہتے۔
 

جوش

محفلین
ہمت بھائی کوئی کومنٹس بحالی کے بعد بھی عطا فرما دیں ۔ کہ ضررداری نے ان "مجرموں اور ڈاکوؤں'' کے سامنے سر کیوں جھکا دیا ہے

برادرم فیصل صبر کریں۔۔۔۔ جیالا پارٹی ابھی سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔

ویسے چیف جسٹس کی بحالی کا کریڈٹ میں زرداری کو دوں گا۔۔۔۔ اس کی پے در پے حماقتوں اور بیوقوفیوں نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کھڑا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔۔۔ یہ تو ایک جھونکے کی مار بھی برداشت نہیں کرسکے۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ہیلری کلنٹن نے 14 کی رات کو نوز شریف کو فون کیا تھا اور پنجاب حکومت جیب میں‌ڈالی تھی کہ ججز کی بحالی سے ہٹ جایئں پر اس نے کہا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاہوووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو
 

مغزل

محفلین
یہ ہلیری کیوں ہمارے خوبرو نواز ’’ شریف ‘‘ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ہے ۔ پڑنا ہی تھا تو ’’ غنڈے ‘‘ کم ہیں کیا ؟؟
 

طالوت

محفلین
نہ تو کہہ دیا نواز نے ، پر اسی ایک نہ نے بھٹو کو تختہ دار پہنچایا تھا ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ہیلری کلنٹن نے 14 کی رات کو نوز شریف کو فون کیا تھا اور پنجاب حکومت جیب میں‌ڈالی تھی کہ ججز کی بحالی سے ہٹ جایئں پر اس نے کہا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاہوووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو

یہ کال تم نے ملائی تھی کیا؟
 
Top