سترھویں سالگرہ ا ب پ سے ترتیب وار اشعار کا سلسلہ

السلام علیکم
آپ محفلین کو اردو محفل فورم کی سترھویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
سالگرہ کی مناسبت سے یہ تفریح سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔اس لڑی ا ب پ کی ترتیب سےاشعار پیش کریں۔
 
جب تیری یاد میں مصرعہ کوئی لکھنے بیٹھا
میں نے کاغذ پہ بھی چھالوں کا گلستاں دیکھا
تو نے دیکھا ہے منڈیروں پہ چراغوں کو فقط
میں نے جلتا ہوا ہر دور میں انساں دیکھا
 

محمداحمد

لائبریرین
زندگی یوں ہوئی بسر تنہا
قافلہ ساتھ اور سفر تنہا

شاعر نامعلوم

نوٹ: دراصل شاعر نامعلوم نہیں ہے البتہ ان کا نام میرے ذہن سے نکل گیا ہے۔ معروف غزل کا شعر ہے ذرا سی سعی گوگل سرچ پر کی جائے تو مل جائے گا۔ لیکن بیت بازی میں چونکہ وقت کم ہوتا ہے اس لئے کام چوری سے کام لے رہا ہوں۔ آئندہ کے لئے بھی یہ بات ذہن میں رکھی جائے۔
 
Top