فراز اے عشق جنوں پیشہ - احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
اس دھاگے پر احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے منتخب کلام ان تمام اراکین جانب سے رکھا جا سکتا ہے جن کے پاس یہ کتاب موجود ہے۔
یہ دھاگہ شاید اس کتاب کو برقیانے میں بھی ممد ثابت ہو۔ بجائے مختلف دھاگوں میں بکھرے ہوئے کلام کو جمع کرنے کے اسی ایک دھاگے سے اکٹھا کرنا سہل تر ہو گا۔
چونکہ میرے پاس فی الوقت یہ کتاب موجود نہیں لہٰذا اپنی طرف سے معذرت شامل کر کے کے ساتھ اس دھاگے کا آغاز کئے دیتا ہوں۔
 
یہ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے مگر کتاب نہ ہونے کا عذر لنگ کیوں پیش کیا ;)

کم از کم چھ غزلیں تو یہاں پوسٹ کی ہی جا سکتی تھیں نہ اور امید واثق ہے کہ آج ایک اور غزل پوسٹ ہو جائے گی۔

میں کتاب کا مقدمہ آہستہ روی سے لکھنے کا سوچ رہا ہوں۔
 
بہت خوب! تو پھر پہلے مقدمہ لکھیں اور اس کے بعد غزلیں۔
میں نے بھی سوچا تھا کہ وہ چھے غزلیات یہاں کاپی کار دیتا ہوں مختلف دھاگوں سے اٹھا کر لیکن پھر اس لئے چھوڑ دیا کہ جنہوں نے پہلے پوسٹ کی ہیں انہی کا حق ہے۔ یا اگر اصل پوسٹ کے حوالے کے ساتھ پوسٹ کر دوں تو کیسا ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور میں آپ سب کا لکھا پڑھنے کا سوچ رہی ہوں۔ نیک ارادے ہیں آپ لوگوں کے۔ آپ لوگ پوسٹ کرتے جائیں۔۔میں پڑھتی جاؤں گی ساتھ ساتھ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میں کتاب کا مقدمہ آہستہ روی سے لکھنے کا سوچ رہا ہوں۔

سن لیں قبلہ، محترم فرما گئے بین السطور کہ زیادہ توقعات مت رکھنا۔ باقی اب آپ ہی رہ گئے ہیں یہاں پوسٹ کرنے والے، کیوں کہ دوسرے تو

اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔:)

۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ فرحت! میں بھی آپ کی طرح محض قاری ہی ہوں کہ فی الحال یہ کتاب نہیں ہے میرے پاس۔
اور وارث صاحب فکر نہ کریں میں اتنی آسانی سے نہیں‌چھوڑنے والا محب صاحب کو یہ دیکھئے کیا لکھا ہے میں نے ان کو جواب میں:
بہت خوب! تو پھر پہلے مقدمہ لکھیں اور اس کے بعد غزلیں۔
ویسے بھی کتاب کی ترتیب میں‌مقدمہ پہلے آتا ہے۔
 
سن لیں قبلہ، محترم فرما گئے بین السطور کہ زیادہ توقعات مت رکھنا۔ باقی اب آپ ہی رہ گئے ہیں یہاں پوسٹ کرنے والے، کیوں کہ دوسرے تو

اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔:)

۔

وارث ویسے آپ کہیں تو آپ کو بھی نہ یہ کتاب بھیج دی جائے اس طرح آپ سے توقعات وابستہ ہو جائیں گی :)

اور بین السطور اس لیے لکھا ہے کچھ سمجھ جائیں گے کچھ سمجھاتے جائیں گے اور کچھ نہ کچھ ہوتا رہے گا ، کتاب نہ سہی کتاب کی باتیں ہی سہی۔
 
شکریہ فرحت! میں بھی آپ کی طرح محض قاری ہی ہوں کہ فی الحال یہ کتاب نہیں ہے میرے پاس۔
اور وارث صاحب فکر نہ کریں میں اتنی آسانی سے نہیں‌چھوڑنے والا محب صاحب کو یہ دیکھئے کیا لکھا ہے میں نے ان کو جواب میں:

ویسے بھی کتاب کی ترتیب میں‌مقدمہ پہلے آتا ہے۔

فاتح ،

آپ کے موڈ جو اس وقت معصومانہ ہوا ہے دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ مقدمہ لکھ ہی ڈالوں ;)

پیوستہ رہ محب سے امیدِ مقدمہ رکھ ( روح اقبال تو ہماری قومی روح ہے سو شرمندگی کی قطعی حاجت نہیں (
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث ویسے آپ کہیں تو آپ کو بھی نہ یہ کتاب بھیج دی جائے اس طرح آپ سے توقعات وابستہ ہو جائیں گی :)

اور بین السطور اس لیے لکھا ہے کچھ سمجھ جائیں گے کچھ سمجھاتے جائیں گے اور کچھ نہ کچھ ہوتا رہے گا ، کتاب نہ سہی کتاب کی باتیں ہی سہی۔

محب جس برق رفتاری سے یہ کتاب برقیائی جارہی ہے، ناشر بیچارہ تو روئے گا اپنے نصیبوں کے خرمن پر اس برق پاشی سے۔ مثلاً ابھی دو دن پہلے میں نے یہ کتاب نکلوا کر واپس رکھوا دی کہ پڑھنے کو تو مل ہی جائے گی محفل پر، اور اسکی جگہ کوئی اور کتاب لے آیا۔

۔
 
فاتح

لائبریرین
بجھا ہے دل تو غمِ یار اب کہاں تو بھی
بسانِ نقش بہ دیوار اب کہاں تو بھی

بجا کہ چشمِ طلب بھی ہوئی تہی کیسہ
مگر ہے رونقِ بازار اب کہاں تو بھی

ہمیں بھی کارِ جہاں لے گیا ہے دور بہت
رہا ہے درپئے آزار اب کہاں تو بھی

ہزار صورتیں آنکھوں میں پھرتی رہتی ہیں
مری نگاہ میں ہر بار اب کہاں تو بھی

اُسی کو وعدہ فراموش کیوں کہیں اے دل!
رہا ہے صاحبِ کردار اب کہاں تو بھی

مری غزل میں کوئ اور کیسے در آئے
ستم تو یہ ہے کہ اے یار! اب کہاں تو بھی

جو تجھ سے پیار کرے تیری لغزشوں کے سبب
فراز ایسا گنہگار اب کہاں تو بھی​
اصل پوسٹ بذریعہ جیہ
 
فاتح

لائبریرین
دیوانگی خرابئ بسیار ہی سہی
کوئ تو خندہ زن ہے چلو یار ہی سہی

وہ دیکھنے تو آئے بہانہ کوئ بھی ہو
عذر بیمار پرسئ بیمار ہی سہی

رشتہ کوئ تو اس سے تعلق کا چاہیے
جلوہ نہیں تو حسرتِ دیدار ہی سہی

اہلِ وفا کے باب میں اتنی ہوس نہ رکھ
اس قحط زارِ عشق میں دو چار ہی سہی

خوش ہوں کہ ذکرِ یار میں گزرا تمام وقت
ناصح سے بحث ہی سہی تکرار ہی سہی

شامِ اسیری و شبِ غربت تو ہو چکی
اک جاں کی بات ہے تو لبِ دار ہی سہی

ہوتی ہے اب بھی گاہے بگاہے کوئ غزل
ہم زندگی سے بر سرِ پیکار ہی سہی

اک چارہ گر ہے اور ٹھکانے کا ہے فراز
دنیا ہمارے درپئے آزار ہی سہی​
اصل پوسٹ بذریعہ جیہ
 
فاتح

لائبریرین
دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے

اب کے جانے کا نہیں موسمِ گر یہ شاید
مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے

عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟
کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے

کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب
کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے

تم بھی پاگل ہو کہ اُس شخص پہ مرتے ہو فراز
ایک دنیا کی نظر جس پہ جمی رہتی ہے
ص-156
اصل پوسٹ بذریعہ امید اور محبت
 
فاتح

لائبریرین
خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں
تمام شہر لئے چھتریاں تھا رستے میں

بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت
کہ جس کے ہونٹوں سےجھڑتےتھے پھول ہنستے میں

کہاں کے مکتب ومُلّا ، کہا ں کے درس و نصاب
بس اک کتاب ِمحبت رہی ہے بستے میں

ملا تھا ایک ہی گاہک تو ہم بھی کیا کرتے
سو خود کو بیچ دیا بے حساب سستے میں

یہ عمر بھر کی مسافت ہے دل بڑا رکھنا
کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں

ہر ایک در خورِ رنگ و نمو نہیں ورنہ
گل و گیاہ سبھی تھے صبا کے رستے میں

ہے زہرِ عشق، خمارِ شراب آگے ہے
نشہ بڑھاتا گیا ہے یہ سانپ ڈستے میں

جو سب سے پہلے ہی رزمِ وفا میں کام آئے
فراز ہم تھے انہیں عاشقوں کے دستے میں​
ص- 128
اصل پوسٹ بذریعہ امید اور محبت
 
محب جس برق رفتاری سے یہ کتاب برقیائی جارہی ہے، ناشر بیچارہ تو روئے گا اپنے نصیبوں کے خرمن پر اس برق پاشی سے۔ مثلاً ابھی دو دن پہلے میں نے یہ کتاب نکلوا کر واپس رکھوا دی کہ پڑھنے کو تو مل ہی جائے گی محفل پر، اور اسکی جگہ کوئی اور کتاب لے آیا۔

۔

آہستہ وارث ، حقوق ادبیہ کے حمایتی نہ سن لیں کہیں ورنہ آ جائیں گے کہیں سے حقوق کی پامالی کا دکھڑا لے کر اور ہماری کتاب اور شاعری دونوں جائیں گے کام سے
 
فاتح

لائبریرین
ایں خیال است و محال است و جنوں است :)

اگر مصرعہ غلط لکھا گیا ہے تو معذرت خواہ ہوں لیکن ذہن میں ایسے ہی آیا ہے۔

مصرع تو درست ہی ہے سوائے آخری "است" کے۔
لیکن ابھی دیکھئے گا آتے ہی ہوں گے محب صاحب فراز کی غزل کے ساتھ :grin:
 
Top