اقتباسات ایک نو مسلم خاتون کی کتاب "طالبان کی قید میں " سے اقتباس

سید زبیر

محفلین
یو آنے رڈلے ،امریکی خاتون صحافی طالبان کی قید میں گزارے گئے لمحات اور قبول اسلام کے بارے میں اپنی کتاب "ٰ میں لکھی جس کا اردو ترجمہ محمد یحیٰ خان نے کیا In the Hands of Taliban​
" میرا قبول اسلام ،کابل سے واپسی کے ڈھائی سال بعد کا واقعہ ہے یہ ڈھائی سال اسلام کے مطالعے میں گزارے ،جب میں نے خود کع اس عظیم مسلم برادری میں شامل ہونے کے لیے بالکل تیار پایا تو عمران خان کو اپنے فیصلے سے مطلع کیا ،انہوں نے ایک بار پھر غور کرنے کے لیے کہا ،میں نے کہا کہ کہ ڈھائی سال سوچتی رہی ہوں اب صرف عمل کرنا ہے یہ میرا قطعی فیصلہ ہے ۔میں اس کے لیے خاص تقریب کے انعقاد یا پر جوش تقریر کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتی ،بس عمران خان اور ہمارے تین دوست موجود تھے ۔جہاں تک اثرات یا میری زندگی کے معمولات ،خاندانی تعلقات اور حلقہ احباب کے کے رد عمل کا تعلق ہے تو پہلی بات یہ ہے کہ میں نے شراب پینا بالکل ترک کر دیا کلبوں میں جانا ، شطرنج کھیلنا اور مخلوط کلیاتاً چھوڑ دیا ہے اس طرح جو احباب بچھڑنا تھے بچھڑ چکے اب میں ان تمام حرکتوں سے اجتناب کرتی ہوں جنہیں گناہ کہا جاتا ہے ۔میں افغانی عورتوں کی طرح شٹل برقع نہیں پہنتی لیکن اسلامی تعلیمات کے مطابق حجاب پہنتی ہوں اس میں بھی چہرے اور ہاتھوں کےسوا سارا جسم ڈھانپا ہو ہوتا ہے ۔جو لوگ مجھے بطور یو آنے رڈلے ، بے حد عزیز جانتے تھے وہ مجھے بطور مریم دیکھ کر شش و پنج میں پڑ جاتے ہی اور کچھ کھچے کھچے رہتے ہیں اس سے انہیں طالبان اور اسلام کے بارے میں ایک ناقابل فراموش پیغام تو مل گیا ۔ مجھے عیسائی فنڈا منٹلسٹوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں ان کا کہنا ہے ک میں نے ان کے مذہب سے غداری کی ہے یہ ان کی تعبیر ہے اور میری تعبیر یہ ہے کہ میں نے اپنے مطالعے اور اپنے ضمیر کے مطابق ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مجھے بے پناہ طمانیت حال ملی ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس سے پہلے میری زندگی کوئی نصب العین نہیں تھا اب مجھے جینے کا ایک واضح مقصد نظر آگیا ہے زنگی بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے ۔البتہ ایک پچھتاوا ہے کہ میں نے اسلام کو سمجھنے میں اتنی دیر کیوں کردی پھر یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نظر کرم کر ہی دی اب باقی زندگی اس کے احکام کے مطابق گزاروں گی ۔ میں اب غیر مسلموں میں غیر محسوس طریقے سے اسلام کی روشنی پھیلا رہی ہوں ۔۔۔۔"​
 
عسکری

معطل
ہر انسان کو حق ہونا چاہیے تبدیلی مذہب کا اور ان کو بھی یہ حق تھا اور ہے ان کی چوائس ان کی مرضی بیسٹ آف لک
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا تو نہیں خیال قرآن یا حدیث میں ایسی ہوئی بات ہوگی کیونکہ دین میں جبر نہیں ہے باقی مجھے نہیں پتہ۔۔۔
اس کے بارے صرف اتنا کہوں گا کہ یہاں ہر بندہ قاتل بننے کو پھر رہا ہے۔ بہانہ چاہے جو بھی مل جائے

تاہم آپ کی بات بجا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں اور نہ ہی ہونا چاہیئے
 
عسکری

معطل
اس کے بارے صرف اتنا کہوں گا کہ یہاں ہر بندہ قاتل بننے کو پھر رہا ہے۔ بہانہ چاہے جو بھی مل جائے

تاہم آپ کی بات بجا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں اور نہ ہی ہونا چاہیئے

ابھی میں یہی پڑھ رہا تھا عجیب عجیب سٹوریاں بہانے اور نا جانے کیا کیا تاویلیں گھڑی گئیں اسے جائز بنانے کے لیے جبکہ معاملہ بالکل سیدھا سے ہے ہمارے ساتھ یا موت والا ۔ بہانے بازی کی کیا ضرورت ہے سیدھا کہہ دیں مسلمان یا موت :rolleyes: اوپر سے سارا سال جشن منائے جاتے ہیں اتنے عیسائی مسلمان کر دیے اتنے ملکوں کی یہ آبادی مسلمان ہو گئی فلاں فلاں ۔
 
عسکری

معطل
جبکہ پھر دوسری طرف کا خیال نہیں رکھا جا رہا کہ وہ بھی تو مذاہب ہیں آخر ۔ 8 ارب انسانوں میں سے 2 ارب مسلمان ہوئے تو باقی 6 کا بھی تو کوئی مذہب ہے آخر ۔:roll:
 
