ایک پیغام ایک شعر کی صورت ۔۔ کسی کے نام۔۔۔ نیا سلسلہ

کاشفی

محفلین
چل اے ہمدم ذرا ساز طرب کی چھیڑ بھی سن لیں
اگر دل بیٹھ جائے گا تو اُٹھ جائیں گے محفل سے
(مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
کہہ گیا شمع سے پروانہ کہ ناممکن ہے
میں جلوں اور کلیجا رہے ٹھندا تیرا
(شاعر: مجھے معلوم نہیں)
 

کاشفی

محفلین
ہر خاروخس ہے وجد میں، ہر سنگ و خشت مست
کیا مےکشوں نے آ کے کہا خانقاہ میں

آشفتہ خاطری وہ بلا ہے کہ شیفتہ
طاعت میں کچھ مزا ہے نہ لذت گناہ میں
(نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ)
 

غ۔ن۔غ

محفلین

مجھے چھوڑ دے مرے حال پر، ترا کیا بھروسہ اے چارہ گر
یہ تری نوازشِ مختصر ، مرا درد اور بڑھا نہ دے
 

مغزل

محفلین
کروں گا کیا جو محبت میں ہوگیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا !!!
غلام محمد قاصر
 

مغزل

محفلین
رنگ و بو کے کتنے مردہ تجربے روشن ہوئے
یاد آئے دیکھ کر تجھ کو کئی پھولوں کے نام !
سلیم احمد ، مرحوم
 

غ۔ن۔غ

محفلین
حرارت ہے تیری قربت سے جتنی زندگی میں
تمازت اس قدر سورج کی کرنوں میں نہیں ہے

میں تیری ذات سے ہٹ کر کبھی دیکھوں کسی کو
کوئی لمحہ بھی ایسا میری سوچوں میں نہیں ہے

(محمداشرف کمال)
 
محمود احمد غزنوی کے نام
قال را بہ گزار مردِ حال شو
پیش مردِ کامل پامال شو
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
کیونکہ۔۔۔۔
اٹھ کے منزل ہی قریب آئے تو شائد کچھ ہو
شوقِ منزل تو مرا آبلہ پا ہو بیٹھا۔۔۔۔۔:(
 

کاشفی

محفلین
مری نجات کچھ ان واعظوں کے ہاتھ نہیں
بڑا کریم ہے جس کا گناہگار ہوں میں
(صبا اکبر آبادی)
 
ان کی جانب بھی کبھی اک نگاہ ڈالنا اے امیر شہر
چند ٹوٹی پھوٹی قبریں جو ہیں تیرے محل کے پیچھے
اپنے زرداری صاحب کے نام ہماری جانب سے پیغام
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تمھارے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے دل کی ہر تمنا تیرے پیار سے سجی ہے
تو سدا رہے سلامت تیرے دم سے ہر خوشی ہے

میری آرزو کی دنیا تیرے نام پر فدا ہے
تو صلہ میری وفا کا میرے پیار کا جہاں ہے
بڑی خوش نصیب ہوں میں تو شریکِ زندگی ہے
تو سدا رہے سلامت تیرے دم سے ہر خوشی ہے

میرے ساتھ تو رہے تو کوئی غم نہیں جہاں میں
تیرے پیار کی بدولت ہے بہا ر آشیاں میں
میرے پیار کے جہاں میں تیرے دم سے روشنی ہے
تو سدا رہے سلامت تیرے دم سے ہر خوشی ہے
 

مغزل

محفلین
قدم قدم پہ ملے اک نئی خوشی تم کو
اندھیری راہ میں مل جائے روشنی تم کو
مری دعا ہے خدا سے کہ کاش لگ جائے
مری حیات کے لمحوں کی ہر خوشی تم کو

نامعلوم
 
Top