گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طبیعت نہ جانے کیوں امور خانہ داری کی طرف زیادہ مائل ہو رہی ہے آج۔ پہلے نان بنائے۔ اور اب فینائل کی گولیاں یاد آئیں۔ چاکلیٹ فونٹین بھی تو دھویا ہے اچھے سے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
قینچی اور سلائی مشین لینے جانا ہے ہمیں۔ تا کہ کچھ نا مکمل کام مکمل کر سکیں۔
کسی کھنچی کمان سے نکلا تیر ایک دل میں پیوست ہو رہا ہے ۔ دل تڑپ رہا ہے اور تانت تھرتھرا رہی ہے ۔
یہ منظر کیا تم نے کاڑھا ہے کینوس پر ؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی کھنچی کمان سے نکلا تیر ایک دل میں پیوست ہو رہا ہے ۔ دل تڑپ رہا ہے اور تانت تھرتھرا رہی ہے ۔
یہ منظر کیا تم نے کاڑھا ہے کینوس پر ؟
گل ایسے بے رحم منظر کیوں کاڑھنے لگی۔ ہم تو بس سر، دھڑ اور کٹی گردن تک ہی اپنا ہنر آزماتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
ٹھیک سے رجسٹر دیکھ کر بتائیں کون کون آیا ہے یہاں
السلام علیکم جو آئے ہیں اور جو نہیں آئے سب کو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثمرین کی چائے پہ جھگڑا ہو گیا۔ سید عاطف علی بھیا بولے کہ دوسرے کپ میں زیادہ چائے ہے وہ میں لوں گا مگر محمد عبدالرؤوف بھیا اپنا کپ دینے کو تیار نہ تھے۔ سیما آپا نے فیصلہ کرنے کے لیے گل کو بلایا۔
گل نے دونوں کپ سامنے رکھے تا کہ دونوں بھائیوں میں برابر چائے تقسیم کر سکے۔ جس کپ میں زیادہ چائے تھی اس سے ایک گھونٹ چائے پی۔ لیکن شاید جلدی میں بڑا گھونٹ بھر لیا۔ نتیجہ یہ کہ اس کپ سے چائے کم ہو گئی۔ دوسرے کپ سےمزے کی چائے پا کر جان بوجھ کر بڑا گھونٹ بھر لیا۔ پھر پہلے کپ میں چائے زیادہ۔۔۔ اسی طرح کرتے کرتے آخر میں دونوں کپ خالی ہو گئے۔ کتنا محنت طلب کام ہے نا انصاف کا ترازو ہاتھ میں لینا۔
لیکن خیر محنت تو جو ہوئی، سو ہوئی۔۔ ہمارا آج کی چائے کا کوٹا تو پورا ہوا۔
 
آخری تدوین:
Top