حالات کچھ یوں ہیں کہ موصوف نومبر ، 2017 سے فورم پہ ہیں، موجودہ مراسلات 85 کے قریب۔۔۔ اور شکایات بہت سی۔ ہم تو چکرا کر رہ گئے ہیں کہ ایسے میں ان کے تعارف کی لڑی کہاں تلاش کریں۔ خود سے شروع کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے کہیں ہم ہی نہ دھر لئے جائیں بنا جرم کے۔
شاید یہ میرے بارے کہا آپ نے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طوطے کیسے ہیں بٹیا سارے 🐦🦜🦜🦜🦜🦜🦜🦜
عجب یہ ہوا کہ کل صبح ایک طوطے کو مرا ہوا پایا کل پنجرے میں۔ نہ تو اس پر کسی تشدد کے نشانات نظر آئے کہ شاید کسی دوسرے طوطے سے جھگڑا ہو گیا ہو۔ اور نہ ہی بھوک کی وجہ سے تھا کیونکہ دانہ پانی موجود تھا۔ دل ہی دکھ گیا۔ :cry:
 
سیما علی

غمگین تو نہیں ہوگیا تھا بیچارا۔۔۔
پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم
 
سیما علی

لائبریرین
گھر جو بنایا گیا کرۂ ارض پر پہلا وہ کعبة اللہ ہے۔ پہلا گھر یہ زمین پر اللہ کا گھر تھا جو فرشتوں کی مدد سے حضرت آدم ؑ نے بنایا۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
سیما علی

لائبریرین
نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
واقعی روايتى روش سے ہٹ کر کام کرنا آسان نہيں مگر تغير کو روکنا بھى کسى کے بس ميں نہيں_ اس ليے دل کو بےجا ڈرانے کى ضرورت نہيں۔
 
آخری تدوین:
Top