اے گنگنانے والو

نکتہ ور

محفلین
گنگنانے سے انسان ذہنی سکون محسوس کرتا ہے تو یہ بتائیں کہ آپ کب گنگناتے ہیں فارغ بیٹھے ہوئے، ڈرائیونگ کرتے ہوئے، نہاتے ہوئے، باورچی خانے میں یا کسی اور وقت؟
اور اگر چاہیں تو یہ بھی بتا دیں کہ کیا گنگناتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ اس طرح کے ذاتی قسم کے سوالات پوچھیں گے تو پھر آپ کو کون بتائے گا کہ ہم کیا گنگناتے ہیں، کب گنگناتے ہیں؟ اور کیوں گنگناتے ہیں۔
آپ کو نہیں معلوم، شاہ جی بہت پہنچے ہوئے ہیں اور ان کی باتیں ان سے بھی زیادہ پہنچی ہوئی ہیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آپ کو نہیں معلوم، شاہ جی بہت پہنچے ہوئے ہیں اور ان کی باتیں ان سے بھی زیادہ پہنچی ہوئی ہیں۔
ہمیں نہیں معلوم تو پھر کسے معلوم ہوگا؟ ہم سمجھتے ہیں کہ شاہ جی کی علو مرتبت کو محفلین میں ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، آپ کو پتا ہے ابھی حال میں انہوں نے ہمیں ڈوبنے سے بچایاتھا۔ کیا ایسا کوئی تجربہ آپ کو بھی ہوا ہے؟
 
نکتہ ور

محفلین
اب کون گنگنا نارے یہاں پر
اپنا بتائیں نا یہاں پر یا کہیں اور کہاں گنگناتی ہیں؟
بھائی جی یہ ہم صرف اپنا دل رکھنے کو گنگناتے ہیں:blush3:
ڈیوٹی بور کرنے والی ہے کیا؟
شمشاد فارقلیط رحمانی آپ دونوں بھی تو بتائیں نا
 
شمشاد

لائبریرین
میں عام طور پر تو کچھ بھی نہیں گنگناتا۔
ہاں کبھی کبھار کوئی جانی پہچانی غزل چلتے پھرتے سُن لوں تو اس کے بول کچھ دیر لبوں پر رہتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل ایک پنجابی گانا زبان پر آتا رہتا ہے :

تیری کنکاں دی راکھی مُنڈیا
میں نئیؤں بہندی
 
مقدس

لائبریرین
لولزز بھائی میں گنگناؤں تو میری خیر نہیں
پھٹے ہوئے ڈھول جیسی آواز میں گنگنا کر جوتے نہیں کھانے
ہی ہی ہی ہی
 
نایاب

لائبریرین
گنگنانے سے انسان ذہنی سکون محسوس کرتا ہے تو یہ بتائیں کہ آپ کب گنگناتے ہیں فارغ بیٹھے ہوئے، ڈرائیونگ کرتے ہوئے، نہاتے ہوئے، باورچی خانے میں یا کسی اور وقت؟
اور اگر چاہیں تو یہ بھی بتا دیں کہ کیا گنگناتے ہیں۔

کہیں بھی کسی بھی وقت ۔۔۔ لبوں پہ اس کی یاد گنگناہٹ کی صورت پھیل جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔" پل پل دل کے پاس تم رہتی ہو "
 
زبیر مرزا

محفلین
زیرِلب ہی گنگنا سکتے ہیں :)
1- تُساں نُوں مان وطناں دا اسی آ یارپردیسی
2- دیپک راگ ہے چاہت اپنی
3- ہم نے دیکھی ہے ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
 
Top