تعارف بات چھوٹی نہیں۔

پپو

محفلین
جی ہاں بات تو واقعی چھوٹی نہیں۔ بھئی ہم جو آ گئے ہیں اس فورم پر۔ سنا ہے سارے بہت پیار کرنے والے ہیں یہاں پر چلو دیکھتے ہیں کہاں تک درست ہے۔
طارق سلیم نام ہے۔ کلینکل لیبارٹری چلاتا ہوں لیکن جناب صرف یہی نہیں ابھی کچھ اور بھی ہے۔ ایک دل بھی ہے سینے میں اس کا کہا بھی ماننا پڑتا ہے کبھی کبھی اس لئے شاعری کا شوق بھی ہے۔ سو جناب شاعر بھی ہیں۔ اور چونکہ سینے میں جو دل ہے وہ ذرا نازک سا ہے اس لئے دوسروں کو دکھ میں مبتلا دیکھ کر کچھ بے ترتیب سا ہو جاتا ہے اس لئے ان کے مسائل پر بھی سوچنا چاہتا ہے۔ اس لئے ان کے مسائل کے بارے میں‌‌کبھی کبھی لکھتا بھی ہوں۔ کبھی کسی اخبار میں تو کبھی اپنی سائیٹ پر۔ اس کے علاوہ محسن نقوی کا یہ شعر اپنی طبیعت پر بہت جچتا ہے۔
اس کو بھی شوق تھا نئے چہروں‌کی دید کا
رستہ بدل کر چلنے کی عادت مجھے بھی تھی​
دوست بناتا نہیں بن جاتے ہیں۔ سب بہت پیار کرنے والے ملتے ہیں۔ چاند بابو سے اچھی جا رہی ہے اسی کے کہنے پر اس فورم پر آیا۔ چاند بابو کی وجہ سے یہ تو جان ہی گئے ہوں گے کہ بورےوالا میں ٹھکانہ ہے۔ اور بورے والا کے بارے میں کیا بتاوں سب کچھ چاند بابو نے بتا تو دیا ہے۔
سنا تھا کہ یہاں سب بہت پیار کرتے ہیں چلو دیکھتے ہیں کہاں تک درست ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت اچھی سوچ ہے ، بہت اچھے خیالات ہیں آپ کے ۔ بہت خوشی ہوئی آپ سے ملکر ۔ امید ہے آپ کو بھی سب سے ملکر خوشی ہوگی ۔ عموما ہماری محفل کی ہردلعزیز شخصیت جناب شمشاد بھائی ہی سب کو خوش آمدید کہہ کر تعارف کا آغاز کرتے ہیں ۔ ابھی وہ نہیں ہیں اس لیئے میں نے اس موقع سے فائدہ اٹھالیا ۔ اور ہاں ۔۔۔۔ آپ کو توجہ اور محبت کے معاملے میں اس محفل پر کوئی کمی نہیں محسوس ہوگی ۔ سو اردو محفل پر خوش آمدید ۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
بہت خوب پپو بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پخیرراغلے
یقینآ یہاں بہت اچھے لوگ ہیں اور مجھے قوی یقین ہے کہ آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ اور ہاں‌کوئی آپکو یہ نہیں‌کہے گا کہ پپو یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

پپو

محفلین
ظفری بھائی اور ساجد بھائی شکریہ حوصلہ افزائی کا جس فورم پر اتنے ذمہ دار بھائی ہوں جو کسی کو خوش آمدید کہنے کو بیتاب ہوں اور نئے لوگوں سے بہت جلد گھل مل جائیں تو پھر اجنبیت کا احساس کہاں رہتا ہے امیدہے اچھی رہے گی
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید پپو میاں۔ یا طارق ہی کہا جائے اگر تمہارا پیار کا نام پپو ہے تو میں تو پیار کا نام ہی استعمال کرنا پسد کرتا ہوں۔
اور دیکھو، سیدھے تم پر چلا آیا۔۔۔۔ یوں بھی محفل کا بزرگ ہوں، تو اس وجہ سے آزادی بھی ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب طارق صاحب اور شکریہ چاند بابو کا بھی کہ اتنے اچھے رکن کو اردو محفل میں لائے۔
آپ بلکل تسلی رکھیں یہاں آپ کو کوئی بھی " پپو یار تنگ نہ کر" نہیں کہے گا۔;)

اپنی شاعری اور دیگر تحریروں کو محفل کی زینت بنائیں تاکہ ہم بھی مستفید ہوں۔

ظفری بھائی آپ کا بھی شکریہ۔
 

بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید جناب طارق صاحب۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔۔۔ ہم آپ کی تحریر کا انتظار کریں گے۔۔۔ چاند بابو آپ کا بہت شکریہ کہ آپ ایک اچھے دوست کو یہاں لائے۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔ آمین
 
خوش آمدید طارق صاحب اور پپو کا لفط پسند کرکے آپ نے خاصہ دل گردہ دکھایا ہے کیونکہ اسے پڑھ کر جو پپو کو نہ چھیڑے وہ زندہ دل کیسے کہلا سکتا ہے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید طارق صاحب اور پپو کا لفط پسند کرکے آپ نے خاصہ دل گردہ دکھایا ہے کیونکہ اسے پڑھ کر جو پپو کو نہ چھیڑے وہ زندہ دل کیسے کہلا سکتا ہے :)

یار سے چھیڑ چلی جائے اسد
گر نہیں‌وصل تو حسرت ہی سہی

(غالب)
 

پپو

محفلین
بھائی شمشاد صاحب بہنوں کا بھی شکریہ ضرور ادا کرتا اگر زیادہ بہنیں ہوتی جب اک ہی تھی اور وہ کہہ رہیں تھیں پورا بولیں پپو یار تنگ نہ کر اللہ نہ کرے ہماری کسی بہن کو کوئی پپو تنگ کرے
 

پپو

محفلین
بھائی سخنور جیسا آپ کا نام ہے آپ زیادہ سے زیادہ کیا تنگ کریں گے کوئی مشکل شعر ہی سنائیں گے
 
Top