مخلص انسان

محفلین
خراب ہوگیا ہو تو کسی مکینک کو دکھادیں ، ٹیونگ سروس ہوگی تو ٹھیک ہوجائے گا ۔۔۔۔ بس دو چار دن رواں کرنا پڑے گا ،آہستہ رفتار میں
 

یاز

محفلین
ڈیڑھ دو گھنٹے چلانے سے کیا دماغ مکمل طور پہ چل جائے گا یا اس سے بھی زیادہ چلانا پڑے گا؟
 

یوسف سلطان

محفلین
ژ سے شروع ہونے والے الفاظ
12631394_1040170436026353_9080407415576706301_n.jpg
 

یاز

محفلین
سچ تو یہ ہے کہ مجھے بالکل بھی علم نہ تھا کہ ژ سے اتنے سارے الفاظ شروع ہوتے ہیں۔ معلومات فراہم کرنے کا شکریہ جناب۔
 

یوسف سلطان

محفلین
ضروری چیز تو نہیں ، پر کچھ ڈونڈھ رہا تھا نیٹ پر تو یہ لغت (فیروز اللغات) ملی جس کا یہ صفحہ اوپر چسپاں کیا ہے ۔ اور صحیح کہا سارہ بہنا اور ناصر بھائی ان کا استمعال کچھ مشکل ہے ۔ بلکہ کچھ الفاظ پڑھنے میں بھی مشکل لگتے ہیں (مھجے) ، اور یاز بھائی اور سارہ بہنا شکریہ کی کوئی بات نہیں اس میں، چونکہ یہاں (اردو محفل) میں سیکھنے سیکھانے کا عمل ہے ، تو اگر کسی کے علم میں اضافہ ہو تو اس بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے میرے لئے ۔ مجھے بھی یہ جان کرتھوڑی سی حیرت ہوئی کہ یاز بھائی کو نہیں معلوم تھا اس حرف کے متعلق حالانکہ اپ تو اچھی بھلی ثقیل اردو لکھتے ہیں ۔ خیر! یہ کچھ اور الفاظ جو میں نے ڈھونڈے ہیں "ژ" سے شروع ہونے والے ۔


12718173_1041693889207341_661675812302326280_n_zpsfcakplnf.jpg

12715504_1041693912540672_5744404249962160368_n_zpsfvlp8dvy.jpg
 

یاز

محفلین
عین ممکن ہے کہ کسی اور زبان سے درآمد کئے گئے الفاظ ہوں،لیکن درآمد شدہ الفاظ بھی تو اردو کا حصہ بن جاتے ہیں کہ ہماری زبان کا دامن ایسے معاملات میں کافی وسیع ہے۔
 
Top