ایک ہچکی اور بس

عسکری

معطل
میں آج واپس آ رہا تھا تو ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچ رہا تھا کہ یار پچھلے مہینے کے پیسے اور اس مہینے کے بھی جیب میں پڑے ہیں 12 ہزار کچھ سو ریال ان کو کہیں رکھ دوں جا کر ایسا نا ہو گر جائیں یا ادھر ادھر ہو جائیں بٹوے سے ۔کیونکہ اب میری سیلری بنک اکاؤنٹ کی بجائے پے رول کارڈ سے اے ٹی ایم سے نکلتی ہے تو اسے وہاں رکھا نہیں جا سکتا میرا اکاؤنٹ بلاک ہوا تو میں نے دوسرا نہیں کھلوایا ۔ ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ مجھے ہچکی آئی پھر ایک کے بعد دوسری آتی گئی تو میرے دماغ میں خیال آیا ایک دن ایسی ایک ہچکی آئے گی اور سب ختم نا یہ پیسے نا یہ سانسیں نا یہ باتیں نا کام کاج نا گاڑی نا گھر سب مٹی میں مل جائے گا میرے لاکھوں روپے ایسے پڑے رہے ہیں گے ۔ ان سوچوں نے ناک میں دم کر دیا پر جان نہیں چھوڑ رہی حتی کہ سر میں درد ہو گیا ہے میرے اب ۔ہم لوگ صرف ایک ہچکی کے سہارے زندہ ہیں
 
نایاب

لائبریرین

محترم بھائی
اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے سدا آمین
"دیر آید درست آید "
بٹوے پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں ۔ اپنا بوجھ میری جانب منتقل کر دیں ۔
سر درد ختم ہچکی بند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
اب مجھے پیسے جمع کرانے سے زیادہ ہچکی کی ٹینشن کھائے جا رہی ہے کیا زمانہ آ گیا ہے یار :oops:
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی
یہ گانا سنو
" کی دم دا بھروسہ یار "
شمشاد بھائی اور میری بات پر عمل کرو ۔
ساجد بھائی کی بات بھی قابل غور ہے ۔
بس اگلی ہچکی سے پہلے قدم اٹھا لو ۔ ہچکی بند
 
ساجد

محفلین
اور بہنوں کوبھی مت بھولیئےگاپلیز،،،بہنوں کوزیادہ ضرورت ہوتی ہے پیسوں کی۔
Pakistani دیکھ لو یار دنیا کتنی لالچی ہے فورا ہی پیسوں پر نظر آ گئی سب کی۔ تمہارا تو کسی کو خیال ہی نہیں۔ میں ہوں نا تمہارا بھائی۔ تم میرے پاس آ جاؤ پیسوں سمیت۔ میں تمہاری اور پیسوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر لوں گا۔:)
 
عسکری

معطل
لو سب کو ان 3 لاکھ کی پڑ گئی میرا کیا ہو گا کسی کو فکر نہیں اوکے بچو یہ پیسے بھی اسی اندھے کنویں میں جائیں گے جس میں گزشتہ 7 سال سے جا رہے ہیں :p
 
عسکری

معطل
Pakistani دیکھ لو یار دنیا کتنی لالچی ہے فورا ہی پیسوں پر نظر آ گئی سب کی۔ تمہارا تو کسی کو خیال ہی نہیں۔ میں ہوں نا تمہارا بھائی۔ تم میرے پاس آ جاؤ پیسوں سمیت۔ میں تمہاری اور پیسوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر لوں گا۔:)
بات پیسے کی تھی ہی نہیں ساجد بھائی پیسہ اتنا ملا کہ سوچ کیا کبھی ایسا ہو گا بڑوں نے بھی نہیں سوچا تھا بات ہے اس ہچکی کی جو آئی تھی ۔ ہم اپنی آمدن کا بمشکل 10 فیصد ہی خرچ کر پاتے ہیں باقی پڑا ہے اور شاید پڑا ہی رہے گا :(
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی ہم نے تو صدق دلی سے آپ کا بوجھ بٹانا چاہا تھا ۔ آپ نے پیسے کو اہمیت دی ۔ ہمارے پرخلوص جذبات کا اعتراف کرتے ہمیں " ریالوں " کا بوجھ اٹھانے کی سعادت حاصل نہ کرنے دی ۔ واقعی کیا زمانہ آ گیا ہے ۔ ؟
 
عاطف بٹ

میں نے بھی بہت صدق دل سے اس 'مبارک کرنسی' کا بوجھ اٹھانے کی پیشکش کی تھی مگر کیا کیا جائے کہ دنیا میں سچے جذبوں کی قدر ہی باقی نہیں رہی!
 
ساجد

محفلین
بات پیسے کی تھی ہی نہیں ساجد بھائی پیسہ اتنا ملا کہ سوچ کیا کبھی ایسا ہو گا بڑوں نے بھی نہیں سوچا تھا بات ہے اس ہچکی کی جو آئی تھی ۔ ہم اپنی آمدن کا بمشکل 10 فیصد ہی خرچ کر پاتے ہیں باقی پڑا ہے اور شاید پڑا ہی رہے گا :(
آ جاؤ پھر پاکستان میں شاپنگ اور دعوتوں پر اسے مل کر ختم کرتے ہیں۔:)
 
عاطف بٹ

محفلین
بات پیسے کی تھی ہی نہیں ساجد بھائی پیسہ اتنا ملا کہ سوچ کیا کبھی ایسا ہو گا بڑوں نے بھی نہیں سوچا تھا بات ہے اس ہچکی کی جو آئی تھی ۔ ہم اپنی آمدن کا بمشکل 10 فیصد ہی خرچ کر پاتے ہیں باقی پڑا ہے اور شاید پڑا ہی رہے گا :(
باقی 90 فیصد کی آپ فکر نہ کریں، ابھی آپ کا یہ بھائی زندہ ہے اور مجھے اپنے بھائی کا احساس سب سے زیادہ ہے۔ :)
 
Top