یوسف-2

محفلین
میرا تو نہیں خیال قرآن یا حدیث میں ایسی ہوئی بات ہوگی کیونکہ دین میں جبر نہیں ہے باقی مجھے نہیں پتہ۔۔۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ جو آپ کا خیال ہو، وہی قرآن اور حدیث ہو۔ اگر ہمیں کسی دینی مسئلہ میں درست معلومات نہ ہوں تو ہمیں چاہئے کہ کسی عالم دین سے یا اس موضوع پر ان کی مستندکتب سے استفادہ کریں۔ اگر آپ کو اس موضوع سے دلچسپی ہو تو مستند علما یا کتب سے رجوع کریں۔ بے دین یا اسلام دشمن عناصر کی بات پر دھیان نہ دیں۔ قرآن و حدیث میں کیا ہے اور کیا نہیں ہے،اس بات کا فیصلہ کسی فورم کے اراکین نہیں بلکہ وہ علمائے کرام کر سکتے ہیں جنہوں نے قرآن و حدیث کو سبقاً سبقاً پڑھا ہو۔
 
یوسف-2

محفلین
ابھی میں یہی پڑھ رہا تھا عجیب عجیب سٹوریاں بہانے اور نا جانے کیا کیا تاویلیں گھڑی گئیں اسے جائز بنانے کے لیے جبکہ معاملہ بالکل سیدھا سے ہے ہمارے ساتھ یا موت والا ۔ بہانے بازی کی کیا ضرورت ہے سیدھا کہہ دیں مسلمان یا موت :rolleyes: اوپر سے سارا سال جشن منائے جاتے ہیں اتنے عیسائی مسلمان کر دیے اتنے ملکوں کی یہ آبادی مسلمان ہو گئی فلاں فلاں ۔
برادر ”دین اسلام“ آپ کا مسئلہ یا شعبہ نہیں ہے اور نہ ہی آپ کا اس پر ایمان یا اختصاص ہے۔ لہٰذا ”گمراہ کن“ یا مضحکہ خیز بیانات سے گریز کریں۔ اس قسم کے ”اسلام دشمن“ بیانات سے آپ اسلام اور مسلمانوں کی توہین کر رہے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ پھر کوئی آپ کو ”آئینہ“ دکھلائے اور آپ ناراض ہوجائیں۔ یہ ایک مخلصانہ اور برادرانہ مشورہ ہے۔
مانو نہ مانو، جان جہاں اختیار ہے​
ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے جاتے ہیں​
 
عسکری

معطل
یہ ضروری نہیں ہے کہ جو آپ کا خیال ہو، وہی قرآن اور حدیث ہو۔ اگر ہمیں کسی دینی مسئلہ میں درست معلومات نہ ہوں تو ہمیں چاہئے کہ کسی عالم دین سے یا اس موضوع پر ان کی مستندکتب سے استفادہ کریں۔ اگر آپ کو اس موضوع سے دلچسپی ہو تو مستند علما یا کتب سے رجوع کریں۔ بے دین یا اسلام دشمن عناصر کی بات پر دھیان نہ دیں۔ قرآن و حدیث میں کیا ہے اور کیا نہیں ہے،اس بات کا فیصلہ کسی فورم کے اراکین نہیں بلکہ وہ علمائے کرام کر سکتے ہیں جنہوں نے قرآن و حدیث کو سبقاً سبقاً پڑھا ہو۔

اور اگر جان پر بنے فورم والوں کے تب؟ چلیں آپ ہی بتا دیں کیوں کسی کی جان لی جائے جبکہ اس نے نا کسی کی چوری کی نا ڈاکہ ڈالا نا کسی کی عزت پر ہاتھ ڈالا نا کسی کا خون بہایا پھر بھی مذہب کیوں کسی کو مارنا چاہتا ہے ؟ شادی ہوتی ہے طلاق ہو سکتی ہے - جاب کرتے ہین ریسائن دے سکتے ہیں پر یہ مذہب کیا بلا ہے کہ ایک بار مسلمان کی گھر بغیر اپنی مرضی کے کوئی پیدا ہو جائے تو اسے مسلمان رہنا ہے یا پھر مر جانا چاہیے ؟:grin:
ایک عجیب تاویل دیکھی کہ وہ مسلمان تھا تو اس کے پاس امانتیں اور سیکریٹ تھے اسلام کے لولز کونسے نیوکلئیر ری ایکٹر کے سنٹری فیوجز دے رکھے ہیں اسلام نے ہمین؟

ایک جگہ یہ دیکھا
مرتد کو سزا اسلام قبول نہ کرنے کی بناء پر نہیں بلکہ دین کو بدنام کرنے کے اللہ اور رسول کے ساتھ محاربت اور فساد فی الارض کرنے کی بناء پر ہے

لولز مطلب اسلام بدنام ہو جاتا ہے کسی کے انے جانے سے؟ اور اللہ اور رسول سے محاربت یعینی جنگ ؟ بھئی ہم نے تو ان ہستیوں کو دیکھا تک نہیں جنگ کیسی ؟ اور فساد فی الارض کا جرم ؟ کیوں مسلمانیت سے خارج ہوتے ہیں کیا میں اپنی گن سے اندھا دھند فائرنگ کر دوں گا ؟ یا شہر پر حملہ کر دوں گا؟ یا میں انسان نہیں رہوں گا؟ :laughing:

اصل مسئلہ ہے یہ بات بالکل غلط ہے اور یہ ایک نہایت ہی غلط بات ہے کہ کسی کو اس لیے مار دیا جائے کہ وہ اب اس مذہب کو فالو نہیں کرنا چاہتا ۔ ویسے اس طرح لوگ خآرج نہیں ہوتے اسلام سے منافق بن جاتے ہیں جو کہ اسلام کا ہی نقصان ہے ۔
 
Top