باغی نوازشریف

دوست

محفلین
تو ٹھیک ہے نا۔ایوان اقتدار میں‌ بیٹھ کر بی بی کے ختم کی نیاز کھانے والوں‌ سے اگر بغاوت کی ہے تو کیا جرم کیا ہے۔ ان کی تو اتنی اوقات بھی نہیں کہ بی بی کے قتل کی ایف آئی آر بھی کٹوا سکیں۔
 
مغزل

محفلین
تو ٹھیک ہے نا۔ایوان اقتدار میں‌ بیٹھ کر بی بی کے ختم کی نیاز کھانے والوں‌ سے اگر بغاوت کی ہے تو کیا جرم کیا ہے۔ ان کی تو اتنی اوقات بھی نہیں کہ بی بی کے قتل کی ایف آئی آر بھی کٹوا سکیں۔

دس ہزا ر فیصد متفق ہوں آپ کی بات سے ۔۔
 
arifkarim

معطل
تو ٹھیک ہے نا۔ایوان اقتدار میں‌ بیٹھ کر بی بی کے ختم کی نیاز کھانے والوں‌ سے اگر بغاوت کی ہے تو کیا جرم کیا ہے۔ ان کی تو اتنی اوقات بھی نہیں کہ بی بی کے قتل کی ایف آئی آر بھی کٹوا سکیں۔

بھائی، بھلا قتل کرنے والے کیا مقتول کی ایف آئی آر کٹواتے ہیں :confused:
 
بس جی سچی بات تو یہ ہے کہ سب تماشہ اگر کچھ دیر اور تک جاری رہا تو ملک کو لے ڈوبے گا، پھر یہ کہنے والے بھی نہیں ہونگے کہ سچاکون اور جھوٹا کون۔
 
arifkarim

معطل
بس جی سچی بات تو یہ ہے کہ سب تماشہ اگر کچھ دیر اور تک جاری رہا تو ملک کو لے ڈوبے گا، پھر یہ کہنے والے بھی نہیں ہونگے کہ سچاکون اور جھوٹا کون۔

جی بالکل، امریکہ اور انڈیا گھات لگائے بیٹھے ہیں۔ بس موقعے کا انتظار ہے۔ بلوچستان امریکہ، سرحد افغانستان، سندھ انڈیا، اور پاکستان کے پاس شاید صرف پنجاب ہی بچے! ویسے بھی ہم صرف پنجاب ہی کیلئے سب سیاست سیاست کھیلتے ہیں۔ باقی صوبوں کی ہمیں کیا پرواہ۔
 
arifkarim

معطل
نواز شریف موقع فائدہ اٹھا رہا ہے اس وقت ملک کا مفاد اس کو عزیز نہیں

سیاست اور کس چڑیا کا نام ہے؟ یورپ و امریکہ میں انتہاء درجہ کی اقتصادی تباہ کاری کے بعد بھی یہاں کے سیاست دان اس سے "مزید" فائدہ اٹھانے کا سوچ رہے ہیں اور یہ نعرہ ہر طرف گونج رہا ہے:
Crisis bring new opportunities!
:rollingonthefloor:
یعنی کوشش نہیں کرنی کہ یہ اقتصادی نظام جو تمام مسائل کی جڑ ہے کو ختم یا تبدیل کر دیں، الٹا اس سے مزید فائدہ اٹھانے کیلئے سوچا جا رہا ہے!
 
نوازشریف کی سیاست ناکام ہے اور یہ ضیا اور مشرف کی امریت کو پروان چڑھاتی ہے۔ پاکستان اور بالخصوص پنجاب کا مفاد اس میں‌ہے کہ ملک کے دوسرے صوبوں‌کے مفاد کو بی مدنظر رکھے۔ اس وقت پی پی پی کی حکومت ملک کی ضرورت ہے۔نواز کی سیاست مارشل لا کو جنم دے رہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سزا یافتہ اور عدالت سے نااہل نواز شریف اب ملک کا باغی بھی ہوگیاہے۔ حیرت ہے ان لوگوں‌پر جو ان باغی مجرموں کےپیچھے چل رہے ہیں۔
یہ دیکھیے
"میں بغاوت کا علم بلند کرتا ہوں" نواز

