اقتباسات ایک نو مسلم خاتون کی کتاب "طالبان کی قید میں " سے اقتباس

یوسف-2

محفلین
لا اکراہ فی الدّین۔۔۔ ۔دین میں کوئی جبر نہیں
کبھی اس آیت کا مطلب کسی تفسیر یا عالم دین سے پوچھا ہے؟؟؟
پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ نے منکرین زکوٰۃ سے جہاد کیوں کیا؟ جب دین میں کوئی ”جبر“ ہی نہیں تو جس کی مرضی زکوٰۃ دے نہ دے، کسی امیر کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ لوگوں سے زبردستی زکوٰۃ لے۔ :eek:
آپ کو اسلام پر تبصرہ کرنے کا تو بہت شوق ہوتا ہے، کبھی لکھنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں۔ اس آیت سے مراد یہ ہے کہ دین اسلام میں داخل ہونے کے لئے کسی پر جبر، زور زبردستی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ نہیں کہ جو اسلام قبول کرلے، دین اسلام میں داخل ہوجائے، وہ بھی اسلامی ریاست کے نظم و ضبط کی پابندیوں بہ معنی جبر سے آزاد ہوگا۔ لیکن یہ بات آپ کی سمجھ میں ذرا مشکل ہی سے آئے گی۔:p
 
نایاب

لائبریرین
محترم بہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرتد کی سزا موت کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
وَقَالَت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ﴿72﴾
ترجمہ: اور اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے اس پر دن کے وقت ایمان لاؤ اور شام کو انکار کر دو تاکہ وہ (شکوک و شبہات میں مبتلا ہو کر ) پھر جائیں۔(سورۃ آل عمران،آیت 72)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیئے مرتد کی سزا، موت غیر مسلمانوں کو ترغیب دیتی ہے کہ اسلام کو پوری تحقیق کے بعد قبول کریں-
کیا واقعی جو مسلمان مذہب بدلتے ہیں انھیں قتل کردیا جاتا ہے؟؟ کیا یہ حکم قرآن میں ہے کہ حدیث میں۔۔
 
عسکری

معطل
محترم بہنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
مرتد کی سزا موت کیوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
وَقَالَت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ﴿72﴾
ترجمہ: اور اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے اس پر دن کے وقت ایمان لاؤ اور شام کو انکار کر دو تاکہ وہ (شکوک و شبہات میں مبتلا ہو کر ) پھر جائیں۔(سورۃ آل عمران،آیت 72)
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اس لیئے مرتد کی سزا، موت غیر مسلمانوں کو ترغیب دیتی ہے کہ اسلام کو پوری تحقیق کے بعد قبول کریں-

اور نایاب بھائی جو لوگ پیدا ہی مسلمان کے گھر ہوئے ان کا کیا قصور ہے ؟ کیونکہ بالغ ہو کر وہ اس نظریے کے ساتھ نہیں جینا چاہتے تب؟
 
نایاب

لائبریرین
اور نایاب بھائی جو لوگ پیدا ہی مسلمان کے گھر ہوئے ان کا کیا قصور ہے ؟ کیونکہ بالغ ہو کر وہ اس نظریے کے ساتھ نہیں جینا چاہتے تب؟
محترم بھائی ۔ وہ تو ارتداد کے ساتھ ساتھ معاشرتی فساد بھی پھیلانے کے جرم دارہوتے ہیں ۔ اور یہی ان کا قصور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انہیں پہلے زنداں میں رکھا جاتا ہے توبہ پر آمادہ کیا جاتاہے ۔ اور توبہ نہ کرنے پر موت کی سزا دی جاتی ہے تاکہ برائی کا رستہ بند رہے ۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
محترم بھائی ۔ وہ تو ارتداد کے ساتھ ساتھ معاشرتی فساد بھی پھیلانے کے جرم دارہوتے ہیں ۔ اور یہی ان کا قصور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
انہیں پہلے زنداں میں رکھا جاتا ہے توبہ پر آمادہ کیا جاتاہے ۔ اور توبہ نہ کرنے پر موت کی سزا دی جاتی ہے تاکہ برائی کا رستہ بند رہے ۔۔۔ ۔

