اقتباسات ایک نو مسلم خاتون کی کتاب "طالبان کی قید میں " سے اقتباس

سید زبیر

محفلین
تيسرى دنيا كے مغرب سے مرعوب دانشورى بگھارنے والوں سے یوآنے رڈلی بہتر ہیں كم از كم جرات گفتار تو ركھتی ہیں۔سورۃ محمد ﷺ میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ
وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ‌كُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم ﴿٣٨
اگر تم اسلام سے پھر جاؤ گے تو اللہ اور لوگ لے آئے گا جو تم جیسے نہ نکلیں گے ۔
یہ ایک حقیقت ہے ۔ پیدائشی مسلمان اسلام کی نعمت کی قدر کریں یا نہ کریں اللہ تعالی اور لوگ لے ٓئے گا، سچے ،جرات مندِ ، خالص، بہادر۔اللہ کے سچے مطیع ، عاجز و فرماں بردار بندے ۔
بے شک بے شک دعا ہے اللہ کریم ہمیں سرکشی کی راہ سے دور رکھے اور اطاعت گذاری کی راہ پر چلنے کی استطاعت نصیب فرمائے (آمین)
 

رمان غنی

محفلین
پیارے بھائی! ایسا نہیں ہے۔ یہاں ہمارے بعض کا احباب کا مقصد صرف اور صرف اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف باتیں کرنا اور اسلام کو بدنام کرنا ہے۔ یہ مکالمہ، بحث مباحثہ صرف اور صرف اسی مقصد کے لئے کرتے ہیں۔ جاننے یا سمجھنے کے لئے ہرگز نہیں۔ جب یہ ایسے مباحثوں اور مکالموں میں ”لا جواب“ ہوجاتے ہیں تو راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں۔ اسی محفل میں ایسی بیسیوں مثالیں موجود ہیں۔
لہٰذا آپ انہیں ”مطمئن کرنے“ کی لاحاصل خواہش :D کے بغیر اگر اس مسئلہ کو واضح کرنا چاہیں تو ضرور لکھئے۔ اللہ آپ کو اجر دے گا اور بہت سے لاعلم محفلین کی دینی معلومات میں اضافہ بھی ہوگا۔
کچھ مصروفیت کے باعث اس کام میں کچھ تاخیر ہوگئی یوسف بھائی۔ ویسے میں نے اس دھاگے میں مفصل بحث ارسال کر دی ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/مرتد-کی-سزا-اسلامی-قانون-میں.58996/
 

حماد

محفلین
کیا یہاں اسلام چھوڑنے والوں کی کہانیاں بھی شئیر کی جا سکتی ہیں۔ میرے ایک دوست اپنی کہانی لکھ رہے ہیں۔ امید ہے لوگ پڑھنا چاہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھاگے کا عنوان "
ایک نو مسلم خاتون کی کتاب "طالبان کی قید میں " سے اقتباس" ہے اور ویسے بھی یہ اقتباسات کا زمرہ ہے۔
 
Top