سزا یافتہ تو ذوالفقار بھٹو بھی تھا جسے عدالت عظمٰی نے سزا ہی نہیں دی بلکہ اس سزا پر عملدرآمد بھی ہوا۔ اسے تو بعد میں سرکاری سطح پر ہیرو کا درجہ ملا، ڈاک کے ٹکٹ جاری ہوئے۔ اس وقت آپ کہاں تھے؟ تب کیوں نہیں بولے؟
 
فوجی امریت کی عدالت کا کیا کہنا۔ اگر اپ فوجی امریت کی عدالت کی حمایت کرتے ہیں تو پھر مزید کچھ کہنا بے سود ہے۔
 
انقلابات لانے کے لیے یہ سب تو چلتا ہے ، نواز شریف ٹھیک کر رہے ہیں
مگر اب باقی سیاستدانوں کو بھی پاکستان کے حال پر رحم کرنا چاہیے، پہلے مشرف جونک کی طرح چمٹا ہوا تھا اب زرداری چمٹ گیا
مشرف کو جوتے مار مار کے ایوان صدر سے نکالا اب ایک اور بھیڑیا وہاں گھس گیا، اسکو بھی ٹھڈے مار کے نکالنا پڑے گا
ان شا اللہ ایک وقت آئے گا جب زرداری بھی نکل جائے گا مگر اس دھکم پیل میں پاکستان کا ستیا ناس ہو جائے گا، خیر کسر تو ابھی بھی کوئی باقی نہیں
 
طالوت

محفلین
کیا خوب لطیفہ ہے ۔۔
نواز شریف بھی تو حضور فوجی آمریت کی عدالت سے ہی سزا یافتہ ہے جس سزا کی بنیاد پر اسے نا اہل قرار دیا گیا ۔۔۔۔
وسلام
 
تو پھر اس نااہل کو پھانسی کیوں نہ دی گئی؟ جہاز میں بٹھا کر محل میں‌کیو اتارا گیا کہ وہ واپس اکر پاکستان کا ستیاناس ماردے۔
یہ کرائے کی فوج کے کارنامے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
آپ کسی ایک بات پر تو ٹکیں جناب ۔۔ اب آپ ایک نئی پخ لے آئے کہ پھانسی کیوں نہ دی گئی ۔۔ اسلیے نہیں دی گئی کہ کہیں وہ بھی "قومی ہیرو" نہ بن جائے ۔۔ کمال تو یہ کہ ایک آمری عدالت کا فیصلہ غلط اور دوسری کا درست ۔۔۔ اپنے اقوال پر طے کر لیں کہ کیا درست ہے پھر آگے چلیے گا
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
فوجی امریت کی عدالت کا کیا کہنا۔ اگر اپ فوجی امریت کی عدالت کی حمایت کرتے ہیں تو پھر مزید کچھ کہنا بے سود ہے۔

فوجی آمریت کیسے؟ عدالت آزاد تھی اور اسی آزاد عدالت نے فیصلہ دیا تھا۔ اور بھٹو کو مجرم قرار دے کر سزا دی گئی تھی۔
 
ساجد

محفلین
تو پھر اس نااہل کو پھانسی کیوں نہ دی گئی؟ جہاز میں بٹھا کر محل میں‌کیو اتارا گیا کہ وہ واپس اکر پاکستان کا ستیاناس ماردے۔
یہ کرائے کی فوج کے کارنامے ہیں۔
ہمت علی ، بھیا آپ برا نہ مانیں تو آپ کے مراسلے کا ایک مطلب یہ بھی نکلتا ہے کہ مرحوم بھٹو کو پھانسی کی سزا بالکل درست دی گئی۔
یہ میرا مؤقف نہیں ہے محض آپ کی ایک لکھی گئی بات پر ذہن اس طرف گیا۔ لہذا غصہ مت کرو۔
 
ساجد

محفلین
فوجی امریت کی عدالت کا کیا کہنا۔ اگر اپ فوجی امریت کی عدالت کی حمایت کرتے ہیں تو پھر مزید کچھ کہنا بے سود ہے۔
ہمت بھیا ، جنرل ضیاء ایک فوجی آمر تھا ۔ دیگر آمروں کی طرح سے اس نے بھی ملک کا ستیا ناس کیا۔ جنرل صاحب نے ایک مجلسِ شوریٰ بھی بنائی تھی۔ یادش بخیر ، آپ اس مجلس شوریٰ کے اراکین کے نام تو کہیں سے ڈحونڈھئیے اور اس وقت کی سیاست میں زرداری خاندان کی سیاسی حمایت کا بھی کچھ ذکرِ خیر فرمائیے۔
 
Top