وجہ اس سب کی ؟ ایک انسان اپنی مرضی سے جینا چاہے کسی دوسرے مذہب کے ساتھ یا اسلام چھوڑنا چاہے تو کیسا معاشرتی فساد ہے بھائی جان؟ مطلب ہزاروں داخل ہوں تو کوئی مشکل نہین جو نکلے اسے مار دیا جائے؟ اور اس طرح کوئی علی اعلان نکلے گا نہین پر منافق رہے گا مثال کے طور پر ایک آدمی جو اسلام کو نہین مانتا یا دل سے اسلام کو نکال چکا ہے اسے بھی بندے مسجد لے جائیں سلام کہین اور سارے اسلامی کام کرائیں تو کیا یہ اچھا ہے؟ بانسبت اس کے کہ علی اعلان کہہ دیا جائے کہ یہ بندہ مسلمان نہین رہا مسلمان اس سے کوئی رابطہ نا رکھیں ؟ اور یہ برائی تو نہیں ہے دنیا کے ہر مذہب سے انسان ادھر ادھر ہوتے رہتے ہیں اس طرح کے قانون اگر سارے مذہب بنا دیتے تو ایک بھی مسلمان نا ہوتا کیونکہ جو مسلمان ہوتا وہ اسے مرتد بنا کر مار دیتے ۔
 
arifkarim

معطل
اس لیئے مرتد کی سزا، موت غیر مسلمانوں کو ترغیب دیتی ہے کہ اسلام کو پوری تحقیق کے بعد قبول کریں-
اپنی مرضی کی تشریح ایک قرآنی آیت سے کردی اور مُرتد کی سزا موت ہو گئی؟ مسلمان ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ انسانی عقل و شعور کے تمام دروازے بند کر دیےجائیں کہ اب ترقیات کی تمام تر راحیں صرف اور صرف آیات قرآنی کے لفظی مطالب سے مل جائیں گی؟ یہاں پہلا سوال یہ اٹھتا ہے کہ کسی انسان کے مذہب بدلنے پر کس بنیاد پر سزا دی جائے جبکہ اسنے اپنی مرضی سے اسکو تبدیل کیا ہو اور جب وہ اس مذہب کا حصہ ہی نہیں رہا تو اس چھوڑے ہوئے مذہب کی بنیاد پر جزا سزا کیسی؟ آپ ایک مسلمان کو اسلامی جزا سزا پر تو قائل کر سکتے ہیں لیکن جو خود ہی اس دین کو چھوڑ دے تو کیسے اس پر محض دین چھوڑنے کے ’’بعد‘‘ دین اسلام کی کوئی سزا لاگت ہوگی، پہلے ذرا اس بات کا منطقی جواب تو دیں؟ :)
دوسرا یہ کہ اگر اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب کی تعلیم بھی یہ کہتی کہ اُس مذہب کو چھوڑنے کی سزا موت تو پھر توکبھی بھی اُس مذہب سے کوئی بھی شخص ’’ہدایت یافتہ‘‘ یعنی مسلمان نہیں ہو سکنا تھا کیونکہ پھر اس مذہب کے محافظوں نے دین اسلام اختیار کرنے والے کو مسجد جانے سے پہلے ہی دبوچ لینا تھا! :)
تیسرا اسلام میں مُرتد کی سزا موت پر ’’علما‘‘ کا سرے سے اجتماع ہی موجود نہیں! ہاں البتہ اس بارہ میں مختلف آراء ضرور موجود ہیں۔ خود ہی پڑھ لیں یہاں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Apostasy_in_Islam#Variety_of_viewpoints
 
arifkarim

معطل
محترم بھائی ۔ وہ تو ارتداد کے ساتھ ساتھ معاشرتی فساد بھی پھیلانے کے جرم دارہوتے ہیں ۔ اور یہی ان کا قصور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
انہیں پہلے زنداں میں رکھا جاتا ہے توبہ پر آمادہ کیا جاتاہے ۔ اور توبہ نہ کرنے پر موت کی سزا دی جاتی ہے تاکہ برائی کا رستہ بند رہے ۔۔۔ ۔
اگر کوئی شخص اپنی مرضی سے اسلام چھوڑ کر کوئی اور مذہب اختیار کر لے اور کوئی فساد وغیرہ برپا نہ کرے، کیا تب بھی بھی اسکی سزا موت ہوگی اگر وہ واپس نہ لوٹے؟

بانسبت اس کے کہ علی اعلان کہہ دیا جائے کہ یہ بندہ مسلمان نہین رہا مسلمان اس سے کوئی رابطہ نا رکھیں ؟
مسلمانوں کی 1400 سالہ تاریخ میں صرف ایک بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کو اسلام رکھنے کے جُرم میں اجتماعی طور پر ریاست کی طرف سے مقاطعہ پر مجبور کیا گیا۔ میں نام نہیں لوں گا۔ باقی آپ سمجھدار ہیں۔ :unsure:
 
شمشاد

لائبریرین
سب سے تو یہ کہ میں وکی پیڈیا کو معتبر ہی نہیں سمجھتا۔

دین اسلام یورپ اور امریکا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ثابت ہو رہا ہے اور وہ سب کے سب نہ تو آپ سے اور نہ ہی عسکری سے پوچھ کر ہو رہے ہیں

میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اللہ تعالٰی جب چاہے اور جسے چاہے ہدایت دے دے۔ اگر وہ ہدایت نہیں دیتا تو حجت بازوں کو نہیں دیتا جس کے متعلق اس نے قرآن میں سورۃ بقرہ میں ارشاد فرما دیا ہے۔

صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ﴿١٨
 
شمشاد

لائبریرین
سمجھنے والے چاہیں تو باآسانی سمجھ سکتے ہیں۔ اور جس نے نہ سمجھنا ہو اور بحث برائے بحث ہی کرنی ہے، ان کے لیے مع السلاما۔
 
شمشاد

لائبریرین
سزا اور جزا کے فیصلے اللہ تعالیٰ نے کر دیئے ہیں جو کسی بھی حالت میں بدلے نہیں جا سکتے۔
 
arifkarim

معطل
دین اسلام یورپ اور امریکا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ثابت ہو رہا ہے اور وہ سب کے سب نہ تو آپ سے اور نہ ہی عسکری سے پوچھ کر ہو رہے ہیں
دین اسلام نہیں پھیل رہا بلکہ یہاں آئے ہوئے مسلمان تارکین وطنوں کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ یہاں کی مقامی آبادی کیلئے مستقبل میں خطرے کی گھنٹی بن سکتا ہے:
Data for the rates of growth of Islam in Europe reveal that the growing number of Muslims is due primarily to immigration (in the West) and higher birth rates (worldwide).[14]
آپ مجھے کسی ایک مغربی ملک میں مقامی آبادی سے جوق در جوق مسلمان ہونے والوں کی لسٹ، تصاویر وغیرہ فراہم کر کے دکھا دیں۔ ان خیالی پلاؤں سے کچھ بھی نہیں بننے والا! میں یہاں یورپ کی کئی مسالک سے تعلق رکھنی والی مساجد میں نمازیں ادا کر چکا ہوں۔ ہر جگہ بس انہی ایشیائی اور افریقی تارکین وطن کا ٹھاٹھے مارتا ہوا اسمندر ہے۔ مقامیوں میں سالوں بعد کوئی اکا دکا ہی مسلمان ہوتا ہے اور اسپر اپنے خاندان اسمیت مرتے دم تک قائم رہتا ہے۔​
 
فرسان

محفلین
كيا يه خاتون آج بھی طالبان كي حمايت كرتي ہیں؟

كافي عرصه پہلے انهوں نے ان كي تعريف كي تھي اور يه بھي كها تھا كه مغرب والوں كو جب پتا چلا كه طالبان نے كسي قسم كے نقصان كے بغير مجھے واپس بھیج ديا هے تو ميرے ساتھی صحافيوں كو يه بات بهت ناگوار گزري۔

في الحقيقت انهوں نے طالبان کے خلاف كئي غلط فهميوں اور Media thrillكو دور كيا۔
 
کبھی اس آیت کا مطلب کسی تفسیر یا عالم دین سے پوچھا ہے؟؟؟
پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ نے منکرین زکوٰۃ سے جہاد کیوں کیا؟ جب دین میں کوئی ”جبر“ ہی نہیں تو جس کی مرضی زکوٰۃ دے نہ دے، کسی امیر کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ لوگوں سے زبردستی زکوٰۃ لے۔ :eek:
آپ کو اسلام پر تبصرہ کرنے کا تو بہت شوق ہوتا ہے، کبھی لکھنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں۔ اس آیت سے مراد یہ ہے کہ دین اسلام میں داخل ہونے کے لئے کسی پر جبر، زور زبردستی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ نہیں کہ جو اسلام قبول کرلے، دین اسلام میں داخل ہوجائے، وہ بھی اسلامی ریاست کے نظم و ضبط کی پابندیوں بہ معنی جبر سے آزاد ہوگا۔ لیکن یہ بات آپ کی سمجھ میں ذرا مشکل ہی سے آئے گی۔:p
ارے بھائی میری پوسٹ کو تین چار مرتبہ غور سے پڑھئے۔۔۔میں نے محض قرآن کی ایک آیت لکھی ہے اور اسکا ترجمہ۔۔۔اپنی طرف سے نہ تو میں نے کوئی تبصرہ کیا ہے ، نہ کوئی تشریح۔۔۔آپ کو قرآن سے اتنی چڑ کیوں ہے؟ ذرا ایک آیت سنی اور کان پر رکھ کر قلم نکلے۔۔:chatterbox: آپکےان مندرجہ بالا ارشادات پر مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ افسوس کا اظہار کروں یا مزاح کا۔۔آپ کو اسلام پر تبصرہ کرنے کا تو بہت شوق ہوتا ہے لیکن کبھی لکھنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں:winking:
ویسےکیا بودی تشریح فرمائی ہے آپ نے۔۔۔ آپکے لئے بہتر تھا کہ قران کی یوں تحریف کرنے کی بجائے بچوں کے کسی رسالے کیلئے حسبِ سابق مزاحیہ مضامین ہی لکھتے رہتے۔۔
 
