1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

چھٹی سالگرہ ایک کھیل چھٹی سالگرہ کے موقع پر

سیدہ شگفتہ نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2011

  1. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم

    ہر سال کی مانند اس بار بھی اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر کچھ نئے سلسلے آغاز کرنے کا ارادہ تھا انھی میں سے ایک یہ سلسلہ ہے ۔ اسے ایک مختصر سا کھیل کہہ لیں یا ایک مختصر سا تعلیمی کھیل کیونکہ اس کا آئیڈیا بنیادی طور پر محفل کے اسکول اور کھیل ہی کھیل کے زمرے میں جاری دو سلسلوں الف بے پے کا کھیل سے لیا گیا ہے ۔ کرنا یہ ہے کہ اردو حروف تہجی کے لحاظ سے کوئی بھی اچھی علمی تحقیقی بات یا اقوال زریں لکھنا ہیں ۔ یہ بات یا قول آپ کا اپنا بھی ہو سکتا ہے اور کسی بھی بزرگ ہستی یا مشہور دانشوران و شخصیات کا بھی ہو سکتا ہے ۔ یا آپ کے گھر کے کسی فرد یا دوست ، عزیز و رشتہ دار یا استاد کی کہی ہوئی کوئی اچھی بات یا نصیحت بھی ہو سکتی ہے۔

    اس کھیل میں شرکت کے لیے قوانین درج ذیل ہیں :

    1۔ اگر آپ کا اپنا قول ہے تو اپنا نام لکھیں ۔
    2۔ اگر آپ کا اپنا نہیں تو پھر صاحبِ قول کا نام لکھیں ۔
    3۔ اقوال لکھنے میں حروف تہجی کی ترتیب کو مد نظر رکھیں ۔
    4۔ ایک بار حروف تہجی کا اختتام ہو جانے کے بعد دوبارہ "الف" سے آغاز کر دینا ہے۔
    5۔ کسی کا قول نقل کرتے وقت اگر حوالہ دینا ممکن ہو تو حوالہ ضرور لکھیے ۔
    6۔ آپ کوئی ایسی نصیحت بھی لکھ سکتے ہیں جو آپ اپنے کسی دوست کو کی ہو :happy:

    (نوٹ : اگر آپ اس سلسلے کے حوالے سے کچھ تجویز دینا چاہیں تو خوش آمدید۔)

    چلیں پھر آغاز کرتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392


    ایک نا امید شخص ہر موقع پر مشکلات تلاش کر
    لیتا ہے اور ایک پُر امید شخص مشکلات میں بھی
    اچھے مواقع ڈھونڈ لیتا ہے۔


    (خیال : ونسٹن چرچل)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  3. ام نور العين

    ام نور العين معطل

    مراسلے:
    2,026
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    وعليكم السلام
    بہت عمدہ كھيل ہے۔

    ب = برائى كا بدلہ اچھائى سے دو

    حوالہ : ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ، قرآن عظيم : سورة فصلت ، آية 34
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  4. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    بہت شکریہ ام نور العین ۔

    پ :

    پاکستان کے مختلف حصوں کو باہم متحد ہو کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے تو اس کی سرکاری زبان ایک ہی ہو سکتی ہے اور وہ میری رائے میں اردو اور صرف اردو ہی ہے ۔

    خیال : قائد اعظم محمد علی جناح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کھیل تو اچھا ہے لیکن ہے بہت مشکل۔ ایک دفعہ بھی "الف، بے" ختم ہو جائے تو غنیمت ہے۔

    توبہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  6. حمزہ کاظمی

    حمزہ کاظمی محفلین

    مراسلے:
    229
    ٹماٹر بہت زیادہ نہیں کھانے چاہیییں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    ثمراتِ علم حاصل کرنا ہوں تو علم کو عمل کی ریاضت سے گذارنا ہو گا ۔


    (خیال : سیدہ شگفتہ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    شمشاد بھائی ، اس سلسلے میں کچھ بھی اچھی بات لکھی جا سکتی ہے اور سب شامل ہو سکتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اس ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ کہاں تک پہنچتا ہے ، میرا ارادہ اس کی ایک بکلٹ بنانے کا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جس نے خود کو پہچانا، اس نے اپنے رب کو پہچانا
    (من عرف نفسہ فقد عرف ربہ)

    میری معلومات کے مطابق یہ حضرت علی کا قول ہے۔ دوست تصحیح فرما سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    چینی کے برتن ایک خاص قسم کی مٹی سے بنائے جاتے ہیں اور وہ اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ ان کے سامنے سونے اور چاندی کے برتن بھی نگاہوں میں نہیں جچتے۔ ان کا رواج پہلے پہل چین میں ہوا تھا اس لیے اس قسم کے برتن چینی مٹی کے برتن یا صرف چینی کے برتن کہلائے جاتے ہیں ۔

    حوالہ : روزنامہ جنگ ، 4 مئی 2011ء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    حیا نصف ایمان ہے۔ (حدیث نبوی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  12. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    خوشیاں وہیں پروان چڑھتی ہیں جہاں اعتماد کے بیج کی آبیاری کی گئی ہو۔


    (خیال : جان ملٹن)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    دشمن کو مہربانی اور احسان سے جیتو۔

    (خیال : بابا فرید گنج شکر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ڈرو مظلوم کی بددعا سے کہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  15. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,022
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    روح میں ایسے اسرار شامل ہیں جنہیں کوئی مفروضہ کوئی قیاس آشکار نہیں کرسکتا۔ (خلیل جبران)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    زندگی کیا ہے؟ صرف وقت۔ یعنی اگر ہم وقت ضائع کرتے ہیں تو گویا زندگی برباد کرتے ہیں۔


    خیال : ہربرٹ اسپینر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  18. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    سچ سننے کی عادت ڈالو ، چاہے وہ تمہارے خلاف کیوں نہ ہو۔


    (خیال : شہید حکیم محمد سعید)
     
  19. حمزہ کاظمی

    حمزہ کاظمی محفلین

    مراسلے:
    229
    شمالی قطب پر پینگوئن نہیں ہوتے۔:cowboy::pumpkin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صبح سویرے اٹھنا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر