اختر شیرانی اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئے؟ - اختر شیرانی

کاشفی

محفلین
غزل
(اختر شیرانی)

اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئے؟
وہ عمر کیا ہوئی، وہ زمانے کدھر گئے؟

تھے وہ بھی کیا زمانے کہ رہتے تھے ساتھ ہم
وہ دن کہاں ہیں اب وہ زمانے کدھر گئے؟

ہے نجد میں سکوت ہواؤں کو کیا ہوا
لیلائیں ہیں خموش دوانے کدھر گئے؟

صحراء و کوہ سے نہیں اٹھی صدائے درد
وہ قیس و کوہ کن کے ٹھکانے کدھر گئے؟

اجڑے پڑے ہیں دشت غزالوں پہ کیا بنے
سوتے ہیں کوہسار دوانے کدھر گئے؟

دن رات میکدے میں‌گزرتی تھی زندگی
اختر وہ بے خودی کے زمانے کدھر گئے
 

کاشفی

محفلین
ارے ارے ارے ۔ یہ دشنام پر مبنی القاب ۔۔ خیریت ؟؟ ایسا کیوں ؟؟

آپ کی مرضی آپ اسے دشنام کہیں یا کچھ اور کہیں۔۔۔تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے کچھ کہا تھا آپ اسے دشنام آمیز سمجھ اور کہہ رہے ہیں۔۔سبحان اللہ۔ خوش رہیں۔
 
Top