عسکری

معطل
سزا اور جزا کے فیصلے اللہ تعالیٰ نے کر دیئے ہیں جو کسی بھی حالت میں بدلے نہیں جا سکتے۔

اور جب ایک بندہ خدا کا منکر ہو تو خدا کے قانون اس پر کیسے لگائے جا سکتے ہیں؟ اور فساد فی الارض والا سوال ابھی تک وہیں ہے اسلام چھوڑنے سے کونسا فساد فی الارض ہوا ؟ کیسے اسے فساد فی الارض کہا جا سکتا ہے شمشاد بھائی ؟ اور موت کی سزا؟ کیوں بھئی ؟ جس نے نا قتل کیا نا ڈاکہ ڈالا نا ریپ کیا ہو اسے کیسے قتل کیا جا سکتا ہے کہ وہ مسلم نہیں رہا تو اسے جینے کا حق نہین؟
 
فرسان

محفلین
مریم رڈلی کا بلاگ یہاں دیکھا جا سکتا ہے ، ان کی ایک خوب صورت تحریر : مجھے نقاب سے محبت کیسے ہوئی ؟
http://yvonneridley.org/analysis-and-opinion/how-i-came-to-love-the-veil
وہ خود نقاب نہیں کرتیں لیکن اس سے محبت ضرور کرتی ہیں ۔

البته مكمل حجاب ضرور ليتي ہیں۔ اور نقاب سے محبت هوني بھی چاہیے۔
 
تيسرى دنيا كے مغرب سے مرعوب دانشورى بگھارنے والوں سے یوآنے رڈلی بہتر ہیں كم از كم جرات گفتار تو ركھتی ہیں۔سورۃ محمد ﷺ میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ
وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ‌كُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم ﴿٣٨
اگر تم اسلام سے پھر جاؤ گے تو اللہ اور لوگ لے آئے گا جو تم جیسے نہ نکلیں گے ۔
یہ ایک حقیقت ہے ۔ پیدائشی مسلمان اسلام کی نعمت کی قدر کریں یا نہ کریں اللہ تعالی اور لوگ لے ٓئے گا، سچے ،جرات مندِ ، خالص، بہادر۔اللہ کے سچے مطیع ، عاجز و فرماں بردار بندے ۔
 
وجہ اس سب کی ؟ ایک انسان اپنی مرضی سے جینا چاہے کسی دوسرے مذہب کے ساتھ یا اسلام چھوڑنا چاہے تو کیسا معاشرتی فساد ہے بھائی جان؟ مطلب ہزاروں داخل ہوں تو کوئی مشکل نہین جو نکلے اسے مار دیا جائے؟ اور اس طرح کوئی علی اعلان نکلے گا نہین پر منافق رہے گا مثال کے طور پر ایک آدمی جو اسلام کو نہین مانتا یا دل سے اسلام کو نکال چکا ہے اسے بھی بندے مسجد لے جائیں سلام کہین اور سارے اسلامی کام کرائیں تو کیا یہ اچھا ہے؟ بانسبت اس کے کہ علی اعلان کہہ دیا جائے کہ یہ بندہ مسلمان نہین رہا مسلمان اس سے کوئی رابطہ نا رکھیں ؟ اور یہ برائی تو نہیں ہے دنیا کے ہر مذہب سے انسان ادھر ادھر ہوتے رہتے ہیں اس طرح کے قانون اگر سارے مذہب بنا دیتے تو ایک بھی مسلمان نا ہوتا کیونکہ جو مسلمان ہوتا وہ اسے مرتد بنا کر مار دیتے ۔
عبداللہ مجھے یہ بتائیے فوج میں بھگوڑے فوجی کی کیا سزا ہے اور کیوں ؟ ایک بندہ جانا چاہتا ہے اسے کیوں نہیں جانے دیتے ؟ اور یہ بیچارے فوجی صبح اٹھنے ، پریڈ کرنے اور کمانڈر کی ہر بات ماننے کی ’قید‘ میں کیوں مبتلا ہوتے ہیں ؟
 
فرسان

محفلین
ان كو خوف نهيں هونا چاہیے۔ ان كو پاكستان ميں كس نے حد كي سزا ديني هے ؟

يه سزا نافذ كرنے والي حكومتيں جهاں هوتي تھیں وہاں مسلمان فخر سے سر اٹھا كر جيتے تھے اور اپنے ذهني اضطراب كا اظهار مرتد هوكر نهيں كرتے تھے۔
 
Top