سید عاطف علی

لائبریرین
گھر میں استعمال ہونے والی قینچیاں بہر حال بہت احتیاط کے ساتھ استعمال کی جاتی ہیں، کچھ نازک مزاج ہوتی ہیں بیچاریاں
لازم ہے احتیاط قینچی میں خواہ ڈاڑھی مونچھ پر ہی کیوں نہ چلائی جائے ۔
کہیں کسی کی ایک مونچھ کٹ جائے تو بیچارہ شرمندہ ہو جائے۔
 
عظیم

محفلین
مشینیں بھی بہت اعلی قسم کی نکل آئی ہیں آج کل، زیادہ تر تو وہی استعمال کی جا رہی ہیں قینچیوں کی جگہ مونچھوں وغیرہ پر، میں نے بھی ایک لا کر رکھی ہوئی ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وہ تو فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں ان کے لیے! وقت کی بچت ہو جاتی ہے اچھی خاصی
ہم تو خود ہی مشینیں چلا لیتے ہیں ۔ اور لوگ بھی کرتے ہوں گے ایسا ۔ یہ تو انکے نقصان پر منتج ہو گا ۔
میں جب حج کرنے گیا تھا تو وہاں منی میں قربانی کے بعد میں نے بہتوں کو گنجا کیا تھا ۔
 
عظیم

محفلین
ہم تو خود ہی مشینیں چلا لیتے ہیں ۔ اور لوگ بھی کرتے ہوں گے ایسا ۔ یہ تو انکے نقصان پر منتج ہو گا ۔
میں جب حج کرنے گیا تھا تو وہاں منی میں قربانی کے بعد میں نے بہتوں کو گنجا کیا تھا ۔
یہ بات تو ٹھیک ہے، فرق تو واقعی پڑا ہو گا۔ مگر دیکھا جائے تو فائدہ بھی پہنچا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثریا پھوپھو کی یاد آ رہی ہے۔ ان کی زمینوں کے پاس ہی کنواں تھا جہاں بہت سارے گیندے کے پھول تھے۔ لسوڑے نام کی بھی کوئی چیز تھی لیس دار سی۔ یاد پڑتا ہے کہ اس کا اچار ڈالا جاتا ہے شاید۔ ہو سکتا ہے کہ ہم غلطی پر ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
خیریت ہے ۔ آج تو ٹرین سیدھی پٹری پر چل رہی ہے ۔ بھئی یہ لڑی ٹھیک ہے کم از کم حرف ابجد کو الٹ کرتو دیکھنا نہیں پڑتا ۔ اور آسانی سے فوراً مراسلہ بھی پوسٹ ہوجاتا ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیریت ہے ۔ آج تو ٹرین سیدھی پٹری پر چل رہی ہے ۔ بھئی یہ لڑی ٹھیک ہے کم از کم حرف ابجد کو الٹ کرتو دیکھنا نہیں پڑتا ۔ اور آسانی سے فوراً مراسلہ بھی پوسٹ ہوجاتا ہے ۔
دونوں لڑیاں ایک ساتھ دوڑیں گی تو لگ پتہ جانا۔
 
Top