عظیم

محفلین
سردیوں کا موسم بس جانے ہی والا ہے، اور ساتھ میں شاید مچھلی کا بھی۔ آج کل ویسے فرائی فش کی بجائے جو کوئلوں پر بنتی ہے اس کا رواج زیادہ ہے
 

سیما علی

لائبریرین
عظیم میاں ہماری بیٹی کے پاس جو طوطا ہے وہ ٹیلیفون کی رنگ ٹون بجا لیتا ہے اور پڑوس میں لڑائی کروا دیتا ہے بار بار فون کی گھنٹی بجاتا ہے ۔۔اور پڑوس میں آپس میں میاں بیگم کو کہہ رہے ہوتے ہیں فون کیوں نہیں اُٹھا رہیں اتنی دیر سے بج رہا ہے ۔۔سبین کو ایک دن پڑوس میں جاکر بتانا پڑا کہ یہ ہمارا مٹھو کرتا ہے ۔دوسری شرارت وہ یہ کرتا ہے کہ کون ہے کون ہے کی رٹ لگا تا ہے اور آنے والا اپنا نام بتا بتا کے تھک جاتا ہے ۔۔۔۔🤣🤣
 

عظیم

محفلین
فرض کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی خیال رکھنا چاہیے، کسی خاص دن میں کسی خاص سورت کی تلاوت بھی شاید نفلی عبادات میں ہی شمار ہو گی
 

سیما علی

لائبریرین
کار جہاں دراز ہے ۔۔قرۃالعین حیدر کا ناول ہے
اسے کبھی دستاویزی تو کبھی سوانحی ناول کہا گیا۔۔
 

عظیم

محفلین
گرمی میں ٹھنڈی ہوا کے لیے ائیر کولر کو ٹھیک کرانا ہے اب، صرف تار ہی جلی ہوئی ہے۔ شاید خود ہی بدل سکوں!
 

سیما علی

لائبریرین
لاہور میں تو گرمی بھی بہت ہوتی ہے ۔۔ہماری بہو لاہور کی ہیں !ہمیشہ کہتی ہیں ۔آنٹی لاہور میں تو اتنی گرمی ہوتی ہے کہ لگتا ہے اون میں رہتے ہیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

عظیم

محفلین
میرا خیال ہے کہ بس برسات کا مہینہ تھوڑا سخت ہوتا ہے۔ باقی تو الحمد للہ ٹھیک ہی رہتا ہے کہ راتیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ بس برسات کا مہینہ تھوڑا سخت ہوتا ہے۔ باقی تو الحمد للہ ٹھیک ہی رہتا ہے کہ راتیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں
نہیں ہمیں لگتا ہے کہ انگلینڈ کی سردی کے بعد طیبہ کو لاہور بہت گرم لگتا ہے ۔۔اگست میں گرم ہوتا ہے لاہور ۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
واقعى حساب کتاب سے زندگى گذارنا مشکل کام ہے۔ بےحساب محبتيں، عبادتيں اور مثبت کام انسان کو بےحساب سکون اور اطمينان بخشتے ہيں۔
 

سیما علی

لائبریرین
يا اللہ! ہم سب کی دعائیں اور ہماری عبادتیں اپنی بارگاہ ميں قبول فرما اور ہمارے گناہ بخش دے!آمین
یارب العالمین!!!!
 
Top