یوسف سلطان

محفلین
لوناصر بھائی اپ "ک " کھا گئے پورے کا پورا گھبراہٹ تو ہو گی نہ :heehee: مذاق برطرف ویسے یہ الفاظ استمعال کر سکتے ہیں نا ؟
 

ناصر رانا

محفلین
میں کیا میری مجال کیا کہ کوئی حکم جاری کروں۔ دراصل یار یہ اتنے عام الفہم الفاظ نہیں ہیں بلکہ چونکہ نادر الاستعمال ہیں اسلئےکسی بھی اہل زبان یا اہل علم کو تذبذب میں ڈال سکتے ہیں۔ اور جب گفتگو اتنے دشوار الفاظ میں ہو تو اصل مضمون دب جاتا ہے۔ اسلئے تقریباً متروک ہو گئے ہیں یہ الفاظ۔
دوسری بات یہ کہ یہ الفاظ فارسی کے ہیں، ہرچند کہ اردو زبان میں عربی اور فارسی کے بہت سے الفاظ مستعمل ہیں مگر اب ایسا اندھیر بھی نہیں ہے کہ اردو کے نام پر فارسی بولنے لگیں۔
 

یاز

محفلین
واہ واہ جناب۔ لڑی اور لڑکی کو مکس اپ کرنا کوئی آپ سے سیکھے۔ ذرا سوچیں! زیرِ نگرانی لڑی کی جگہ زیرِ نگرانی لڑکی۔۔ یا یہ لڑی نظرانداز کریں کی جگہ یہ لڑکی نظرانداز کریں۔ :biggrin:
 

ناصر رانا

محفلین
واہ واہ جناب۔ لڑی اور لڑکی کو مکس اپ کرنا کوئی آپ سے سیکھے۔ ذرا سوچیں! زیرِ نگرانی لڑی کی جگہ زیرِ نگرانی لڑکی۔۔ یا یہ لڑی نظرانداز کریں کی جگہ یہ لڑکی نظرانداز کریں۔ :biggrin:
ہاہاہاہا اول الذکر کا تو سوچ سکتا ہوں، بعد الذکر کا تو تصور بھی محال ہے۔:p
 
یہ کس قسم کی باتیں کر رہیں آپ لوگ لڑکی لڑکی ہوتی ہے اور لڑی لڑی ہوتی ہے لڑکوں کے نزدیک لڑکی سے منہ پھیر نا مشکل ہے لڑی جائے بھاڑ میں :)
 

یاز

محفلین
آپ نے تو خدا لگتی کہی ہے۔ دیکھنا تو لڑی کو ہی چاہئے، لیکن۔۔ لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے
 
بہت پہلے ہی اکشے کمار اور اجے دیوگن کی ایک فلم دیکھی تھی جس میں اکشے کمار وہ چمڑے کی عینک استعمال کرتا ہے جو گھوڑے کی آنکھوں پر لگائی جاتی ہے آج کل کے لڑکوں کو بھی ایسی ہی عینک کی ضرورت ہے
 

یاز

محفلین
تمام فساد سے بچنے کے لئے وہ عینک سب سے کارآمد ہو گی جو ہوائی جہاز میں سونے کے لئے مہیا کی جاتی ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
توبہ کریں جی وہ عینک لگا کر تو ہول آتا ہے، عجب خیالات دل میں آتے ہیں۔ پھر یہ بھی اندیشہ ہوتا ہے کہ پائلٹ اگر بے ایمان ہوا توا ادھر ادھر بھٹکا کر لمبا روٹ نہ پکڑ لے زیادہ کرایہ وصولنے کے چکر میں، نطر رکھنی پڑتی ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
ثابت ہو گیا آج کہ میں کھسک گیا ہوں۔ جو جواب یہاں دینا تھا وہ کسی اور لڑی میں پوسٹ کر دیا وہاں بھی حمیرا بہنا کے مراسلے کے بعد کیا ہے، شکر ہے ابھی تک کسی نے نوٹ نہیں کیا۔
 
چین کی سانس لیں ناصر بھائی میں نے نوٹ کر لیا تھا لیکن کہا کچھ نہیں ایک نیا اور چار پرانے والی لڑی میں ہے وہ مراسلہ
 

ناصر رانا

محفلین
حیرانگی تو مجھے بھی ہوئی تھی اپنا جواب وہاں دیکھ کر، لیکن اس سے زیادہ حیرت جب ہوئی جب کسی نے کچھ کہا ہی نہیں۔
 
Top