سیما علی

لائبریرین
یہ بات تو اچھی ہے مگر ایک لائن بعد آتی۔
بس بھیا ملک کے معاملے میں ہر محب وطن جذباتی ہوجاتا ہے۔۔ہم بھی صبح جاکر اپنا حصہ ڈال آئے
اپنے حصے کا کنکر ماریں ۔ہاتھی کے مرنے کا ۔فیصلہ رب کعبہ کے سپرد کردیں ۔۔
IMG-2068.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 433 ووٹ لیکر آگے، ہیں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ۔۔ قومی اسمبلی حلقہ 194 لاڑکانہ ۔۔جے یوآئی کے راشد محمود سومرو 105ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹھٹھہ گئیں تھیں ثمرین ووٹ ڈالنے ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہتر ہے کہ آئین میں ایک مخصوص کوٹہ ایسٹبلشمنٹ کا رکھ دیا جائے۔ تاکہ قانون میں رہتے ہوئے وہ انتخابات کا رخ بدل سکیں ہر مرتبہ بے چاروں کو قانون کی دھجیاں اڑانی پڑتی ہیں۔
 

عظیم

محفلین
ٹھٹھہ گئیں تھیں ثمرین ووٹ ڈالنے ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

جواب نہیں ہمارا بھی!! ٹھٹھہ جانے کے بعد اس لڑی کی ٹرین الٹا کیوں چلنے لگی؟ اور حیرت ہے کہ چار مراسلوں کی سواریاں بھی الٹی ٹرین میں سفر کرتی رہیں!
 

عظیم

محفلین
حلوے کا چمچ بھی ہو ساتھ تو اچھا ہے، یہاں ترتیب تو خراب ہوتی ہی رہتی ہے مگر چائے کی پیالی ملتی رہنا چاہیے
 
دوحہ قطر بھی دیکھنے کی چیز ہے ۔ فٹ بال کا عالمی میلہ جس سج دھج سے یہاں بپا ہوا،اُس سے تو اِس کی شان ہی نرالی ہوگئی مگر مجھے یوٹیوب کے توسط سے پتاچلا کہ کبھی یہ بھی سیدھاسادہ اور عام سا شہر تھا۔۔۔۔۔
 
’’ڈاچی‘‘ویسے تو اونٹنی کو کہتے ہیں اور اِس نام سے پاکستان میں ایک پنجابی فلم بھی بن چکی ہے اور اوپندر ناتھ اشک کی کہانیوں کی ایک کتاب کا نام بھی یہی ہے مگر یہ کہنا چاہتاہوں کہ ںریختہ ڈکشنری نے وضاحت سے کام لیتے ہوئے ڈاچی کامطلب اونٹنی اور وہ بھی درمیانی عمر کی اونٹنی بتایا ہے۔۔۔۔۔
سچی بات تو یہ ہے کہ ریختہ نے اُردُو اورانٹر نیٹ نے دیگر زبانوں کے علمی خزانے بلکہ مخازن اور منابع ایسے عام کردئیے ہیں کہ بس ، ذرا گردن جھکائی دیکھ لی تصویر ِ یار۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
ذرا دیکھتے ہیں الیکشن کے بعد حالات کی ڈاچی کس کروٹ بیٹھتی ہے۔جس کروٹ بھی یہ بیٹھے اللہ کرے ملک و قوم کے لیے باعثِ راحت و تسکینِ جاں اور دائمی امن و اماں ہو،آمین۔
 
رموزِ اوقاف کی پابندی کرلی جائے تو ہماری عبارتیں بیکار کی ریاضتیں نہ رہیں۔۔۔املا کے بعد دوسری اہم چیز میرا خیال ہے رموزِ اوقاف کی پابندی ہی ہے، واللہ اعلم۔
 
’’ہاوڑہ برج ‘‘۔فلم میں کئی گانے تھے ، جن کے موسیقار اوپی نیر صاحب تھے مگر مجھے یہ سارے گانے بکواس اور صر ف ایک نغمہ اچھالگا:ٰ’’۔ آئیے مہرباں ، بیٹھئے جانِ جاں ،شوق سے لیجیے، عشق کے امتحاں‘‘ آشابھوسلے نے یہ ترانہ جس طرح لہک کر گایا ہے اور مدھوبالا نے جیسے لہرا کر اِسے چشم و نگاہ کی زینت بنایا ہے اور اسکرپٹ رائٹر نے جو موقع و محل دکھایا ہے تو بس اِن سب نے مل کر ماضی کے اُن لمحوں کو اور وقت کے اُس دھارے کو جکڑ کر تصورسے جیسے باندھ ہی دیا ہو۔۔
 
آخری تدوین:
زباں پہ درد بھری داستاں چلی آئی ۔۔۔۔۔
ز ۔۔۔۔۔۔پر نجانے کیوں مجھے مکیش کا گایا یہ گیت یاد آجاتا ہے حالانکہ ایک بارپہلے بھی اس کے بول لکھ کر جانے الٹی کہ سیدھی گنگا کی موجوں کے حوالے کرچکا ہوں مگر یہ بول بہتے بہتے بہتے بہتے میرےہی خریطہ ٔ یاد میں آپڑتے ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top