سیما علی

لائبریرین
حا لات کیسے بھی ہوں ہم سب ایک دوسرے کا بے حد لحاظ کرتے ہیں اور دکھ سکھ میں بھی ایکدوسرے کے ساتھ چلتے ہیں ۔۔
 

Gulmaily

محفلین
حوا کی بیٹی چاہت نہیں دکھائے گی تو کون دکھائے گا؟ لیکن اگر آپ نے افقی سطر کے نیچے جو پیغام لکھ رکھا ہے، اگر اسی میں ……
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔ …… ڈال دیں تو بڑی آسانی رہے گی۔ لیکن آپ یہ لاتی کیسے ہیں؟ میرا مطلب ہے یہ سگنیچر ٹائپ کی کوئی چیز ہے؟
 

Gulmaily

محفلین
درست فرمایا باجی آپ نے۔ لیکن خرگوش کہاں سے لاؤں، اتنی تیز دوڑ نہیں سکتی کہ خود اسے پکڑ سکوں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا دیکھیں تو سہی کہاں ہے قائدہ گُل مائلی

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
روزانہ کی طرح آج بھی الحمد للہ حاضری لگانے کا موقع مل گیاہے، اب پتا نہیں کہ حاضری کا رجسٹر کس کے پاس ہے
 

La Alma

لائبریرین
شکر ہے سکول سے مختلف ہے یہ لڑی۔ یہاں الف ، ب تو سکھائی جاتی ہے لیکن سب اپنی مرضی سے حاضر ہوتے ہیں اور اپنی مرضی سے چھٹی کرتے ہیں۔
 

Gulmaily

محفلین
سب سے عجیب تو میں ہوں، جو آپ کے نام کو ابھی تک 'غلام علی' پڑھتے آرہا تھا، اور آپ کو محترمہ کی جگہ محترم سمجھ رہا تھا!😁
صریر بھیا! غلام علی یا کنیز فاطمہ سمجھ سکتے ہیں۔ ہم سب انہی کے احسانوں کے زیرِ بار ہیں۔ لیکن سب سے عجیب تو میں ہوں --- نے بڑا ہنسایا۔
 

وجی

لائبریرین
جنگلی پن دکھا ہی بیٹھی ناں میں اپنا۔ اب مجھے کیا معلوم کہ وجی …… وجاہت سے بنا ہے یا وجیہا سے۔ وجی بھیا یا وجی بھنو، تم جو بھی ہو، تمہارے سلام کا جواب دیا ہے۔
طریقہ سلام تو یہ تھا کہ آپ بس السلام علیکم یا پھر وعلیکم السلام کہ دیں
اب سامنے والا ہے یا والی ، وجی ، وجاہت ، وجہیہ ہے یا کچھ اور اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
طریقہ سلام تو یہ تھا کہ آپ بس السلام علیکم یا پھر وعلیکم السلام کہ دیں
اب سامنے والا ہے یا والی ، وجی ، وجاہت ، وجہیہ ہے یا کچھ اور اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
ظاہر ہے ہم آپکے سلام کا جواب فوراً دیں گے ۔۔۔وعلیکم السلام وجی بھیا۔۔۔۔
 

Gulmaily

محفلین
طریقہ سلام تو یہ تھا کہ آپ بس السلام علیکم یا پھر وعلیکم السلام کہ دیں
اب سامنے والا ہے یا والی ، وجی ، وجاہت ، وجہیہ ہے یا کچھ اور اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
قسم سے کمال کرتے ہو بھیا۔ لکھتے ہو دعاؤں کی ضرورت ہے، ہم نے دعا دی تو طریقہ سمجھانے بیٹھ گئے۔ آپ آپ ہی فرمائیے کوئی بسورتے منہ سے مزید دعا کیسے کرے۔ بہرحال کئے دیتے ہیں، آپ کا راستہ آسان، سیدھا، مضبوط اور مصروف ہو۔
 

Gulmaily

محفلین
Top