الف عین

لائبریرین
صحیح بات تو یہ ہے کہ اب کبوتر بازی کا رواج ہی نہیں رہا، اس لئے کبوتروں کی اقسام کے بارے میں جاننے والے لوگ ہی نہیں رہے!
 

سیما علی

لائبریرین
صحت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے روزہ !!!! ہمیں اللہ پاک سے توفیق مانگنی چاہیئے کہ ہم رمضان المبارک میں خصوصاََ اور پورے سال عموماََ روزہ رکھ کر صحت مند رہیں۔۔۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔۔
 

عظیم

محفلین
طبیعت تو واقعی درست ہو جاتی ہے روزوں سے، لیکن بچے ماشاء اللہ باہر کے چکر لگوا لگوا کر برا حال کر دیتے ہیں!
 

سیما علی

لائبریرین
غم ہمیں بہت رہتا تھا جب گھر کے پکے ہوئے کھانے پر رضا باہر کے برگر کو فوقیت دیتے ،پر اُس دن سب سے زیادہ خوشی ہوئی جب ہمارے لینڈ کرتے ہی فرمائش ہوئی !!!!!!ماں گھر پہنچ کر ارہر کی دال اور چاول بنائیے گا ۔۔۔وہی چیز جس سے ملک میں رہتے ہوئے چڑ تھی پردیس میں اچھی لگنے لگی!!!!!!
 

عظیم

محفلین
فقط موٹر سائیکل پر چکر لگانے کا شوق ہے میرے ایک دو سال کے بھتیجے کو، وہ ماشاء اللہ مجھے دیکھتے ہی کہنے لگتا ہے کہ باہر چلیں، اور پھر ایک آدھ بار سے خوش بھی نہیں ہوتا، بار بار بس باہر ہی لے کر پھرتے رہو
 

سیما علی

لائبریرین
قد میں اتنے چھوٹے کیسے بادشاہِ وقت ہوتے ہیں ہم سے بار بار اپنی پسند کے کام کراتے ہیں عظیم میاں اور ہم بھی کیسی ہنسی خوشی اُنکے حکمِ نادر شاہی مان کر خوش ہو رہے ہوتے ہیں !!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
واقعات غیب کی خبریں اللّہ تعالیٰ نےرسول اکرم ﷺ کو وحی کے ذریعے دیں !!!قرآن مجید نے بعض ایسی قوموں کے حالات بیان کئے جن کا نام ونشان مٹ چکا تھا اور قصہ پارینہ بن چکے تھے۔
 
Top