الف عین

لائبریرین
دکن سے علیگڑھ کتنا طویل سفر ہے ۔
ڈور سیدھی باندھ کر ناپیں تو شاید تیرہ سو کلو میٹر ہو، متھرا تک ہم ٹرین سے آئے، وہ فاصلہ 1515 کلو میٹر تھا، وہاں بھانجا کار لے کر آ گیا تھا، یہ فاصلہ گھر تک 80 کلو میٹر تھا
 
عظیم

محفلین
ذرا سا یاد ہے کہ میں نے پاکستان میں صرف ایک بار ہی ٹرین پر سفر کیا ہوا ہے، اپنی دادی اماں کے ساتھ، وہ بسوں میں سفر کرنا پسند نہیں کرتی تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہو جاتی تھی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈور سیدھی باندھ کر ناپیں تو شاید تیرہ سو کلو میٹر ہو، متھرا تک ہم ٹرین سے آئے، وہ فاصلہ 1515 کلو میٹر تھا، وہاں بھانجا کار لے کر آ گیا تھا، یہ فاصلہ گھر تک 80 کلو میٹر تھا
راستہ طویل ہے کافی ۔ متھرا سے ایک مصرع کسی کا ذہن میں آیا ۔
سمت کاشی سے چلا جانب متھرا بادل
 
سیما علی

لائبریرین
ذرا سا یاد ہے کہ میں نے پاکستان میں صرف ایک بار ہی ٹرین پر سفر کیا ہوا ہے، اپنی دادی اماں کے ساتھ، وہ بسوں میں سفر کرنا پسند نہیں کرتی تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہو جاتی تھی
زبردست یہ تو ۔ہم نے بھی ایک بار ہی ٹرین کا سفر کیا ہے پاکستان میں اور وہ بھی لاہور کا لیکن پھر توبہ کر لی ۔واپسی پھر جہاز سے ہوئی ۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 
وجی

لائبریرین
ڈور سیدھی باندھ کر ناپیں تو شاید تیرہ سو کلو میٹر ہو، متھرا تک ہم ٹرین سے آئے، وہ فاصلہ 1515 کلو میٹر تھا، وہاں بھانجا کار لے کر آ گیا تھا، یہ فاصلہ گھر تک 80 کلو میٹر تھا
سیدھی ٹرین سے جائیں تو کراچی اور لاہور کے درمیان بھی فاصلہ کوئی چودہ سو کلومیٹر بنتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
شاید ہم نے بھی ٹرین سے اتنا لمبا سفر دس بارہ سال بعد ہی کیا ہے، مگر علی گڑھ جہاز سے نہیں جا سکتے ۔ دہلی سے پھر سڑک سے جانا پڑتا ہے۔ پہلے تو بہن خود ہی کار بھجوا دیتی تھیں۔ اب کار بیچ دی ہے انہوں نے۔ اس لئے ہم بھی دہلی نہیں گئے۔ مگر پھر بھی متھرا تو گاڑی بھجوا ہی دی
 
عظیم

محفلین
صبج سے کوشش کر رہا ہوں کہ یہاں کا چکر لگا لوں، اب الحمد للّہ حاضری لگانے آ ہی گیا ہوں، السلام علیکم
 
Top