عظیم

محفلین
گھر میں پودے لا کر رکھنے کا بہت شوق ہے مجھے، اتفاق ایسا ہو رہا ہے کہ کوئی نرسری نہیں مل رہی قریب قریب۔ اکثر رکشوں میں بھر کر پودے بیچنے والے حضرات تو نظر آتے ہیں، مگر اس وقت یا تو میں دوکان پر جا رہا ہوتا ہوں یا اور کسی کام سے
ان شاء اللہ کوشش کر کے لاتا ہوں کہیں سے ڈھونڈ کر
 

عظیم

محفلین
لے کر آئے تھے ہم موتیے اور سبز الائچی کے پودے۔ لیکن پاکستان سے آتے ہوئے ساتھ لانے یاد ہی نہ رہے
میں نے بھی موتیے کا پودا کچھ عرصہ پہلے خریدا تھا، لیکن وہ گملے میں لگا ہوا نہیں تھا۔ شاید اسی وجہ سے سوکھ گیا، اب میری کوشش ہے کہ گملے میں لگے ہوئے اچھی حالت کے کچھ پودے لاؤں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے بھی موتیے کا پودا کچھ عرصہ پہلے خریدا تھا، لیکن وہ گملے میں لگا ہوا نہیں تھا۔ شاید اسی وجہ سے سوکھ گیا، اب میری کوشش ہے کہ گملے میں لگے ہوئے اچھی حالت کے کچھ پودے لاؤں۔
نہیں پکڑ پاتے جڑیں اگر پودے بڑے گملے میں نہ لگے ہوں۔ ضرور لگائیے پودے اور پھر بتائیے گا کہ کیسے ہیں
 
Top